Best Diary Game Of The Week, My busy day, Pakistan

in Steem For Pakistan7 days ago (edited)

السلام علیکم ،

20250601_110244.jpg

ہفتے کا دن ایسا ہوتا ہے جس میں پورے ویک کے ادھورے کام نمٹائے جاتے ہیں۔کچھ کام تو ایسے ہوتے ہیں جو کیے ہی ہفتے کو جاتے ہیں۔مثلا کپڑے دھونا۔کپڑوں کی استری کرنا۔یا شاپنگ پہ جانا وغیرہ۔
گرمی کا موسم اپنے عروج پر ہے اور پانی کی تنگی کا مسئلہ مستقل درپیش ہے۔ایسے میں ہفتے کے اخر میں کپڑے دھونا سب سے مشکل کام لگتا ہے۔کیونکہ کپڑے دھونے کے لیے کھلا پانی درکار ہوتا ہے اور اگر پانی نہ ارہا ہو تو تھوڑے پانی میں کپڑے دھونا بہت مشکل ہوتا ہے۔میرے ساتھ تو ایک اور مسئلہ بھی پیش اگیا یعنی کپڑے دھو کر اسپن کرنے کے لیے اسپنر میں چلاتی تھی اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ اس پہ نر بھی خراب ہو گیا اور کپڑوں کو نچوڑنے کا کام خود ہی سر انجام دینا تھا۔
ہمارے گھر میں کپڑے باہر پھیلانے کی کوئی جگہ نہیں ہے لہذا کپڑوں کو ہینگر میں کر کے گھر کے اندر ہی مختلف طریقے سے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے تاکہ وہ سوکھ جائیں۔مگر اب اسپنر کی خرابی نے اس کام کو مشکل بنا دیا اور کپڑے پھیلانا بہت مشکل لگ رہا تھا کیونک کپڑوں میں سے نکلنے والا پانی سارے گھر کو گیلا کر رہا تھا۔یہی وجہ ہے کہ میں اور میرا بڑا بیٹا مل کر جتنا ممکن ہو سکتا تھا اتنا زیادہ کپڑوں کو سختی سے نچوڑ رہے تھے اور جھٹک کے اچھے طریقے سے پھیلا رہے تھے تاکہ گھر میں پانی نہ بہے۔
اج میرے شوہر کو قربانی کا جانور دیکھنے کے لیے جانا تھا اسی وجہ
صبح میں نے سب سے پہلے اپنے شوہر کو ناشتہ دیا اور واشنگ مشین کا اغاز کیا۔

20250530_064648.jpg

فجر کے ٹائم پانی اتا ہے میں نے اسی وقت واشنگ مشین میں بھی اور بالٹی ٹب میں بھی پانی بھر کے رکھ لیا تھا تاکہ جب میں کپڑے دھو تو مجھے پانی کی دقت نہ ہو۔

20250601_095041.jpg

اسپنر کی خرابی کی وجہ سے ایک ہفتے سے کپڑے جمع ہو رہے تھے اب نہ صرف پہننے والے کپڑے مجھے دھونے تھے بلکہ بیٹ شیٹس اور پردے بھی جمع ہو چکے تھے کیونکہ گرمی کی وجہ سے اکثر و بیشتر اندھی اتی ہے اور پر دیکھ بہت جلدی گندے ہو جاتے ہیں اسی وجہ سے صوفہ کورز بیڈ شیٹس پردے ہر چیز کو دھونا ضروری تھا۔

20250601_101616.jpg

جس وقت میں کپڑے دھو رہی تھی میں نے اپنی بیٹی سے کہہ کر میری نیٹ کرنے کے لیے رکھا ہوا گوشت نکلوا لیا اور اس کو چولہے پر پکنے کے لیے رکھ دیا۔دراصل میں نے اپنے بیٹے کی فرمائش پر بڑے گوشت کا پارچہ خریدا تھا اور اس کو مصالحہ لگا کے فریزر میں میرینیٹ کرنے کے لیے رکھا ہوا تھا اور اج چونکہ میں کپڑے دھونے میں مصروف تھی اس لیے کچن میں زیادہ وقت دینا مشکل تھا یہی وجہ تھی کہ پہلے سے مصالحہ لگا ہوا گوشت نکال لیا اور اس کو چولہے پہ رکھا گیا۔
جتنی دیر میں میں کپڑے دھو کر ائی میری بیٹی نے پوریاں بنا لی تھی اور اب میں گوشت کو نرم ہونے کے بعد فرائی کرنے کا کام شروع کر چکی تھی۔

