A great decision by Pakistan cricket team to avoid security threats
پاکستان نے سیکیوریٹی مسائل کے باعث ہرارے میں ہی ٹریننگ کا آغا زکردیا
پاکستان نے سیکیوریٹی مسائل کے باعث ہرارے میں ہی ٹریننگ کا آغا زکردیاہرارے پاکستان کرکٹ ٹیم کی زمبابوے کےخلاف ون ڈے سیریز کے لیے سیکیوریٹی مسائل کے باعث ہرارے میں ہی ٹریننگ کاآغازکردیاہے۔سیکیورٹی مسائل کے باعث سرفراز الیون نے بلاوایوجانے کے بجائے ہرارے ہی میں تین گھنٹے پریکٹس کی۔جس میں ون ڈے سیریزکےلیے ٹیم کوجوائن کرنے والے بابراعظم،امام الحق ،یاسرشاہ اورجنیدخان نے بھی حصہ لیا۔لیگ اسپنریاسرشاہ اورفاسٹ بولرجنیدخان پربولنگ کوچ اظہرمحمود نے خصوصی توجہ دی۔فہیم اشرف،حسن علی،عثمان شنواری اوردیگربولرز بھی لائن اورلینتھ بہتربنانے کی کوشش کرتے رہے۔ہیڈکوچ مکی آرتھر نے بابراعظم اورامام الحق کومقامی کنڈیشنزسے ہم آہنگ ہونے کے لیےٹپس دیں۔انجری بریک کے بعد کم بیک کرنے والے بابراعظم بہترین کارکردگی کے لئے پراعتماد نظرآئے۔فخرزمان نے جارحانہ اسٹروکس اور کپتان سرفرازاحمد نے وکٹ کیپنگ کےلیے مشقیں کیں۔اوربیٹنگ پریکٹس پر بھی پوری توجہ دی۔شعیب ملک، شاداب خان اوردیگر پلیئرز نے بھی ٹریننگ میں بھرپور حصہ لیا۔پاکستان اورزمبابوے کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز جمعے سے بلاوایومیں شروع ہوگی۔
really great post about cricket updates
we r always with you as srilankans