Ya allah raham kar musalmano par
ایک بستی کی پکار، خاموش تماشائیوں کے نام
ایک بستی ہے، جو جل رہی ہے، جہاں بچے ماں کی گود میں، خون میں لپٹے سو رہے ہیں۔
نہ دوا ہے، نہ پناہ، نہ روشنی، نہ زندگی کی اُمید،
مگر کچھ لوگ ہیں جو اس بستی کی چیخوں سے بھی غافل بنے ہوئے ہیں۔
یہ صرف زمین کا ٹکڑا نہیں، یہ ہر مظلوم کی پہچان ہے، جہاں ہر ماں کی چیخ میں، قیامت سے پہلے کا منظر چھپا ہے۔
گھروں کے ملبے، جلی کتابیں، بے جان کھلونے، سب گواہ ہیں، کہ وہاں صرف جسم نہیں مرے، بلکہ دنیا کے مسلمانوں کی غیرت بھی دفن ہو چکی ہے۔
وہ اُمت جن کو دردِ غیر پر تڑپنا سکھایا گیا، آج کئی قبریں بھی کھود دی گئیں، مگر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
وہ بستی آنکھوں میں آنسو لیے اب بھی تمہیں پکارتی ہے، اگر آج بھی نہ جاگے تم، تو کل اللہ کے سامنے تمہیں اس بے حسی کا حساب دینا ہوگا۔ 🇵🇸 💔