Contest alert!! HWC contest #140 Week 8: "Let's do some creativity", Making pillow by reuse of shopping bags. Pakistan
السلام علیکم ،
میں اس مقابلے میں اپ کے ساتھ کچھ نیا شیئر کرنے کے لیے لے کر ائی ہوں۔
شاپنگ بیگ تو ہمارے سب کے گھر میں موجود ہوتے ہیں۔اور اکثر و بیشتر ضائع ہی جاتے ہیں۔حالانکہ یہ شاپنگ بیگ ہمارے بہت کام اتے ہیں۔مگر ماحولیاتی الودگی کی وجہ سے اس کو کوڑے میں ڈالنا بھی پڑتا ہے۔میرے پاس کافی عرصے سے شاپر جمع ہو گئے تھے۔اور میری سمجھ میں ان کو دوبارہ استعمال کرنے کا ایک ہی طریقہ ایا۔
وہ یہ کہ ان شاپرز کو کینچی کی مدد سے باریک باریک کاٹ لیا جائے اور اس کو کھول کے کسی تکیہ کے غلاف میں ڈال دیا جائے۔اس طرح ایک نرم تکیہ تیار ہو جائے گا۔
میری بیٹی نے اس کو بہت ہی خوبصورت سا نام دیا،
بولنے والا تکیہ
اس کو بولنے والے تکیہ اس نے اس وجہ سے کہا کیونکہ جب اس کے اوپر سر رکھا تو اندر سے شاپنگ بیگ کی اواز ارہی تھی۔
پولیتھین سے بننے والا یہ تکیہ اپس میں ٹکرانے کی وجہ سے اواز دے رہا تھا لیکن بہت ہی نرم اور ملائم بنا ہے۔
اس مقصد کے لیے ہم نے سارے کے سارے پرانے شاپر نکالے۔
اور ان کو قینچی کی مدد سے کاٹا۔
جب سارے شاپر کٹ گئے تو ان سب شاپرز کو کھول لیا
جب تمام شاپر اچھی طرح پھول گئے تو ان کو پرانے تکیہ غلاف میں بھر لیا۔
اخر میں سوئی دھاگے سے سلائی کر کے تکیے غلاف کا منہ بند کر دیا اور نیا تکیہ غلاف اس کے اوپر چڑھا دیا۔
میری بیٹی کو یہ تکیہ اتنا زیادہ پسند ایا کہ وہ تو کھانا کھاتے ہی اس پہ سررکھ کے سو گئی۔
میں امید کرتی ہوں اپ کو میری یہ کرییٹیوٹی پسند ائی ہوگی شکریہ۔
میں اس مقابلے میں اپنے اسٹیمیٹ کے کچھ ساتھیوں کو بھی دعوت دیتی ہوں۔@fuli,@suryati,@hammad