HWC contest #164 Week 16: "Let's do some creativity ,Tamarind and Plum chutni"Pakistan
السلام علیکم،
مجھے کھانا پکانے کا شوق ہے اور میں اکثر بیشتر اپنے بچوں کے لیے ان کی پسند کے مطابق نئی نئی چیزیں بنانے کی کوشش کرتی رہتی ہوں ۔اج بھی میں اپ کے ساتھ املی اور الو بخارے کی چٹنی کی ترکیب شیئر کر رہی ہوں
الو بخارا چٹنی
ایک کلو الو بخارہ لے کر ان کو اچھے طریقے سے دھویا اور ابلنے کے لیے رکھ دیا۔
جب الو بخارے اچھی طرح سے نرم ہو گئے تو ٹھنڈا ہونے پر ان کی گٹلیاں نکال لیں اور تھوڑی سی املی کو پانی میں بھگویا اس کی گٹھلیاں نکالی اور اس کا گودا پانی کے ساتھ الو بخارے کے اندر مکس کر دیا۔
اب تمام مصالحے جن میں نمک مرچ, چینی, اجوائن اور تھوڑی سی دارچینی شامل ہے ڈال کے پکنے کے لیے چولہے پہ چھوڑ دیا۔
جب املی اور الو بخارے کی چٹنی اچھی طرح پک کے گاڑی ہو گئی تو چولہا بند کر دیں اور ٹھنڈا ہونے پر کھائیں۔مزیدار املی اور الو بخارے کی چٹنی تیار ہے۔املی بھی اور الو بخارہ بھی دونوں ہی ایسے پھل اور سبزی ہیں جو کہ گرمی کی سوغات ہیں اور گرمی کا توڑ بھی ہے۔خاص طور سے برسات کے موسم میں جب طرح طرح کی بیماریاں چمٹ رہی ہوتی ہیں تو املی اور الو بخارے کا شربت بہت فائدہ دیتا ہے۔
یہ ایسی چٹنی ہے جو کہ ہر طرح کے فرائی ائیٹم کے ساتھ شوق سے کھائی جاتی ہے اس کے علاوہ دال سبزی اور بھاجی کے ساتھ بھی بہت مزے کی لگتی ہے۔
گرمی کے موسم میں چٹنی کو بطور تحفہ بھی دیا جاتا ہے
میری خواہش ہے کہ اس مقابلے میں میرے کچھ ساتھی بھی ضرور حصہ لیں۔۔
@shiftitamanna,@sadaf,@uzma4882