Day spend in Karachi,The diary game, Pakistan

in #thediarygame10 hours ago

السلام علیکم ،

پیاری ڈائری میں اج پھر حاضر ہو گئی اپنی دئی یادوں کے ساتھ۔ابھی دو دن پہلے ہی ہم کراچی میں تھے۔اور ایسا لگا جیسے ایک خواب دیکھا تھا جو کہ ٹوٹ گیا۔میں ہمیشہ کراچی یعنی اپنی امی کے گھر 15 سے 20 دن کے لیے رہنے جاتی ہوں۔مگر اس دفعہ صرف تین دن میں واپسی ہو گئی۔ایسا لگا جیسے میں لمبا ٹائم سوئی تھی اور اٹھی ہوں تو اپنے گھر میں ہی ہوں۔کتنی خوبصورت یادیں اتنے تھوڑے سے دنوں میں جمع ہو گئی کہ میں ان کو کسی طرح نہیں بھلا سکتی۔
جیسے ہی ہم کراچی مجھے اسی لیے میرے چھوٹے بھائی نے میری امی اور بہن بھائی کے حج سے واپس انے کی خوشی میں ایک بہت بڑی دعوت رکھی تھی۔سب لوگ بہت خوش تھے اور ایک دوسرے کو حج کی مبارکباد دے رہے تھے۔

Screenshot_20250708-090552_Gallery.jpg

ماشاءاللہ دعوت کا انتظام بہت زبردست تھا۔خاندان کے بزرگ بڑے اور بچے سب شامل تھے۔دعوت کا وقت ختم ہوتے رات کے دو بج گئے اور پتہ ہی نہیں چلا۔اگلے دن جب ہم سو کر اٹھے تو صبح کےگ بج رہے تھے۔وہاں تو وقت گزرنے کا اندازہ ہی نہیں ہو رہا تھا ایسا لگ رہا تھا جیسے شبہ ہوئی اور رات ہوئی۔
یہ رے چھوٹے بھائی کا بیٹا جو کہ ہم سب کی انکھ کا تارا ہے وہ سب کی نظروں کا مرکز بنا ہوا تھا۔اوکے اللہ نے اس کو محبت بھرا دل اور خوبصورت مسکراہٹ سے نوازا ہے۔کسی بھی نئے شخص کو دیکھ کر وہ نہیں گھبراتا اور ہمیشہ مسکرا کے اس کے پاس جانے کی خواہش کرتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہم سب اس کے اوپر قربان ہونے کو تیار رہتے ہیں۔

20250704_160517.jpg

اگلے دن ہمیں میرے دوسرے بھائی نے اپنے گھر دعوت پہ بلایا ہوا تھا مگر وہ رات کے کھانے کی دعوت تھی اس لیے ہمارا صبح سے وقت اپنے گھر میں ہی گزرا۔میری چھوٹی بھابھی نے شام کو چائے پر کافی سارا اہتمام کیا اور سب کو ہائی ٹی پر بلا لیا۔

IMG-20250707-WA0065.jpg

شام کی چائے پہ جب اتنے سارے لوازمات کھائے گئے تو رات کو کھانے کی گنجائش کم رہ گئی۔مگر محبتوں کا کوئی پیمانہ نہیں ہوتا یہی وجہ ہے کہ جب بھائی کے گھر رات کو کھانے پر جمع ہوئے تو کھانے کے ساتھ ہی پیار اور محبت بھریے باتیں چلتی رہیں۔
کھانے کے بعد بچوں نے اپس میں پنجا لڑانا شروع کیا۔اور ایک خوبصورت وقت گزارا۔پنجا کشائی میں نہ صرف بچے شامل تھے بن کے ان کے ساتھ بڑے بھی بری طرح انجوائے کر رہے تھے۔ہم لوگ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہمارے

20250708_091556.jpg
بچوں میں اعتماد بحال ہے۔میرے بڑے بھائی نے جو کہ اب ماشاءاللہ 50 کے ہونے والے ہیں انہوں نے اپنے بھانجے کے ساتھ پنجا کشی کی۔حالانکہ میرے بھائی کے بازو میں اکثر درد رہتا ہے کیونکہ کچھ سال پہلے ان کا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ان کا کندھا اتر گیا تھا اور اب وہ کوئی بھی محنت کا کام نہیں کر پاتے مگر بچوں کی خوشی کی خاطر جب بندہ لڑانے بیٹھے تو پھر بھی اپنی جوان بھانجے کو ہمت سے بن جائے لڑنے میں ہرا دیا۔بھائی کے جیتنے کی خوشی اتنی شدید تھی کہ ہم سب خوشی سے اجلنے لگے۔حالانکہ میرا بھانجا باڈی بلڈر ہے مگر چونکہ ہر کھیل کا ایک خاص طریقہ ہوتا ہے اس لیے وہ پنجا لڑنے کی خاص ٹرک سے واقف نہیں تھا جو میرے بھائی کو معلوم تھی اور انہوں نے وہی ٹرک استعمال کی اور بھانجے کو ہرا دیا۔

20250708_091504.jpg

ایک خوبصورت اور یادگار دن گزار کے ہم سب اپنے گھر واپس ائے۔واقعی یہ یادیں ہی ہوئے جو ہمارے دلوں میں ہمیشہ تازہ رہتی ہیں اور ہمیں اس وقت کی خوشگواریت کا احساس دلاتی ہیں۔

JvFFVmatwWHRfvmtd53nmEJ94xpKydwmbSC5H5svBACH7yMx5E9x3yRnKvqHCxsDfZaKJAkoeB1ALFUP2XeSSF18qzQRabPCtf7WS1AmMTY1ryvRgcos2iAWuQuFXs4Ny21yDagq9y.webp

میں اتنی خوبصورت یادوں میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شامل کرنا چاہتی ہوں۔@devid,@pendora,@suryati1

Sort:  

Terimakasih temanku atas undangannya semoga anda beruntung, makanan yang menggugah selera dan pastinya itu enak sekali kan?

Permainan panco?...aku pernah bermain dan itu sangat seru sekali namun kali ini aku melihat yang tua mampu mengalahkan yang muda..... pasti yang muda mengalah kan biar orang tua bisa senang karenanya👍