ایمریٹس ائیر لائن کی میزبان برج خلیفہ کے اوپر خطرناک سٹنٹ کرنے پہنچ گئی، ویڈیو وائرل
برطانیہ کی جانب سے امارات کو ریڈ لسٹ سے نکالنے پرایمریٹس ائیر لائن کا جشن منانے کا انوکھا انداز، ایمریٹس ائیر لائن کی فضائی میزبان دنیا کی سب سے اونچی عمارت کے اوپر خطرناک سٹنٹ کرنے پہنچ گئی، ویڈیو وائرل۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کو ریڈلسٹ ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے اپنی آبادی کے ایک بڑے حصے کو ویکسین لگا دی ہے اور مملکت میں کورونا مثبت کیسز میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہی وجہ بنی کہ برطانیہ کی جانب سے امارات کو ریڈلسٹ ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا۔