Weekly Contest, "Playing photographer #8 spoon, knife and/or Pakistan

in WORLD OF XPILAR14 days ago

السلام علیکم ،

Wox پر مجھے ہمیشہ کچھ نیا ہی دیکھنے کو ملتا ہے اج کے اس مقابلے کا موضوع اتنا دلچسپ ہے کہ میں کام میں مصروف ہونے کے باوجود اس موضوع پر پوسٹ لکھنے کے لیے بیٹھ گئی ہوں اور اس کے لیے اپنی تصاویر بھی تیار کر رہی ہوں۔
چھری کانٹا اور چمچہ یہ تینوں چیزیں ایسی ہیں جو کہ کچن میں ناگزیر ہیں ان کے بغیر کچن ادھورا محسوس ہوتا ہے خاص طور پر چھری۔

20250226_141449.jpg

چھری

کچن میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی چیز چھوری ہے کیونکہ کسی بھی قسم کی کوئی بھی چیز کاٹنی ہو حتی کہ کسی چیز کا ریپر کھولنا ہو تب بھی ہمیں چھری کی ہی مدد لینی پڑتی ہے اس کے علاوہ چوری کی مختلف اقسام سے بھی فائدہ اٹھایا جاتا ہے کچھ چھریاں پھل کاٹنے کے لیے اور سبزی کاٹنے کے کام اتی ہیں جبکہ کچھ نرم چیزیں مثلا مکھن بریڈ بن وغیرہ کاٹنے کے بھی کام اتی ہیں ان کی شکل الگ ہی ہوتی ہے۔

20250226_142834.jpg

اور سبزی اور گوشت کاٹنے کی چھری کی شکل الگ ہوتی ہے میرے کچن میں بھی ہر مقصد کے لیے مختلف چھری موجود ہے کہ ایک مکھن بن بریڈ کے لیے کٹاؤ دار
چھری ہے جبکہ پھل سبزی کاٹنے کے لیے تیز چھری ہے اس کے علاوہ ایک چھری ایسی بھی ہے جو کہ چھوٹے بچوں کے استعمال کے لیے رکھی ہوئی ہے کیونکہ بڑوں کو دیکھ کے چھوٹے بچے بھی چوری سے کچھ نہ کچھ کٹنگ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں لہذا اس کی دھار ہلکی رکھی ہوئی ہے تاکہ بچوں کے ہاتھ پہ کٹ نہ لگ جائے۔

20250226_141300.jpg

چمچہ

20250226_141426.jpg

اسی طرح اگر ہم چمچے کو لیں تو چمچہ بھی ایک ایسی چیز ہے جو کہ ہر کچن میں موجود ہوتا ہے کیونکہ کچن میں ہی کھانے سے متعلق ہر چیز کا موجود ہونا ضروری ہے اس لیے چمچہ ہمارے ہر کھانے کی چیز میں استعمال ہوتا ہے حتی کہ کھانا پکانے میں بھی چمچے کے علاوہ ناپنے کا پیمانہ کوئی اور نہیں رکھا جا سکتا۔کسی بھی قسم کی کوئی چیز کھانی ہو تو بھی چمچے کا استعمال ناگزیر ہے۔

20250226_141346.jpg

کانٹا

اکثر اوقات ایسی چیزیں جو کہ ہم چمچے سے نہیں کھا سکتے جیسے نوڈلز تو ان کے لیے کانٹا ضروری ہوتا ہے۔ اور اگر ہمارے گھر میں بیٹر یا گرائنڈر مشین نہ ہو تو بھی کانٹا بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس سے ہم چیزوں کو میش کرنے یا پھینٹنے کا کام با اسانی لے سکتے ہیں۔ خاص طور پر کیک بنانے میں کانٹے کا استعمال بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

میں نے گھر کے استعمال کے لیئے الگ کٹلری رکھی ہوئی ہے ۔اور نیا سیٹ خاص مواقع کے لیئے رکھا ہوا ہے۔تاکہ روز مرہ استعمال سے وہ خراب نہ ہو جائے۔
ویسے بھی نیا سیٹ کوئ نیا خریدا ہوا نہیں ہے ۔میری شادی پر میرے بابا نے مجھے دیا تھا۔ اور وہ خاص مواقع پر نکالے جانے کی وجہ سے ابھی تک اس کی چمک معدوم نہیں ہوئی اور میں اس کو ایسے ہی استعمال کرتی ہوں جیسے وہ نیا ہو۔

99pyU5Ga1kwqSXWA2evTexn6YzPHotJF8R85JZsErvtTWYdkyC4TkLdyVZXxEEgFzgZLWdKGtc97qTBQsRffqFrXFBETeeS3jjiNoDN5pg17wb8kDsxLFH1eoG75jgc95x.png
اب میں اپنے سٹیمیٹ کے کچھ ساتھیوں کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں
@creativity,@wakeuppitty,@penny4thoughts,@suryati1

Sort:  
 13 days ago (edited)

سلام دوست @hafsasaadat90

ان برتنوں کے ڈیزائنرز ہر ایک کے افعال کے بارے میں بہت واضح تھے، شاید انہوں نے اس پر کوئی مطالعہ کیا ہو۔

مقابلہ میں شامل ہونے کا شکریہ۔

Saludos amigo @hafsasaadat90

Los diseñadores de estos utensilios tenían muy claras las funciones de cada uno, tal vez hicieron un estudio sobre ello.

Gracias por unirse al concurso.

Participante #5