20250601_102200.jpg

ویسے تو میرے بیٹے کی فرمائش اسٹیکس کی تھی مگر چونکہ اس نے گوشت کی کٹنگ خود کی تھی اور اسٹیکس کی کٹنگ کرنا نہیں ایا لہذا چھوٹے چھوٹے پارچے ہی روسٹ ہو گئے اور وہ بھی ذائقہ دار اور مصالحے دار بنے لہذا سب کی فرمائش پر پوریوں کے ساتھ جب یہ گوشت کے پیسز روسٹ ہوئے کھائے گئے تو بہت لذیذ اور ذائقہ دار محسوس ہوئے۔میری بیٹی نے اس کے ساتھ میش پوٹیٹو اور رائتہ بھی بنا لیا تھا میں نے گوشت بھون کے سلاد کے طور پر پیاز کاٹ لی تھی۔

20250530_134408.jpg
میرے شوہر بکر عید کا جانور خرید کر واپس ا چکے تھے اور ہم سب نے ساتھ بیٹھ کر کھانا انجوائے کیا۔

20250601_103411.jpg

کھانا کھا کر ارے ہوئے تو عصر ہو چکی تھی اور نماز کا ٹائم ہو چکا تھا۔میرے شوہر اور بیٹا نماز پڑھنے مسجد چلی گئے اور ہم نے گھر میں نماز ادا کی۔نماز کے بعد تلاوت قران پاک کر کے میں اپنی بیٹی کا عید کا سوٹ سینے کے لیے بیٹھ گئی اور سلائی مشین نکال لی۔

20250601_102621.jpg

اپنی بیٹی کی فراک سی کے فارغ ہو دو رات ہو چکی تھی اور میری کمر میں شدید درد ہو چکا تھا کیونکہ صبح سے محنت والے کام کے بعد دوبارہ محنت کرنا میری جیسی عورت کے لیے اب مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے مگر عید غریب ہے اور بیٹی کی فرمائش پر مجبورا سنائی لے کر بیٹھنا پڑا۔
ایک مصروف تھکا دینے والا مگر گھر والوں کے ساتھ گزارا گیا دن اپنے اختتام کو پہنچ چکا تھا۔

4qEixipsxSf1NbWKfaQP3ZTkK1QAnNwj2noUksVGS2DM8qEjBz7cysqeMLJM431CV4.jpeg

میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری ڈائری پسند ائی ہوگی شکریہ۔
میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دی۔@suryati1,@aliraza,@tamanna

Sort:  
Loading...
 7 days ago 

Terimakasih atas undangannya temanku, apakah kamu suka makan bawang mentah? Itu daging dimakan pakai jeruk dan bawang dan roti ?

Aku ingin mengetahui bagaimana membuat roti yang selalu dimakan dengan kari atau masakan lain

اس کو بنانا بہت اسان ہوتا ہے صرف اٹے میں نمک ڈال کے گوند لے اور پھر باریک بیل کر گرم گھی میں فرائی کر لیں پوریاں تیار ہو جائیں گی۔

 6 days ago 

Begitu ya, oh....bukan di panggang ya.... saya sangat ingin mencobanya, tapi tepung apa yang kami gunakan, terigu atau tepung beras putih

گندم کے اٹے سے نکلنے والا میدہ جو کہ بریڈ اور کیک بنانے میں استعمال ہوتا ہے وہ استعمال کیجئے۔

 6 days ago 

Terimakasih temanku 👍🙏

 6 days ago 

Hy friends subscribe STEEM CLOTHES
https://steemit.com/trending/hive-194058

 6 days ago 

So beautiful post sister ♥️
Subscribe STEEM CLOTHES
https://steemit.com/trending/hive-194058

👍 I subscribed

 5 days ago 

Thank you very much dear sister ♥️.

 5 days ago 

Thank you for sharing quality content on Steemit
You have been supported by the team:


Curated by: @dove11