A Photography Contest : Capture & Express, Pakistan

السلام علیکم ،

@hindwhaleکمونٹی ایک ایسی کمیونٹی ہے جہاں مجھے ہر طرف نیا ہی کنٹیسٹ دیکھنے کو ملتا ہے اور میں ان کانٹیسٹ میں حصہ لے کے بہت خوشی محسوس کرتی ہوں کیونکہ ایک ہی جیسی چیزوں کو جگہ جگہ پیش کرنے میں دلچسپی محسوس نہیں ہوتی بن اسبت اس کے کہ ہر دفعہ کچھ نیا کرنے کو ملے۔

اج کا اس مقابلے میں جو موضوع ہمیں دیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ فوٹوگرافی کے بارے میں بتایا جائے ۔

کیا ہر کوئی پریکٹس کر کے اچھا فوٹوگرافر بن سکتا ہے؟

میرا نہیں خیال کہ صرف پریکٹس سے ہی انسان اچھا بہترین فوٹوگرافر بن سکتا ہے۔اگر ایسا ہے تو بچے سب سے بہترین فوٹوگرافر ہو سکتے ہیں کیونکہ گھر میں موجود ہر موبائل میں بچے کی فوٹوگرافی موجود ہوتی ہے اور بچے سب سے زیادہ تصاویر لینے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔فوٹوگرافر بننے کے لیے بہت ساری چیزوں کی نالج ہونا ضروری ہے مثلا
کیپچر کیسے کیا جائے؟
فوکس کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
لینس کو کس طرح ایڈجسٹ کیا جائے؟
لائٹ کس طرح کی بہترین ایفیکٹ دیتی ہے؟
کیسی تصویر لوگوں کو اٹریکٹ کرتی ہے؟
وغیرہ وغیرہ۔اس ضمن میں بہت سارے ایسے عناصر موجود ہوتے ہیں جن کے ذریعے سے ہم فوٹوگرافی کرنا سیکھتے ہیں ۔بعض لوگوں کے اندر فوٹوگرافی کی ہنر پیدائشی طور پر موجود ہوتے ہیں ان کو کسی بھی قسم کے استاد کی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ خدا کی دی ہوئی اس نعمت سے بہترین فوٹوگرافی کر کے دکھاتے ہیں۔

کیا فوٹوگرافی کو سیکھنے کے لیے کسی سکول کی ضرورت ہوتی ہے؟

بالکل ایسا ہی ہے فوٹوگرافی سیکھنے کے لیے باقاعدہ اسکول کی ضرورت ہوتی ہے۔وہاں پہ ماہر فوٹوگرافر اسد اساتذہ کی زیر نگرانی جب ایک اسٹوڈنٹ اپنی اسکلز کو استعمال کرتا ہے تو وہ ایک بہترین فوٹوگرافر بن سکتا ہے۔
خاص طور سے ایسی فوٹوگرافی جو کہ بہت نایاب ہو مثلا۔
کسی موٹے کو پتلا کر کے دکھانا کسی بوڑھے کو جوان دکھانا یا کسی کم صورت کو خوبصورت بنا کے دکھانا۔
اس سلسلے میں کافی ایڈیٹنگ ایپس بھی استعمال کی جاتی ہیں مگر زیادہ تر فوٹوگرافر اپنی مہارتوں کا استعمال کر کے لوگوں کی فیچرز کو خوبصورت اور جاذب نظر بناتے ہیں۔

اپنی سب سے بہترین تصویر کو شیئر کریں اور اس کے بارے میں ایک چھوٹی سی کہانی بھی تحریر کریں۔ہمیں بتائیں کہ کب اور کہاں اپ نے یہ تصویر کھینچی۔کیا چیز اس کو خاص بناتی ہے اور کیسے اپ نے اس لمحے کو کیپچر کیا؟

اس سوال کے جواب میں جو میں سب سے پہلی تصویر اپ کے ساتھ شیئر کرتی ہوں وہ یہ ہے۔

20250308_170929.jpg

یہ تصویر میں نے ٹریفک سگنل پہ کھڑے ہوئے لی تھی۔ہماری گاڑی کے اگے ایک بہت ہی پرانا ماڈل کی گاڑی کھڑی تھی جو کہ ونٹیج فوٹوگرافی کا امیج شو کر رہی تھی۔مجھے یہ نایاب گاڑی نظر اتے ہی فورا تصویر کھینچنے کا خیال ایا اور میں نے اس کی گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے ہی تصویر لے لی۔

دوسری تصویر جو میں اپ کے سامنے پیش کر رہی ہوں وہ یہ ہے۔

IMG-20250207-WA0003.jpg

یہ تصویر ہماری شادی کی سالگرہ کی ہے۔ہمارے بچوں نے ہمارے لیے سرپرائز پارٹی پلان کی تھی اور خوبصورت سا کمرہ سجایا تھا میز پر خوبصورت پھول اور لائٹوں کے ساتھ کیک رکھ کے ہم دونوں ماں باپ کو بچوں نے وش کیا تھا۔یہ ایک بہت ہی خوبصورت لمحہ تھا جو کہ میری زندگی میں انمٹ نخوش چھوڑ گیا۔میں نے کبھی اپنی شادی کی سالگرہ یا اپنے پیدائش کی سالگرہ نہیں منائی تھی مگر چونکہ بچے سمجھدار ہو رہے ہیں اور وہ ماں باپ کی خوشی کو سیلیبریٹ کرنا چاہتے ہیں اس لیے ان کی محبت دیکھ کر ماں باپ دونوں ہی خوشی سے نہال ہو گئے۔

میری تیسری تصویر یہ ہے۔

20250308_160728.jpg

یہ تصویر میرے مامو کے گھر کے لون کی ہے۔میں ان کے گھر گئی ہوئی تھی اور باہر لان میں خاموشی سے بیٹھی ہوئی قدرت کی خوبصورتی کو انجوائے کر رہی تھی تو میری نظر زمین پر اگتے ہوئے نئے پودوں پر پڑی۔یہ ننھے پودے اتنے خوبصورت تھے کہ میں ان کی تصویر لیے بنا نہ رہ سکی۔قدرت کی خوبصورتی اس کی بنائی ہر چیز میں نظر اتی ہے۔اسے پتہ چلتا ہے کہ میرا رب کتنا عظیم ہے کہ وہ اتنی معمولی سی چیز کو بھی اتنی فرصت سے بناتا ہے کہ انسان دیکھتا ہی رہ جائے اور انسان کی عقل دنگ رہ جائے۔

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjo1TuJ8Ltc87Nhqzv49r2dshmquB7soiCRQaEuEvXbLFG8SjkM8hRyNb3DN5bLqCPW3dUP7HSKvqTru4K5Y.png

میں امید کرتی ہوں اپ کو میری فوٹوگرافی پسند ائی ہوگی شکریہ۔
@suryati,@sadaf,@safdar,@bossj
میں اسٹیمیٹ کے اپنے ان ساتھیوں کو بھی اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دینا پسند کروں گی۔

Sort:  
Loading...