The World of XPILAR - B&W PHOTOGRAPHY AND ART CONTEST WEEK #219, Pakistan
السلام علیکم ،
یہ تصویر جو میں اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں یہ میری بھتیجی کی ہے ۔یہ میں نے اس وقت لی جب وہ ہمارے گھر ائی ہوئی تھی ۔اور کھیلتے کھیلتے لیٹ کر سو گئی۔ اس معصوم کی معصومیت سوتے ہوئے اتنی نمایاں تھی کہ میں بے اختیار اس کی تصویر لے بیٹھی۔ اور اج اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔
دراصل بچے ایسے ہی معصوم ہوتے ہیں کہ کہیں بھی بیٹھ کے سو جاتے ہیں۔ اور کہیں بھی سر ٹکا کے سو جاتے ہیں۔ یہ تو بڑوں کے ساتھ ہی مسئلہ ہوتا ہے کہ ان کو باقاعدہ پراپر جگہ چاہیے اور ماحول چاہیے سونے کے لیے بچوں کو تو کسی بھی حالت میں نیند ا جاتی ہے۔
اس خوبصورت مقابلے کا حصہ بننے پر میں شکریہ ادا کرتی ہوں۔ اور کچھ خاص لوگوں کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