Contest: My relationship with food // ،Pakistan
السلام علیکم ،
اسٹیمٹ ائرن شیف اس پہ مجھے جب بھی کوئی مقابلہ شرکت کے لیے نظر ایا وہ اپنی طرز کا ایک نیا مقابلہ ہوتا ہے۔یہ لوگ ہمیشہ نئے موضوعات نکال کے لے کر اتے ہیں جن پہ لکھ کے خوشی محسوس ہوتی ہے۔
کچھ لوگ کھانے کے لیے جیتے ہیں اور کچھ لوگ جینے کے لیے کھاتے ہیں۔
میں کھانے کے معاملے میں کافی خوش خوراک تھی۔مگر اب جیسے جیسے عمر بڑھ رہی ہے اسی طرح کھانے میں مجھے کافی احتیاط برتنی پڑتی ہے۔
اچھا کھانا کس کو پسند نہیں ہوتا مگر اگر معدے میں اتنی گنجائش ہی نہ ہو کہ وہ کھانا ہضم ہو سکے تو بہتر یہی ہے کہ کتنا بھی اچھا کھانا ہو انسان کو اپنا معدہ سوچ کے ہی کھانا چاہیے۔
کیا اپ ان لوگوں میں سے ہیں جو خوشی سے کھانا کھاتے ہیں یا اپ صرف ضرورت کے تحت کھانا کھاتے ہیں؟
جیسا کہ میں اوپر بیان کر چکی ہوں کہ میں کافی خوش خوراک ہوا کرتی تھی۔اور ہر اچھا کھانا کھانے میں مجھے دلچسپی محسوس ہوتی تھی۔اس میں جنک فوڈ بھی شامل تھے۔
اور صحت بخش غذائیں بھی شامل تھیں۔مگر وقت کے ساتھ ساتھ جب صحت ڈھلنا شروع ہوئی تو اندازہ ہو گیا کہ معدہ اس قابل نہیں رہا کہ ہر طرح کا کھانا ہضم کر سکے۔یہی وجہ ہے کہ جہاں میں تھوڑی سی بھی بے احتیاطی کرتی ہوں وہیں مجھے معدے کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
کیا اپ اپنے کھانے کے معیار اور ذائقے کی پرواہ کرتے ہیں ؟
بالکل ایسا ہی ہے مجھے کھانے میں ذائقہ تلاش نہ پسند ہے۔بعض اوقات میں بہت دل لگا کے شوق سے کھانا پکاتی ہوں مگر جیسا ٹیسٹ میں جا رہی ہوتی ہوں ویسا ٹیسٹ نہیں نکل پاتا جس کی وجہ سے میرا دل ٹوٹ جاتا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اگلی دفعہ اس سے زیادہ مزیدار کھانا پکاؤں تاکہ سب لوگ شوق سے کھائیں۔جب میرا کھانا سب لوگ ارام سے کھا لیں اور کھانا ختم ہو جائے تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے لیکن اگر میرا پکایا ہوا کھانا بچا رکھا رہے تو میرا دل بہت خراب ہوتا ہے کہ کاش اور زیادہ محنت کرتی اور زیادہ اچھا ذائقہ نکالتی تاکہ سب لوگ میرے کھانے کو پسند کریں۔مجھے خود بھی کھانوں میں ذائقے نکالنا اور کھانا پسند ہے۔
کیا اپ عام طور پر وہ تمام غذائیں کھاتے ہیں جن کی خواہش کرتے ہیں یا اپ کسی قسم کی غذا کی پیروی کرتے ہیں؟
انسان کو اگر وہ مل جائے جس کی وہ خواہش کرتا ہے تو یقینا اس کے دل میں خواہش کرنے کا جذبہ ہی ختم ہو جائے۔ایک مقولہ ہے
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
بہت نکلے میرے ارماں لیکن پھر بھی کم نکلے
تو ایسا ہی ہے کبھی کبھار مجھے اس طرح کی غذا میسر ا جاتی ہے جس کی مجھے خواہش ہوتی ہے مگر اکثر و بیشتر جس چیز کا دل چاہ رہا ہو وہ چیز میسر نہیں اتی۔تو ایسے وقت میں مجھے جو چیز پیٹ بھرنے کے لیے ملتی ہے اس کو کھا کے اپنا پیٹ بھرتی ہوں اور اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے بہت سارے ایسے لوگوں سے اچھے حالت میں رکھا ہے جو کہ بھوکے سوتے ہیں۔
##جب اپ خوش یا غمگین ہوتے ہیں تو کب زیادہ کھاتے ہیں؟
عموما خوشی کے موقع پہ ہی کھانا زیادہ کھایا جاتا ہے۔دکھ کے موقع پر تو بھوک ہی مر جاتی ہے اور دل کسی بھی چیز کو کھانے کو نہیں چاہتا۔اس وقت تو بس صرف دنیا داری اور زندہ رہنے کے احساس کو پورا کرنے کے لیے کھانا کھایا جاتا ہے۔میں بھی صرف خوشی کے موقع پر ہی تھوڑا سا زیادہ کھا لیتی ہوں مگر ذرا سا بھی زیادہ کھانے پر مجھے اپنے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے اس وجہ سے جتنی بھوک ہو اس سے کم ہی کھاتی ہوں تاکہ پیٹ میں مسئلہ نہ بنے۔لیکن جب کبھی میں نے اس چیز کو اگنور کیا مجھے ہمیشہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔میں سویٹ لور ہوں۔ہر طرح کا میٹھا مجھے بہت پسند ہے اس سلسلے میں اکثر اوقات مجھے زیادہ کھانے پر نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور پیٹ کے درد اور معدے کی تکالیف کا شکار ہونا پڑتا ہے۔
امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری باتوں سے بوریت نہیں ہوئی ہوگی
میں اس مقابلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی دعوت دینا چاہتی۔@fennyescober,@cero,@sadaf۔