Weekly Contest, "Playing photographer #3 Clock."،Pakistan
السلام علیکم ،
اٹھو وگر نہ حشر نہیں ہوگا پھر کبھی
دوڑو زمانہ جال قیامت کی چل گیا
گھڑی ایک ایسی چیز ہے جس کا ہر گھر میں ہونا ضروری ہے۔ہمیں گھڑی کے ذریعے وقت کی قدر اور اہمیت کا احساس ہوتا رہتا ہے۔اکثر و بیشتر لوگ اپنے گھروں میں اج کل گھڑی لگانا پسند نہیں کرتے۔کچھ لوگ گھڑی کی ٹک ٹک سے پریشان ہیں تو کسی کو اس کو دیوار پہ لگانا ہی پسند نہیں۔حالانکہ میری نظر میں گھڑی ایک ایسی ضروری چیز ہے جس کے بغیر انسان اپنے ضروری امور انجام دینے میں ایکٹو رہتا ہے۔
میں نے بھی اپنے گھر میں داخل ہونے کے ساتھ سامنے ہی گھڑی لگائی ہوئی ہے۔اس کے علاوہ کچن اور بیڈ روم میں بھی گھڑی کا ہونا ضروری ہے۔بچوں کے بیڈ روم میں بچوں کے لیے چھوٹی خوبصورت گھڑی لگائی ہے اور اپنے بیڈ روم میں بڑی گھڑی لگائی ہے۔اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ ہر جگہ بیٹھ کر وقت کی اہمیت کا احساس رہے اور جس طرح تیزی سے وقت گزر رہا ہے اس کو میںیج کرنا ا سکے۔
یہ گھڑی میں نے اپنے بچوں کے کمرے میں خود بنا کے لگائی ہے۔اس کی مشین ٹھیک تھی مگر اس کے اوپر کے ہند سے پرانے اور غائب ہو گئے تھے۔پھر میں نے خود اس کے پیچھے بیس وائٹ کر کے کلرفل ہند سے لگائے۔اور ان کو لگانے کے لیے فینسی فارمک شیٹ کی کٹنگ کی۔اسی طرح رومن گنتی میں باہر کی اؤٹ لائن پر بھی ہند سے لگائے۔حالانکہ میرے بچوں کو یہ خاص پسند نہیں ائی مگر میں نے بچوں کے کمرے میں محض اس وجہ سے لگائی ہے کہ اسکول اور کالج جاتے وقت ٹائم کا اندازہ رہے۔اور مجھے اوور ال بچوں کے کمرے میں اس طرح کی چیزیں پسند اتی ہیں لہذا میں وقتا فوقتا کچھ نہ کچھ ایسا کرتی رہتی ہوں جس سے بچوں کا کمرہ سج جائے۔
یہ گھڑی لاؤنج میں داخلی دروازے کے بالکل سامنے لگائی ہے تاکہ گھر میں داخل ہوتے ہی وقت کا احساس ہو جائے کہ ہم کتنا وقت باہر گزار کے ائے ہیں۔
میں اس مقابلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی شرکت کی دعوت دوں گی۔