Mother is Mother
. ماں تو ماں ہوتی ہے
آج ایک سال ہوچکا
بوقت فجر سب بڑے بزرگ جاگ کے اپنی نیند سے مندی آنکھیں کھولنے کی کوشش کررہے تھے...
آپی شیر خوار عبدالمنان کے پاس بیٹھی تھی...
اچانک ہی چند نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ سے لیس ہوکر دھاوا بول دیا ....
عبدالمنان کے سر پے پے ریوالور رکھے ڈاکو اپنی زبان میں ہدایات دے رہے تھے....
بھائی کے مزاحمت کرنے پر ان کا منہ اور ہاتھ باندھ کے سٹور میں بند کردیا گیا...
ہلچل سے باقی بچے بھی جاگ چکے تھے
سہم کر سب چپ اور خاموش تھے
ڈاکو ہر چیز کی تلاشی لے کے قیمتی سامان بیگ میں ڈالتے جارہے تھے...
سہمے ہوئے عبدالمنان کی آواز نے لاؤنج کی خاموشی توڑی تھی...
ماما مجھے ڈر لگ رہا ہے...
آپی روتے ہوئے ضبط کی انتہا سے بس یہ بول پائی میرے بچے کے سر سے گن ہٹا دیجیے آپ کو جو چاہیے آپ اٹھا لیں....
پھنکارتے لہجے کے ساتھ ڈاکو نے آپی کو جھڑک کے خاموش کروا دیا تھا...
دوسری بار عبدالمنان نے دوبارہ ماں کو متوجہ کیا تو آپی نے آؤ دیکھا نا تاؤ ڈاکو کے بازو پے کاٹ کے ریوالور چھین لیا......
نا کوئی ڈر نا خوف نا ریوالور کے استعمال سے آگاہی مگر لہجہ بے باک تھا....
خبردار جو اب کسی نے میرے بچوں کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا.... خبردار جو کوئی میرے بچوں کی طرف بڑھا تو... خوف سے عاری آنکھوں میں خون اتر آیا تھا ....
آنکھوں میں اشارے ہوئے ...
ڈاکوؤں نے بھاگنے میں ہی عافیت جانی چھت کے رستے وہ جا چکے...
آپی نے گلی میں بھی شور کرکے لوگوں کو جمع کرلیا صرف ایک بندہ گلی کے لوگوں کے ہاتھ لگا...
جسے پولیس کے حوالے کردیا گیا...
شناختی مراحل میں آپی نے آنکھیں دیکھ ہی کہہ دیا کے یہ وہی شخص ہے جو ہم پے ریوالور تانے کھڑا تھا بازو سے قمیض ہٹا کے دیکھا تو نیل بن چکا تھا کاٹنے کی وجہ سے...
امی ابو نے انا آپی کو بے وقوف کہا ...
بھائیوں نے بھی ڈانٹا.....
اس کا بس ایک ہی جواب تھا اس نے میرے بیٹے کے سر پر ریوالور رکھا تو میں سہہ نہیں سکی....
ماں نہیں ڈرتی...
سینہ سپر ہوجاتی ہے
کیا آج آپنے درودِ پاک پڑھا؟
صلی اللہ علیہ والہ وسلم
نوٹ اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے
. *ماں تو ماں ہوتی ہے
You've got a free upvote from witness fuli.
Peace & Love!