ٹرائی ٹرائی اگین اور یو ٹرن
ٹرائی ٹرائی اگین اور یو ٹرن
کل رات ایک چیونٹی کو دیوار پر چڑھتے اور بار بار نیچے گرتے دیکھا تو 10 کلاس کی وہ سمری بے اختیار یادآ گئی جس میں کنگ رابرٹ بروس جنگ ہارے کے بعد مایوس ہو کر کسی غار میں پناہ لیتا ہے اور مکڑی کے بار بار نیچے گرنے اور بار بار کوشش کرکے منزل تک پہنچنے سے سبق حاصل کرتا ہے اپنی فوج کو نئے سرے سے ترتیب دیتا ہے اور فتح حاصل کرتا ہے- میں بھی سبق حاصل کرنے کی غرض سے چیونٹی کو غور سے دیکھنا شروع کیا -چیونٹی نے دیوار پر چڑھنے کی سات سے آٹھ بار کوشش کی لیکن وہ ناکام رہی۔ خیر اس کے بعد اس چیونٹی نے ایک مشہور لیڈر کی طرح یو ٹرن لیا اور دیوار پر چڑھنے کی کوشش ترک کے کے اپنا رخ ہی تبدیل کر لیا ۔ مجھے لگتا ہے کہ ان مشہور لیڈر صاحب کے یوٹرن سے وہ چیونٹی بھی کافی متاثر لگتی ہے۔ اور اب تو میں بھی تھوڑا تھوڑا متاثر ہونا شروع ہو گیا ہوں۔
نوٹ: یہ ایک سچا واقعہ ہے اور اس کو سچا واقعہ سمجھ کر پڑھا جائے (شکریہ)
Congratulations @khalidjee! You received a personal award!
You can view your badges on your Steem Board and compare to others on the Steem Ranking
Do not miss the last post from @steemitboard:
Vote for @Steemitboard as a witness to get one more award and increased upvotes!