🌀چار طرح کے غافلوں پر تعجب ہے۔۔۔ جو چار مسائل کے حل سے غافل ہیں​۔*

in #prayer7 years ago

🌀چار طرح کے غافلوں پر تعجب ہے۔۔۔ جو چار مسائل کے حل سے غافل ہیں​۔

1-🥀مجھے تعجب ہے اس پر جو " غم " سے آزمایا گیا​ اور پھر بھی اس آیت سے غفلت کرتا ہے :

​۞ لا إلهَ إلاّ أنتَ سُبحانكَ إني كنتُ من الظالمين ۞​

​​الٰہی تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ﻇالموں میں ہو گیا​​ (الأنبياء 21:87)

👈کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا پر اللہ نے کیا جواب دیا؟
الله سبحانہ و تعالٰی نے اس کے بعد فرمایا؛
​۞ فاستجبنا لهُ ونجيناهُ من الغم۔۔۔۔۔۔ ۞
🌹تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور اسے غم سے نجات دے دی اور ہم ایمان والوں کو اسی طرح بچا لیا کرتے ہیں​.

🥀2- مجھے تعجب ہے اس پر جو " بیماری " سے آزمایا گیا​، کہ وہ کیسے اس دعا سے غفلت کرتا ہے :

​۞ ربي إني مسّنيَ الضرُ وأنتَ أرحمُ الراحمين ۞​
​​اے میرے رب! مجھے یہ بیماری لگ گئی ہے اور تو رحم کرنے والوں سے زیاده رحم کرنے واﻻ ہے​​
(الأنبياء 21:83)

👈کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا کے بارے میں اللہ نے کیا فرمایا؟
الله نے فرمایا ہے؛

​۞ فا ستجبنا له وكشفنا ما به من ضر ۞​
🌹​​تو ہم نے اس کی سن لی اور جو دکھ اسے تھا وہ دور کر دیا۔

🥀3- ​مجھے تعجب ہے اس پر جو " خوف" سے آزمایا گیا​، کہ وہ کیسے اس آیت سے غفلت کرتا ہے :

​۞ حسبنا الله ونعم الوكيل ۞​
​​ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وه بہت اچھا کارساز ہے​​
(سورة آل عمران 3:173)

👈🏻کیا تم نہیں دیکھتے کہ اس پر اللہ نے کیا فرمایا؟
الله فرماتا ہے

​۞ فانقلبوا بنعمةٍ من اللهِ وفضلٍ لم يمسسهم سوء۞​
🌹​​(نتیجہ یہ ہوا کہ) وہ اللہ کی نعمت وفضل کے ساتھ لوٹے، انہیں کوئی برائی نہ پہنچی،۔۔۔

🥀4-​مجھے تعجب ہے اس پر جو " لوگوں کے مکر" سے آزمایا گیا​، کہ وہ کیسے اس دعا سے غفلت کرتا ہے:

​۞"وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ" ۞​
​​میں اپنا معاملہ اللہ کے سپرد کرتا ہوں، یقیناً اللہ تعالیٰ بندوں کا نگراں ہے​​ (غافر 40:44)

👈کیا تم نہیں جانتے کہ اس دعا پر اللہ نے کیا جواب دیا؟
اس پر الله نے فرمایا؛
​۞ فوقاهُ اللهُ سيئاتِ ما مكروا۔۔۔۔۔ ۞
🌹​​پس اسے اللہ تعالیٰ نے تمام بدیوں سے محفوظ رکھ لیا جو انہوں نے سوچ رکھی تھیں۔۔

Sort:  

Hi! I am a robot. I just upvoted you! I found similar content that readers might be interested in:
https://en.wordpress.com/tag/tahreem-writes/page/3/

Thanks for support

Congratulations @ahmadmoin! You received a personal award!

Happy Birthday! - You are on the Steem blockchain for 1 year!

You can view your badges on your Steem Board and compare to others on the Steem Ranking

Do not miss the last post from @steemitboard:

The Steem community has lost an epic member! Farewell @woflhart!
SteemitBoard - Witness Update
Do not miss the coming Rocky Mountain Steem Meetup and get a new community badge!
Vote for @Steemitboard as a witness to get one more award and increased upvotes!