Contest: My taste for: Chicken. /, Pakistan

in Steemit Iron Chef25 days ago

السلام علیکم ،

اپ سب اللہ کی امان میں ہوں یہ میں اپ سب کے لیے دعا کرتی ہوں۔
اللہ تعالی نے ہمارے لیے اس دنیا میں بہت ساری مخلوقات پیدا کی ہیں جن کا گوشت ہم کھاتے ہیں۔ان میں مرغی بھی شامل ہے۔
اج کل جس طرح مرغی کا گوشت بیچا جا رہا ہے اس طرح دیکھا جائے تو وہ صحت کے لیے فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن رہا ہے۔اگر انسان مرغی کا گوشت کھائے تو وہ دیسی مرغی ہونی چاہیے ورنہ فارمی مرغی یا برائلر مرغی کا گوشت صرف زبان کا چٹخارہ ہوتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ میں اپنے بچوں کو مرغی کا گوشت بہت کم کھلانے کی کوشش کرتی ہوں۔اور اگر کبھی لے کر اتی بھی ہوں تو اس کو صرف بچوں کی فرمائش پر اس نیکس یا پزا وغیرہ بنانے میں استعمال کرتی ہوں۔
ان سب کے برعکس میں ریڈ میٹ کھلانا پسند کرتی ہوں۔کیونکہ اس میں طاقت بھی زیادہ ہے اور وہ فارم ہی نہیں ہوتا۔
لیکن جو کہ اس مقابلے میں چکن یعنی مرغی کے بارے میں سوالات کیے گئے ہیں تو میں اس کے جوابات دینا پسند کروں گی۔

کیا اپ کو مرغی پسند ہے؟اسکیل کے اوپر اس کو نمبر دیں ایک سے دس تک؟

اگر میری پسند کی بات کی جاتی ہے تو مجھے مرغی کا گوشت نہیں پسند۔اور میں اس کو دسویں نمبر پر ریٹنگ دوں گی۔کیونکہ مجھے مرغی کا گوشت کی صورت میں برائلر مرغی کا گوشت ہی ملتا ہے۔اگر برائلر کے بجائے دیسی مرغی کا گوشت ملے تو واقعی مجھے مرغی کا گوشت پسند ائے گا۔کیونکہ مجھے زبان کے چٹخارے سے زیادہ صحت کی فکر رہتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ مجھے مرغی کا گوشت کچھ خاص پسند نہیں۔

مرغی کے گوشت کا کون سا حساب کی پسند کا ہے؟بازو پسلیاں ران؟

مجھے مرغی کے گوشت میں بازو کا حصہ بہت پسند ہے۔کیونکہ اس کا گوشت پھیکا نہیں ہوتا اور بے شک اس میں ہڈی زیادہ ہوتی ہے مگر اس کا ذائقہ سب سے اچھا ہوتا ہے

مرغی کا گوشت کھانے کے لیے اپ کا سب سے پسندیدہ ذریعہ کیا ہے؟(روسٹ بیک بھنا ہوا تلا ہوا سلاخوں پہ تیار اسٹیو یا گرلڈ

ہمارے گھر میں جب بھی مرغی کا گوشت اتا ہے تو اس کو تلی ہوئی شکل میں کھانا پسند کیا جاتا ہے۔۔مثلا پزا۔ پیٹی۔ ہنی بائٹس۔ چکن کٹلٹس ۔وغیرہ۔

اپ کو مرغی میں کس طرح کی شکل پسند ہے؟

ہم لوگ زیادہ تر کرسپی چکن پسند کرتے ہیں۔اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ یہ بچوں کی فرمائش پہ اتا ہے اور بچے زیادہ تر جنگ فوڈ کھانا پسند کرتے ہیں۔مگر میں بچوں کو بازار سے جنگ فوڈ خرید کے نہیں دیتی اسی لیے کوشش کرتی ہوں کہ ان کی پسند کی چیز گھر میں بنا کے دوں تاکہ کم از کم صحت بخش تو ہو۔

