New competition, funny or weird vegetables 🍆 (No. 26), Pakistan
السلام علیکم ،
بہار کا موسم ہے اور سٹرابری ہر جگہ نظر ارہی ہے بازار میں ہر شاپ پر ہر سٹال پر اسٹرابری کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔یہ اتنا لذیذ پھل ہے کہ کوئی بھی بڑا ہو یا بچہ اس کو کھائے بغیر نہیں رہ سکتا اس کا ذائقہ کافی دیر تک منہ میں مٹھاس اور کھٹاس گھولتا رہتا ہے۔اسٹرابری ہر گھر میں بہت شوق سے پسند کی جاتی ہے اور مختلف طریقوں سے استعمال کی جاتی ہے۔
یہ دیکھیں گلاب کی کلی کی شکل کی سٹرابری۔
ہمارے گھر میں بھی جب سے اسٹرابری کا موسم ایا ہے ہر وقت سٹرابری موجود رہتی ہے اور ہم لوگ سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔اس کی مختلف اشکال بھی سامنے اتی رہتی ہیں ان میں سے کچھ خوبصورت سی شکلیں اور مزاحیہ بھی شکلیں ہوتی ہیں۔
کبھی کبھی تو اتنی مزہ کا خیز اسٹرابری بھی ہاتھ میں اتی ہے جیسے کسی جانور کی شکل یا جسم ہو۔
ہم لوگ اسٹرابری کے جوس، ائس کریم، ملک شیک، جیم وغیرہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اور سبھی بہت شوق سے اس کو کھانا اور پینا پسند کرتے ہیں۔
ویسے بھی اسٹرابری خون بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے ہونٹوں کی اور منہ کی سرخی میں بھی اسٹرابری کے جوس کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اگر اسٹرابری کو ایسے ہی موٹو پہ رگڑا جائے تو ہونٹوں پہ قدرتتی سرخی محسوس ہوتی ہے۔
جب سے میں نے اس مقابلے میں حصہ لینا شروع کیا ہے میرے بچے مختلف قسم کی شکلوں کی سبزیاں اور پھل تلاش کرتے ہیں اور ان کی تصاویر کھینچ کے مجھے دیتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ میں نے اپ کے ساتھ اسٹرابری کی مختلف اشکال پیش کی ہیں۔
میں اس مزہ کا خیز تصاویر کے مقابلے میں کچھ ساتھیوں کو بھی بلاؤں گی۔@sadaf,@fazalqadir,@muhammad