Daily Menu Delicacies Week No. 54, Pakistan

in Steemit Iron Chef13 days ago

السلام علیکم ،

میں اپ کے ساتھ اج کی بجائے دو دن پہلے کا مینیو شیئر کروں گی۔ کیونکہ دو دن پہلے ہمارے گھر ہماری نانی ائی ہوئی تھیں۔ اور ہم نے ان کی انے پر ان کی سالگرہ کو سیلیبریٹ کیا ۔ویسے تو ہم کبھی بھی برتھ ڈے منانے کا نہیں سوچتے ۔مگر چونکہ وہ کافی بڑی عمر کی ہیں ۔اس لیے ان کی سالگرہ ہمارے لیے یادگار تھی۔ اور اچانک وہ اپنی سالگرہ والے دن ہی ہمارے گھر ائی تھیں۔ اس لیے سارے بچے پرجوش ہو گئے اور ان کی سالگرہ منانے کی تیاری کرنے لگے۔میری بیٹی نے کیک اور پاستہ تو گھر میں ہی بنا لیا ۔پاستہ بھی دو طرح سے بنایا ایک میں مرچیں ڈالی اور دوسرا پھیکا رکھا۔ کیونکہ میری نانی سے مرچوں والے کھانے نہیں کھائے جاتے۔ اور ان کی خاطر ہی نرم چیز بنائی تاکہ ان سے کھایا جا سکے۔

20250125_003443.jpg

20250125_003414.jpg

20250125_003359.jpg

مگر بچوں کی تسلی نہیں ہوئی اور انہوں نے نانی سے فرمائش کی کہ ان کو ہوٹل لے جا کے کھانا کھلائیں بچوں کی فرمائش پر انہوں نے میرے شوہر سے کہہ کے گاڑی منگوائی اور ہم سب ہوٹل پہنچ گئے۔

ہر بچے نے اپنی پسند کی چیز ارڈر کی۔بڑے بچوں نے پیزا اور چکن بریڈ ارڈر کی۔

20250125_003130.jpg

20250125_003110.jpg

جب کہ میں نے اور میرے شوہر نے چکن تندوری تکہ اور سلاد ارڈر کی۔

20250125_003343.jpg

20250125_003147.jpg

نانی جو کہ گھر سے ہی پاستہ کھا کر چلی تھی لہذا ان سے اب مزید کچھ نہیں کھایا جا رہا تھا انہوں نے تھوڑا سا پیزا چکھا اور اس کے بعد پیچھے ہو کر بیٹھ گئیں۔
سب سے چھوٹی بیٹی نے جو کہ میٹھا شوق سکھاتی ہے یہاں ا کر بھی کپ کیک کی فرمائش کی حالانکہ گھر سے کیک کھا کر ائی تھی مگر یہاں ا کر بھی اس کو میٹھا ہی کھانا تھا ویسے بھی وہ گھر میں پاستہ سے پیٹ بھر چکی تھی۔
کہتے ہیں بچے اور بوڑھے برابر ہوتے ہیں تو ہمارے ہاں بھی یہی حال ہے۔ میری نانی اور بیٹی دونوں کو گھر میں ہی کھانا کھانے کے بعد۔ مزید کی گنجائش نہیں تھی ۔جبکہ بڑے بچوں نے پاس ڈال چکھا تھا اور کھانا اب کھا رہے تھے۔

20250125_003325.jpg

مزیدار سی دعوت کا کہ جب ہم رات کو گھر ائے تو سب لوگ اپنے کاموں سے فارغ ہو کر سونے کے لیے لیٹ گئے۔ جبکہ نانی کو اس وقت قہوے کی خواہش ہو رہی تھی۔ جو کہ میں نے ان کو بنا کے دیا۔ وہ بھی فارغ ہو کر سونے لیٹ گئیں۔

k75bsZMwYNtze9xHvT6xWCdz7q3QGD35ZKdaPpVrFksWkDJ1PxJxQ6sUsiv6QmPRU3cKG3r83ySEwUZgeAqAQ46M9S86aVe7WLjpmEXGMT2KRQf5f4srVb4XBVwgpAQYEGByWHRsWPXo2D3o4YSqsXpep7o1b3FRF.gif

@wakeuppitty,zishahafiz,roneyhafiz
کیا اپ لوگ بھی اس مقابلے میں شرکت کرنا پسند کریں گے جہاں بہترین کھانوں کی کلیکشن پیش کی جا رہی ہے۔

Sort:  
 13 days ago 
 12 days ago 

Hola amigo, me encantaron cada uno de tus platos, todos se ven muy deliciosos, los cuales deben estar distribuidos mencionando claramente el desayuno, almuerzo , merienda y cena con sus respectivos carteles escritos a mano que contenga el nombre de la comunidad, usuario y fecha...

Gracias por compartir tan ricos alimentos... Saludos y bendiciones...

 12 days ago 

میں بالکل بھول گئی ۔اصل میں ا چانک ہی باہر جانے کا ارادہ بنا تھا ۔اس لیئے بھی بھول گئی۔اور اسلیئے بھی کہ میں نے صرف تصاویر لی تھیں تاکہ اسٹیم اٹ پے شیئر کر سکوں۔ میں اپنی اس بھول پےے بہت شرمندہ ہوں۔