Season 11 - : Share Your Food diaries, Reviews, and Adventures!،Pakistan
السلام علیکم ،
اج صبح جب میں سو کر اٹھی تو سردی کے باوجود بھی گیس بہت تیز ا رہی تھی۔ اس لیے میں نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور بچوں کے نہانے کے لیے پانی گرم کرنے رکھا۔ اور دوسرے چولہے پر ناشتہ بنانے کے لیے کھڑی ہو گئی۔
اپنے شوہر ،بیٹے اور اپنے لیے ناشتہ تیار کیا ۔ہم تینوں نے مل کے ناشتہ کیا۔ اور پھر تھوڑی دیر موبائل استعمال کیا۔ تھوڑی دیر کے لیے دوبارہ سو گئی۔ جب سو کر اٹھی تو بیٹیاں بھی اٹھ چکی تھیں۔ ان کے لیے بھی ناشتہ تیار کیا ،ان کو ناشتہ دیا۔ اور پھر کپڑے دھونے کے لیے لانڈری میں چلی گئی۔
صبح سے فارغ ہو کر دوپہر کا کھانا تیار کیا اور سب نے مل کے کھانا کھایا۔
اج بچوں کو پر بھی نہیں لے کے جا سکی روزانہ چار سے پانچ بجے تک ہم شام میں پارک جاتے ہیں
کھانا کھانے کے بعد بازار سے کچھ پھل اور سبزی خرید کے لے کر ائی۔
بازار سے واپس اتے رات ہو گئی تھی اس لیے بچوں کو پڑھانے کے لیے دیر ہو گئی تھی اب بچوں کو پڑھنے کے لیے بٹھایا۔
ہم سب کا کچھ میٹھا کھانے کو دل چاہ رہا تھا تو میری بڑی بیٹی نے ہم سب کی فرمائش پر کریم کیک تیار کیا اج کل وہ خوبصورت کیک بنانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے اس لیے گھر میں اکثر و بیشتر میں اس طرح کی چیزیں کھانے کے لیے بنا کے دیتی ہے۔
جتنی دیر میں کیک بیک ہوا اتنی دیر میں اس نے پیزا بھی بنا لیا۔ یہ دونوں چیزیں بچوں کی پسند کی ہیں۔ اور اکثر و بیشتر ہم گھر میں ہی بنا کے کھایا کرتے ہیں۔ کیونکہ بازار سے منگانے پر یہ چیزیں مہنگی بھی پڑتی ہیں اور صحت بخش بھی نہیں ہوتی۔
ہمارا رات کا کھانا یہ ہی تھا۔ آج کا دن بہت مصروف گذر گیا۔اور اب میں پوسٹ لکھنےبیٹھ گئی ہوں۔
@gracileon,@hingston,@bippi@artist1111
آپ سب لوگ اگر میری پوسٹ پڑھیں گے تو مجھے اچھا لگے گا ۔