Contest alert!! HWC contest #123 week2: "Let's do some creativity" Making flapper and shirt for my daughter, Pakistan
السلام علیکم ،
اس دفعہ عید پر میرے بیٹے کی فرمائش تھی کہ وہ فینسی سوٹ پہنے گی۔ اور اس کو اس کی پسند سے ڈیزائن کیا جائے۔ لہذا اس نے سادے ٹراؤزر یا شلوار کے بجائے فلیپر کی فرمائش کی اور سمپل سادی شرٹ کے بجائے شارٹ شرٹ کی فرمائش کی جس پر میں نے اس کے لیے کپڑا خریدا اور اس کو سیا۔
میں نے دو دن پہلے اپنی بیٹی کی فلیبر ،شرٹ تیار کی تھی ۔میں اپ کو اج اس کے سٹیپ بائی سٹیپ تیاری بتاتی ہوں۔
1️⃣ سب سے پہلے میں نے کٹان سلک کا کپڑا لیا اور اس کو ناپنے کے لیے میز پہ بچھا دیا۔
2️⃣ اب فلیپر اور شرٹ دونوں کا کپڑا الگ الگ کر لیا۔
3️⃣ فلیپر بنانے کے لیے کپڑے کو دہرا فولڈ کیا اور اس کے اوپر رنگین چاک مٹی سے کاٹنے کی جگہ پر نشان لگائے۔
فلیپر بنانے کے لیے اگے کے دونوں پائنچے کم چوڑے ہوتے ہیں ۔جبکہ پچھلی سائیڈ کے دونوں بائیںجے۔ زیادہ چوڑے ہوتے ہیں۔ دونوں۔ پانچوں اگے اور پیچھے دونوں کے درمیان میں کم از کم تین انچ کا فرق ہوتا ہے۔
جس طرح گڈی کاٹ شلوار کاٹیں تو دونوں پائنچے کپڑے کو ڈبل فولڈ کر کے بنائے جاتے ہیں۔ اسی طرح فلیپر کو کپڑے کو ڈبل فولڈ کر کے کریس والی سائیڈ سے کاٹ لیا جاتا ہے۔ تاکہ فلیپر کی شیپ صحیح ا سکے۔
4️⃣ اب چاک مس ٹی سے لگائے ہوئے نشان کے اوپر قینچی چلا کے باسانی فلیپر کو کاٹ لیں۔
5️⃣ اب اگے کے پائنچے کاٹنے کے بعد پیچھے والے پائنچے تین انچ چوڑے رکھ کے بالکل سیم شیپ میں کاٹ لیں۔
6️⃣ اب سلائی کی باری اتی ہے۔۔سب سے پہلے کریز والی سائیڈ سے دونوں سائیڈ کے پانچوں کو سلائی کر لیں۔ایک پتلا پانچا ایک چوڑا پانچا دونوں کو الگ الگ پیئر بنا لیں ۔اور سلائی کر لیں۔جب کریز والی سائیڈ سل جائے تو اسن پہ سے اگے کے دونوں پتلے پائیچے پکڑ کے سلائی کر لیں بعد میں پیچھے کے دونوں اسن پکڑ کے ان کو بھی سلائی کر لیں۔
دونوں اسن سلائی ہونے کے بعد نیچے سے پائنجے فولڈ کریں اور سلائی کر دیں۔پائنچے مڑنے کے بعد نیفے کی سلائی کا وقت ایا تو اس میں چوڑی والی الاسٹک کے رکھ کے سلائی کر دیں۔
تمام سلائیوں کو استری سے دبا دیں فلیور تیار ہے۔
7️⃣ اب قمیض کی کٹنگ کی باری ائی ہے۔ تو قمیض کے دونوں دامن درمیان میں فولڈ کر لیں گے۔ اور کندھوں کی کٹنگ کے ساتھ ہی سائیڈ کی کٹنگ بھی کر لیں گے۔ یاد رہے کہ گلے کو ابھی نہیں چھانٹنا۔ جب پریس بکرم پے گلا چھانٹیں گے تو اس پریس بکرم کی پٹی سے ہی صحیح سائز کا گلا چھانٹیں گے۔
8️⃣ پریس بکرم کی پٹی کو کپڑے پر استری کی مدد سے چپکا لیں گے۔ اور اس کو قمیض کے اگلے دامن پہ رکھ کے سلائی کر لیں گے ۔اس کے بعد انچی کی مدد سے قمیض کا گلا بھی اسی پٹی کے سائز کا کاٹ لیں گے۔ اور اس کو دوسری طرف موڑ کے دوبارہ سلائی لگا لیں گے۔
جب اگے اور پیچھے دونوں طرف کے گلے پر پٹی لگ جائے گی تو کندھوں کو اپس میں سلائی کر دیں گے۔
9️⃣ دونوں کندھوں کو جوڑنے کے بعد بازو کی کٹنگ کریں گے اور اس کے اگے لیس لگا لیں گے کپڑے کو موڑ کے۔جب بازو اگے سے مڑ جائے اور لیس لگ جائے تو بازو کو بھی قمیض کے کندھے کے ساتھ جوڑ دیں گے۔دونوں بازو جوڑ کے قمیض کی سائیڈ کی سلائی لگا لیں گے اور دامن پر سلائی لگا کے چاک اور دامن بھی موڑ لیں گے۔
اوپر سے خوبصورتی کے لیئے لیس لگائیں گے ۔دامن ،گلا،اور بازو۔ہر جگہ لیس لگائیں گے۔
اب دوپٹے کی باری ہے۔آرگنزا کا میچنگ دوپٹہ ہے۔اور اسکے کنارے پر چاروں طرف باریک لیس سے ڈیزائنگ کریں گے۔
پورا سوٹ تیار ہو گیا۔
اب کچھ ساتھیوں کو بھی اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں ۔
@tahispadron,@bonaventure24,yancar
آپ لوگ بھی اس مقابلے میں شرکت کرکے ہمیں شکریے کا موقع دیں۔
Gracias por la invitación.
Hiciste una linda confección.
Saludos y mucho éxito.