Contest: Recipe of the Day. Week No. 59, Pakistan
اج میں اپ کو مزیدار سا بینگن الو کی بھجیا بنانا سکھاؤں گی۔
بینگن بہت سارے طریقوں سے پکائے جاتے ہیں یہ ائرن سے بھرپور اور ذائقہ دار سبزی ہے۔گرمی اچکی ہے اور بینگن ہمارے ملک میں اکثر و بیشتر بکتا ہوا نظر اتا ہے۔بینگن کے پکوڑے، بھجیا، گوشت کے ساتھ، شعبے والے ہر طرح سے بینگن بہت لذیذ بنتے ہیں۔
آلو بینگن کی بھجیا
ڈیڑھ کلو بینگن اور ادھا کلو الو لے کر جھیل کر کاٹ لیں گے۔
ایک بڑی پیاز تین ٹماٹر اور کچھ ہری مرچیں لے کے باریک کاٹ لیں۔
سب سے پہلے پیاز فرائی کر کے اس میں ہری مرچیں اور ٹماٹر ڈال کے فرائی کریں ساتھ ہی مصالحے میں نمک مرچیں اور ہلدی ڈال کے بھی فرائی کر لیں اور بینگن کے کٹے ہوئے پیسز بھی ڈال دیں۔
ہلکی انچ پر ڈھک کے رکھ دیں جب بینگن نرم ہو جائیں تو ان کو اچھے طریقے سے کوٹ لیں یاد رہے اس میں پانی بالکل بھی نہیں ڈلے گا۔
بینگن کو کوٹنے کے بعد الو کے کٹے ہوئے قتلے بھی ڈال دیں اور ہلکی انچ پر ہی ڈھک کر پکائیں۔
اب ایک پلیٹ میں اچار مصالحہ تیار کریں۔اس میں ایک چمچی سونف چٹکی بھر اجوائن ایک چمچی ثابت دھنیا چٹکی بھر کلونجی اور چٹکی بھر میں تھی دانہ ڈلے گا۔ان تمام اجزاء کو کٹوری میں ڈال کے باریک پیس لیں اور پھر سالن کے اندر ڈال دیں۔
تقریبا ادھے گھنٹے کے بعد الو نرم ہو چکے ہوں تو اس کے اوپر ہرا دھنیا اور ہری مرچیں باریک کاٹ کے سجا دیں اور ڈھک دیں تاکہ دھنیے کی خوشبو پورے سالن میں پھیل جائے۔
اگر اپ لوگ لیمو ڈالنا پسند کریں تو وہ بھی نچوڑا جا سکتا ہے کیونکہ کچھ لوگ کھٹا زیادہ پسند کرتے ہیں اس لیے لیموں بھی مزہ دیتا ہے۔
مزیدار الو بینگن کی بھجیا تیار ہے ابلے ہوئے چاولوں یا گرم روٹی کے ساتھ کھائیں بہت لذیذ لگے گی۔
Hello @hafsasaadat90! 👋
Congratulations! This post has been upvoted through @steemcurator08. We support quality posts, good comments anywhere, and any tags.
Curated by: mohammadfaisal