You are viewing a single comment's thread from:

RE: Who has the most influence on children.

in Steem For Lifestyle15 days ago

میں اپ کی بات سے پوری طرح متفق ہوں کہ، ماں بچے کی شخصیت بنانے میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے ۔اور بچے کی پہلی تربیت ماں کے ہی ذریعے شروع ہوتی ہے۔ اکثر مائیں اپنے بچوں کا ائیڈیل ہوتی ہیں اور سب سے زیادہ پیار بھی بچے کو ماں سے ہی ملتا ہے۔ مگر ہم باپ کی شخصیت کو اگنور نہیں کر سکتے۔ کیونکہ باپ اپنے گھر کا ستون ہوتا ہے اور بچے کو حفاظت کا احساس اپنے باپ کے ساتھ رہ کر ہوتا ہے باپ اس کو ہر مشکل میں سے نکال کر اسانی فراہم کرنے والی شخصیت ہوتا ہے ۔اگر مائیں اپنے بچوں کے دلوں میں ان کے باپ کی شفقت اور احساس ڈالیں تو بچہ خود بخود ماں باپ دونوں کے درمیان ایک خاص محبت کی حدود قائم کر لیتا ہے۔ اس کو نرمی اور شفقت باپ سے ہی ملتی ہے۔ جبکہ محبت اور لاڈ اس کی ماں کے حصے میں اتا ہے۔