The diary game, Pakistan

السلام علیکم ،

اج کافی دن کے بعد میں ڈائری لکھنے کے لیے بیٹھی ہوں۔اور سمجھ نہیں ارہا کہ کیا لکھوں کیونکہ روزمرہ کی روٹین میں کچھ ایسا نیا نہیں ہے جو کہ لکھا جائے۔مگر پھر بھی فارغ بیٹھنے سے بہتر ہے کچھ لکھا جائے۔
اج صبح کا اغاز سحری کے ٹائم سے ہوا۔اج کل میں عید الفطر کے بعد شوال کے روزے رکھنے کا اہتمام کر رہی ہوں۔عید الفطر کے بعد شوال میں چھ روزے رکھنے کا حکم ہمارے دین نے دیا ہے اور اس کا ثواب ایسا ہے جیسے ہم نے سارے سال کے روزے رکھے ہوں۔نیکی کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہیے لہذا میں بھی اپنے اپ کو نیکی کرنے کی اس ذریعے میں مصروف رکھنا چاہتی ہوں اور میں نے شوال کے روزے رکھنا شروع کر دیے ہیں۔الحمدللہ اج میرے پانچ روزے ہو چکے ہیں۔
سحری کرنے کے بعد فجر کی نماز پڑھ کے میں سو گئی اور اپنے بچوں کے ساتھ 10 بجے سو کر اٹھی تو ان کے ناشتے کا ٹائم ہو چکا تھا لہذا سب بچوں کے لیے ناشتہ بنایا اور ساتھ ہی دوپہر کا کھانا بنانے کے لیے کھڑی ہو گئی۔کھانا بنا کر فارغ ہوئی تو میری بیٹی کی فرمائش پر بازار سےاس کو چوزہ دلوا کے گھر لے کر ائی۔

20250329_213638.jpg

دراصل رمضان میں میری بیٹی کے رزلٹ کی اناؤنسمنٹ ہوئی تھی اور امید کے مطابق فرسٹ پوزیشن انے پر اس کو اس کی پسند کا گفٹ دلوانے کا وعدہ کیا تھا لہذا اس نے جب چوزے کی فرمائش کی تو وہ فورا پوری کی گئی۔

20250329_213930.jpg

20250329_213845.jpg

یہ چوزہ کم اس کا کھلونا زیادہ تھا ہر وقت ہاتھ میں اور کندھے پر لگائے گھوم رہی تھی۔حالانکہ میں نے ابھی کچھ ہی دن پہلے اس کو کھلونوں کا نیا سیٹ لے کے دیا ہے اس میں تعلیمی سرگرمیوں کی بہت اچھی ایکٹیوٹیز موجود ہیں۔

20250310_201206.jpg

چوزہ لینے جانے سے پہلے میں نے تھوڑی دیر اپنی بیٹی کو اس کھلانوں میں ہی مصروف کیا تھا نئے نئے الفاظ بنانے کا طریقہ بچوں کو اسی گیم سے اتا ہے۔

20250310_205640.jpg

20250310_201230.jpg

میری چھوٹی دونوں بیٹیوں کا رمضان میں ہی رزلٹ ایا ہے اور اس رزلٹ کو منانے کی خوشی میں میرے بیٹے نے بہت ہی خوبصورت اور محنت سے بنایا چاکلیٹ باکس بہنوں کو گفٹ کیا۔

20250326_183806.jpg

اس چاکلیٹ باکس کی تیاری وہ کافی دنوں سے کر رہا تھا بالاخر اس کے باکس کے دروازوں کی سائز کی چاکلیٹ لا کے سب چاکلیٹس لگائیں اور اپنی بہنوں کو گفٹ کیا۔
شام کو افطار کا ٹائم ہو چکا تھا اور میرے روزہ کھولنے کے لیے میری بیٹی نے بہت اچھی سی افطاری تیار کی ہوئی تھی ہم سب نے بیٹھ کے افطاری کھائی اور روزہ افطار کیا۔

20250407_203756.jpg

گرمی کا روزہ شروع ہو چکا تھا لہذا پیاس کافی زیادہ محسوس ہوئی مگر افطار میں جب ٹھنڈا شربت پیا تو بہت سکون محسوس ہوا۔اللہ کا شکر ہے کہ اس نے بہترین طریقے سے روزہ پورا کروایا ۔دعا ہے کہ اللہ تعالی روزوں کو قبول بھی کر لے امین۔

HNWT6DgoBc14riaEeLCzGYopkqYBKxpGKqfNWfgr368M9WjqkW76VBCxU86h1M4bwv3oEuaA72X1T4PyVmCmmekEo9zQ8dd4AoB2KLdbxPQXqDYfJZ8VTe25r5k.png

میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری ڈائری پسند ائی ہوگی شکریہ۔

Sort:  
 2 months ago 

Wao amigo tu día fue muy lindo, excelente fotos

Loading...