The diary game, sudden trip to Karachi, Pakistan
السلام علیکم ،
میں اج دوبارہ حاضر ہو گئی ہوں اپنی نئی ڈائری کے ساتھ۔یہ دو جولائی کی بات ہے۔جب میں اپنی امی سے فون پر بات کر کے فارغ ہوئی انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ حج سے بخیریت واپس ا چکی ہیں۔میری امی کے ساتھ میری بہنیں بھائی بہنوئی سب لوگ گروپ بنا کر حج کرنے سعودی عرب کی طرف گئے تھے۔اور سب لوگ بخیر و عافیت حج ادا کر کے دو جولائی کو واپس ائے تھے۔ان سب سے ملنے اور مبارکباد دینے کے لیے باقی بہن بھائی دوسرے شہروں سے جا رہے تھے۔
اور تمام بہن بھائی کراچی میں جمع ہو چکے تھے جبکہ میں اکیلی لاہور میں رہ گئی تھی۔جب میں نے اپنے شوہر سے یہ بات کی کہ مجھے بھی کراچی جانا ہے تو انہوں نے کہا کہ چلی جاؤ مگر میرے ساتھ کسی شخص کو جانا پڑتا جو کہ میرے شوہر کے علاوہ کوئی اور نہیں ہو سکتا تھا۔مگر میرے شوہر نے میرے ساتھ جانے سے انکار کر دیا کیونکہ انہی دنوں میں میرے شوہر کو دوسری جگہ کام تھا اور وہ دن اور رات وہیں پر مصروف رہنے تھے۔میں خاموش اور اداس بیٹھی ہوئی تھی تو میری بچیوں نے میرے شوہر سے کہا کہ بابا جانی ہم اپنی ماما کے ساتھ کراچی کراچی چلے جاتے ہیں اس طرح ماما کی اداسی بھی ختم ہو جائے گی اور ہم بھی سیر کر کے ا جائیں گے۔مگر چونکہ اج کل ہر چیز پہ مہنگائی کا زور ہے اس لیے کرائے بھی بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔مجھ سے تو دو شخص کا کرایہ افورڈ کرنا ہی مشکل ہوا ہوا تھا مگر میرے بچوں نے اس کا بھی حل نکال لیا اور اپنی پاکٹ منی جمع کر کے ہمارے ہاتھ میں رکھ دی۔
جو کہ ب ہزار کے قریب تھی کچھ پیسے میں نے ملائے اور کچھ
لاہور اسٹیشن
بچوں نے اس طرح ہمارے جانے کا کرایہ ہو گیا۔اج کل شدید گرمی کا موسم ہے اور ایسے میں اے سی کلاس میں سفر کرنا ہی مناسب رہتا ہے۔میں گھر پیسے کی کمی کی وجہ سے ہم نے ایکانمی کلاس میں ٹرین کا سفر کیا۔مجبورا جب گرمی میں ایکانمی کلاس میں بیٹھے تو چھوٹی بیٹی کا گرمی سے برا حال تھا۔مگر کراچی جانے کی خوشی میں اس گرمی کو برداشت کر رہی تھی۔
کراچی جانے کے لیے اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار
https://linksharing.samsungcloud.com/vaUpsA9Jdt64
راستے کے خوبصورت اور دل میں حاضر نظروں کو بہت بھلے محسوس ہو رہے تھے۔ایک جگہ پر دریا کے پل سے گزرے وہاں کا پانی بالکل چکا تھا۔اور محض تھوڑی سی جگہ تھوڑی گیلی محسوس ہوئی باقی ساری جگہ پر دریا خشک ہو گیا اور اس کی جگہ فوج نکل ائے۔
22
گھنٹوں کا سفر طے کر کے جب ہم کراچی پہنچے تو فجر کا وقت ہو رہا تھا۔
سب لوگ بہت زیادہ حیران رہ گئے ۔خاص طور سے میری امی کو تو یقین ہی نہیں ا رہا تھا کہ میں اچانک کراچی پہنچ کیسے گئی۔وہ بار بار مجھے تھرو کے محسوس کر رہی تھی اور پیار کر کے اپنی محبت کا اظہار کر رہی تھی۔
جیسے جیسے سب بہن بھائیوں کو پتہ چلا کہ میں کراچی اگئی ہوں تو وہ سارے مجھ سے ملنے کے لیے دوڑے چلے ائے۔ہر ایک کا حیران چہرہ دیکھ کے اتنی خوشی محسوس ہوئی کہ ساری تھکاوٹ دور ہو گئی۔میرے دونوں بھائیوں کے گھر میں اللہ تعالی نے اس دو سال کے عرصے میں اولاد عطا کی اور دونوں کے بیٹے پیدا ہوئے۔مجھے وہ دونوں بچے بھی پہلی بار نظر ائے اور ان کی محبت اور معصومیت کو دیکھ کے میرا دل نہیں چاہ رہا تھا کہ میں ان کو اپنی گود سے اتاروں۔ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کہ یہ نعمت ہمیں پہلی بار ملی ہو کہ ہمارے گھر میں لڑکا پیدا ہوا ہو۔حل اگے میرے اپنا بھی ایک بیٹا ہے اور میرے بڑے بھائی کے بھی دو بیٹے ہیں جبکہ دوسری بہنوں کے بھی کافی سارے بیٹے ہیں مگر کافی عرصے کے بعد اس طرح چھوٹا بی بی دیکھ کر بہت خوشی محسوس ہوئی۔میرے بھائی کا بیٹا تو بہت ہی خوش مزاج اور دوسری کرنے والا بچہ ہے۔وہ چھوٹا سا بچہ ہم سب کی انکھوں کا تارا بن گیا۔
دیکھا جائے تو میں پہلی بار کراچی نہیں گئی تھی مگر یوں غیر متوقع طور پر اچانک بچوں کے ساتھ پہنچ نہ سب کے لیے ہی سرپرائزنگ تھا۔میں تقریبا دو سال کے عرصے کے بعد کراچی گئی تھی مگر بہت ہی مختصر وقت میں واپس انا پڑا کیونکہ میری بڑی بیٹی کے فائنل ایگزم ہو رہے ہیں۔اور اس کا اخری پریکٹیکل باغی ہے۔8 جولائی کو اس کو پریکٹیکل دینے کے لیے جانا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم کراچی سے چھ جولائی کو واپس چل پڑے۔پھر اسی طرح گرمی میں واپسی انا تھا۔سارا راستہ شدید گرمی برداشت کرتے ہوئے گزرا اور بالاخر ہم واپس لاہور پہنچ گئے۔
میں اس بغوی میں ان کو ساتھیوں کو بھی شرکت کے دامن دینا چاہتی ہوں۔
@penny4thoughts,@fuli,Owais
Hello @hafsasaadat90! 👋
Congratulations! This post has been upvoted through @steemcurator05. We support quality posts, good comments anywhere, and any tags.
Curated by: mohammadfaisal
Hi @hafsasaadat90
I really enjoyed reading your post — your writing style and thoughts truly resonate with what we’re trying to highlight in our new community Steem Echo.
If you’re interested in sharing more original, heartfelt, or creative content, we would be happy to welcome you there.
🔗 Join Steem Echo
Let your voice echo with us!
Thanks for appreciating.