مرغی کے گوشت میں اپ کا پسندیدہ پہلو کون سا ہے۔پکا ہوا تلا ہوا یا بیک ہوا؟

20250428_153737.jpg

ہم لوگ زیادہ تر تلا ہوا چکن شوق سے کھاتے ہیں۔کیونکہ تلا ہوا چکن تھوڑا کھایا جاتا ہے اور اس میں سب کی تسلی ہو جاتی ہے۔جبکہ اگر ہم سالن میں پکائیں تو وہ زیادہ کھایا جاتا ہے اور اس کی ہڈیوں کا جوس بھی نکل اتا ہے جو کہ ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔تلے کی حالت میں صرف گوشت تلا جاتا ہے اور ہڈیاں پھینک دی جاتی ہیں اس طرح ہم ہڈیوں کے اندر سے نکلنے والے مضر اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔

اپنی پسندیدہ ترکیب کو شیئر کریں جو اپ زیادہ تر اپنے گھر میں بناتی ہیں؟

جیسا کہ میں اوپر ذکر کر چکی ہوں کہ ہم لوگ مرغی کا گوشت بہت کم بناتے ہیں مگر جب بھی بنائیں تو بچوں کی پسند کے لحاظ سے تلی ہوئی اور پزا برگر وغیرہ میں ڈالنے کے لیے بناتے ہیں۔میں اپ کے ساتھ بھی پزا کی ترکیب شیئر کروں گی جو کہ ابھی کچھ دن پہلے ہی بنا تھا۔

20250420_152618.jpg

سب سے پہلے ہم نے چکن کے قیمے میں انڈا، نمک، مرچیں، گرم مصالحہ، لہسن ادرک کا پیسٹ، ملا کے سیخ کباب بنا لیے۔اور ان کو توے پر تل لیا۔
تمام سیخ کباب تل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر لیے۔

20250506_201746.jpg

اب توے پر ہلکا سا ائل لگا کے پزا کی اٹے کی روٹی پھیلا لی اور اس کے اوپر پزا ساس لگا دیا۔

20250506_202036.jpg
اب جیلپینو ہری مرچوں کو لے کر ان کو موٹا موٹا کاٹ لیں اور پانی میں ابال کے ان کے بیج الگ کر لیں۔

20250506_202456.jpg

پزا کی ڈو پر سیخ کباب کے ٹکڑے اور جلپینو پھیلا دیں

20250506_203657.jpg

سب سے اخر میں سلائس چیز کے ٹکڑے کر کے پھیلا دیں اور اس کے اوپر اوریگینو چھڑک دیں۔اور بیک کر لیں

20250506_203759.jpg

ذائقے دار ہوم میڈ پزا تیار ہے یہ صحت بخش بھی ہے اور ذائقہ دار بھی۔

20250420_152541.jpg

میں امید کرتی ہوں کہ میں نے تمام سوالات کے جوابات سے ہی دیے ہوں گے اور میں اپ کی مما بہترین رائے کا انتظار کروں گی شکریہ۔

7258xSVeJbKkzXhyseBP4PYz11eBDT8sW2oR1a4vfVFS6HtjnUgtYT2d3scm1Qd1VZNc53r84s1RzTzzVRaxHC3UVYy6UfkLhrWjr3HD1j5gqeXnx6XGubCsMk7tWuB7ahbAB7bC59XwK.gif

@okera,@jannatakhtar,@sadaf

Sort:  
 24 days ago 

Hola chef @hafsasaadat90!

Gracias por participar en el concurso "Mi Gusto Por: El Pollo"

El pollo es una excelente proteína versátil y me encantó esta forma original de agregar el pollo a la pizza Gracias por compartir tus recetas favoritas de pollo.

Te deseo muchos éxitos y bendiciones 🤗

Saludos

 23 days ago 

Thanks for reading my post.

Loading...