The diary game, Go to collage of my son in rain, Pakistan

السلام علیکم ،

برسات کا موسم ہے اور ایسے موسم میں کہیں جانا انا بعض اوقات کافی مشکل ہو جاتا ہے۔مجھے بھی اج اپنے بیٹے کا رزلٹ لینے کے لیے اپنے بیٹے کے کالج جانا تھا ساتھ ہی کالج میں ایڈمیشن کے لیے بھی اپلائی کرنا تھا۔مگر صبح سے لگاتار بارش نے پریشان کیا ہوا تھا سڑک پہ پانی ہی پانی بھرا ہوا تھا۔

20250715_161048.jpg

مجھے اور میرے بیٹے کو 10 بجے سے پہلے کالج پہنچنا تھا کیونکہ 10 بجے رزلٹ اناؤنس ہو جانا تھا۔میرے بیٹے کی زندگی کا بہت بڑا لمحہ تھا۔اس کی اسکول کی ایجوکیشن اس رزلٹ کے بعد ختم ہو جانی تھی۔جی ہاں اس کا میٹرک کا رزلٹ ایا تھا۔اور الحمدللہ اس نے 87 فیصد نمبر حاصل کیے۔اس کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔وہ اس بات پہ خوش تھا کہ میرے ماں باپ میرے رزلٹ پر خوش ہوں۔جبکہ مجھے اپنے بچے کو اچھے کالج میں داخلہ دلانے کی امید پر خوشی تھی۔جیسے ہی بارش کا زور کچھ ٹوٹا تو میں اور میرا بیٹا دونوں کالج کے لیے نکل گئے۔ہمیں بس کے ذریعے کالج جانا تھا اس وجہ سے گھر سے جلدی نکلنا تھا۔

20250724_091217.jpg

20250724_090649.jpg

کیونکہ میٹرو کے ذریعے سے جانا تھا اس لیے اسٹیشن پہ ٹکٹ کے لیے لمبی لائن پر لگنا پڑا وہاں پر جا کے پتہ چلا کہ اے ٹی ایم کارڈ سے پیمنٹ کر کے ٹکٹ خریدنا ہوگا ۔کیش میں ٹوکن نہیں مل رہا تھا وہ تو اللہ کا شکر ہے کہ میں اپنا والٹ ساتھ رکھتی ہوں تو میرے پاس اے ٹی ایم کارڈ موجود تھا اسی وجہ سے باسانی میٹرو کا ٹوکن مل گیا۔

20250724_090036.jpg

ٹوکن لے کے اسٹیشن سے نکل کے جب ہم میٹرو بس میں سوار ہوئے تو اس میں بھی بہت زیادہ رش تھا اور ہر تھوڑی دیر بعد مزید لوگ ا ہی رہے تھے کم نہیں ہو رہے تھے جیسے تیسے کر کے میٹرو کا سفر مکمل ہوا اور میں اور میرا بیٹا کالج میں داخل ہوئے۔

20250724_091204.jpg

بارش کی وجہ سے کالج میں بھی جل تھل کا سما تھا۔

20250724_092014.jpg

20250724_091931.jpg

کالج میں جا کے پتہ چلا ابھی رزلٹ انے میں دیر ہے اس وجہ سے ہمیں انتظار کرنے کے لیے ویٹنگ روم میں بیٹھنے کو کہا گیا۔

20250724_092823.jpg

جیسے ہی 10 بجے کالج میں ہلچل شروع ہو گئی سب لوگ ادھر ادھر نیٹ کے کنکشن کے لیے رواں دواں تھے جہاں کہیں سگنل تیز ارہے تھے وہاں پر لوگوں کا جمگھٹا تھا اور سب لوگ رزلٹ دیکھ رہے تھے ہم نے بھی اپنے موبائل پر رزلٹ کھولنا چاہا مگر نیٹ کا مسئلہ یہاں پر بھی تھا بالاخر وہاں موجود سر سے رابطہ کیا اور انہوں نے گزٹ نکال کے میرے بیٹے کا رزلٹ نکالا؟سب سے پہلے یہ خوشخبری اس کے بابا کو فون پر سنائی اور اس کے بعد ایک کے بعد ایک فون کالز انا شروع ہو گئیں سب لوگ بیٹے کی کامیابی پر مبارکباد دے رہے تھے۔

20250724_092534.jpg

جب ہم رزلٹ لے کے واپس نکلے تو اندازہ ہوا کہ دھوپ کافی تیز نکل ائی ہے اور بارش رک چکی تھی کھلے موسم میں ہم دونوں نے واپسی کا سفر شروع کیا اور بذریعہ میٹرو بس واپسی ائے۔

20250724_091350.jpg

اسٹیشن ایسے سوکھ گیا تھا جیسے یہاں پر بارش ہوئی ہی نہ ہو۔جب ہم بس سے اترے تو سبزی والے اپنی دکانیں سجا رہے تھے میں اپنے بیٹے کے ساتھ سبزی لینے کے لیے رک گئی اور گھر کے لیے الو پودینہ اور ٹماٹر وغیرہ لے کر گھر ائی۔

20250724_113347.jpg

20250724_112053.jpg

اج مجھے بہت خوشی اور اطمینان محسوس ہو رہا تھا میں نے اللہ کا بہت شکر ادا کیا کہ میرے بیٹے کا رزلٹ میری توقع کے مطابق اگیا ہے الحمدللہ۔

C3TZR1g81UNaPs7vzNXHueW5ZM76DSHWEY7onmfLxcK2iPde2paVp8yBLQDv9p8EUdMaxTwLy6bZTVYbWbsZzZAXb9QBNLJLRaBtEtLKc4sKpxjtkTVWgYW.png

اپ لوگوں سے بھی دعا کی التماس ہے کہ اگے بھی میرا بیٹا زندگی کے میدان میں کامیابی حاصل کرے امین۔