Steem Cameroon Contest : Best Day of the Week ,Go outside, Have hi tea, Pakistan
السلام علیکم ،
کتنا خوبصورت موضوع ہے۔ مجھے اس پہ لکھے ضرور خوشی حاصل ہوگی۔ کیونکہ میں کافی دن سے چاہ رہی تھی کہ میں اپنی خوشی کسی کے ساتھ شیئر کروں۔ اور اسٹیمٹ ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں پہ میں اپنی خوشیاں شیئر کر سکتی ہوں۔
اس ہفتے ہمارا کافی دنوں کے بعد اپنے بچوں کو لے کے باہر گھومنے کا پروگرام بنا۔جب انسان ذہنی طور پر ریلیکس ہو اور اپنی فیملی کے ساتھ ہو تو وہ وقت اس کی زندگی کا یادگار وقت ہوتا ہے۔
ہمارا ارادہ صرف بچوں کے ساتھ باہر جا کے کچھ کھانے پینے کا تھا۔ مگر جب ہم وہاں پہنچے تو کھانا کھانے کے بعد بچوں کا دل چاہا کہ ان کو باقی مال بھی گھمایا جائے۔مگر میرے شوہر نے کہا کہ پہلے کھانا کھا لو اس کے بعد دیکھتے ہیں۔
ایک خوبصورت دن
وہاں پر بوفے سسٹم تھا اس لیے ہم نے اپنی پسند کی چیزیں لے کے کھائیں۔خاص طور سے بچوں نے اپنی پسند کو ترجیح دی کیونکہ بچے زیادہ تر میٹھی چیزیں پسند کرتے ہیں اس لیے میری چھوٹی دونوں بیٹیوں کو میٹھے کا سیکشن بہت پسند ایا۔
میرے شوہر کو دیسی کھانے پسند ہیں لہذا وہ دیسی کھانوں کے ہی طرف شوق سے گئے اور بریانی اور ساگ کو انجوائے کیا۔ تھوڑی دیر بعد ہی ان کو کھڑا ہی گوشت اور چکن ملائی بوٹی کھاتے ہوئے دیکھا۔
بچے چائنیز کھانوں کی طرف بڑھے اور پاسٹہ، فرائیڈ رائس اور چکن منچورین کو کھانا پسند کیا۔
میں نے ہر چیز تھوڑی تھوڑی چکھی۔ کیونکہ میری کھانے میں کوئی خاص چوائس نہیں ہے میں دیسی کھانے بھی شوق سے کھاتی ہوں اور کنٹیننٹل کھانوں کو بھی انکار نہیں کرتی۔سلاد کے بھی مختلف قسم کے ائٹم تھے اور اس نے بھی کافی کچھ تھا میں نے سب کچھ تھوڑا تھوڑا لے کر چکھا۔
ہر چیز تھوڑی تھوڑی لے کر کھانے کے باوجود بھی پیٹ بالکل فل ہو گیا ۔اور اخر میں گرین ٹی پی کے تھوڑا ریلیکس فیل کیا۔ نماز کا بھی ٹائم ہو گیا تھا نماز پڑھ کے مال کی سیر کے لیے نکلے۔
مجھے یہ دن کیوں پسند ایا؟
مال میں گھومتے ہوئے اندازہ ہوا کہ کیونکہ سردیاں جانے والی ہیں اس لیے ھر برینڈ پر 50 پرسنٹ اف کی سیل لگی ہوئی تھی۔ میں نے بچوں کی عید کی شاپنگ بھی یہیں سے کرنے کا سوچا۔کیونکہ اگے رمضان ا رہا ہے اور رمضان میں روزے کی حالت میں بازار میں گھومنا میرے شوہر کو بالکل پسند نہیں۔ اس لیے انہوں نے بھی اعتراض نہیں کیا اور بچوں کے کپڑے دلوانے کے لیے دکان پہ چلے۔
اس دن ہم نے کافی سارے کام نمٹا لیے اور بچوں کو انجوائے بھی کروایا۔
کپڑوں کی شاپنگ سے فارغ ہو کر میں نے گھر کے لیے کچھ فروٹ وغیرہ خریدا اتنی دیر میں میرے شوہر بچوں کو پلے ایریا لے گئے۔
ایک بہت ہی خوبصورت دن اپنے بچوں کے ساتھ باہر گزار کے جب ہم رات کو گھر واپس ائے تو سب کی تھکن سے حالت بری تھی۔ اور فارغ ہو کے سب لوگ اپنے اپنے بستروں میں گھس گئے ہم نے اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے یہ دن دیکھنا نصیب کیا ہے۔
میں اسٹیمیٹ کے کچھ ساتھیوں کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دوں گی۔