Contest: An Unforgettable Journey…Mohmand Dam , Pakistan

السلام علیکم ،

پاکستان میں موجود ڈیمز میں سے ایک ڈیم مہمند ڈیم بھی ہے۔یہ پشاور میں موجود ہے اور اس کی تعمیر ابھی جاری ہے۔پشاور اور چار سدہ میں اکثر و بیشتر سیلاب اتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہ ڈیم ان سیلابوں کی رخ تھام کے لیے بنایا جا رہا ہے۔

مہمند ڈیم

IMG-20250424-WA0045.jpg

یہ ڈیم پاکستان کا بہت بڑا ہائڈرو پاور الیکٹرک ڈیم ہے۔اس کی تعمیرتقریبا چار سے پانچ سال میں مکمل ہوگی۔بجلی پیدا کرنے کا یہ ڈیم واپڈا کا بہت بڑا پروجیکٹ ہے اور اس کے ذریعے پشاور شہر کو روزانہ 300 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔

IMG-20250424-WA0047.jpg

ہم لوگ خاص طور سے اس ڈیم کی تعمیر دیکھنے کے لیے ہی پشاور گئے تھے۔خوبصورتی کے لحاظ سے بھی یہ ڈیم بہت زبردست بن رہا ہے اس کے علاوہ یہاں پہ پیدا ہونے والی بجلی سے پورے ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔ایک بہت بڑا پاور پلانٹ تیار ہونے میں تقریبا چار سے پانچ سال کا عرصہ لگنے والا ہے انشاءاللہ۔

IMG-20250424-WA0050.jpg

اس ڈیم میں پانی کی رفتار اتنی تیز ہے کہ اس کے دھارے کے اگے کچھ بھی ٹھہرنا مشکل ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہاں بننے والی بجلی بہت ہائی پاور کی ہوگی۔ بجلی کی رفتار انجینیئرز کی زبانی ہمیں معلوم ہوئ کہ تقریبا 800 میگا واٹ ہوگی ۔ہم نے پانی کو انجوائے کرنے کے لیے جب اس کے قریب جانا چاہا تو ہمیں روک دیا گیا کیونکہ اس سے کسی حادثے کی توقع کی جا رہی تھی۔

IMG-20250424-WA0048.jpg

انجینیئرز دن اور رات لگ کے کام کر رہے ہیں اور اس ڈیم کی تکمیل میں خوش ہیں۔پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ یہ تینوں شہر ایسے ہیں جہاں پر اس ڈیم کی تکمیل سے بہت فائدہ ہوگا اور یہاں پر سیلاب کی روک تھام میں بہت مدد ملے گی۔

IMG-20250424-WA0049.jpg

بچوں کے لیے یہ بہت معلوماتی ٹرپ تھا اور وہاں پر موجود انجینیئرز نے ہمیں بہت اچھے طریقے سے بریف کیا ہر طرح کی معلومات اچھے طریقے سے اور مکمل باہم پہنچائیں۔

qjrE4yyfw5pEPvDbJDzhdNXM7mjt1tbr2kM3X28F6SraZfXNnUiAEUiAyzCkGt6QKXXM4m9rxiPY89ywWgMNyutHeQRzhtZU7g38qAZjTmWrtTxXmvGUfbsC.png

میں اس مقابلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی دعوت دینا چاہتی ہوں۔

@maazmoid123,@geeta@devid