Weekly Drawing Contest 35 | Drawing Of your Flower Vase || Pakistan

in STEEM FOR INDONESIA15 days ago

السلام علیکم ،

اس مقابلے کا عنوان ہی بہت خوبصورت ہے ۔پھولوں والا گلان ۔جس کی تصویر بھی بنانی ہے اور اس کے اسٹیپ بھی دکھانے ہیں۔میں نے جیسے ہی یہ مقابلہ دیکھا تو میرا دل چاہا کہ اس میں حصہ لیا جائے ۔
اس لیئے میں آج یہاں حاضر ہوں۔
پھولوں کے گلدستے کے ساتھ۔

20250415_232527.jpg

اس گلدستے کو بنانے کے لیے میں نے
A4 کاغذ
کلر پینسل
لیڈ پینسل
ریزر
اسکیل
مارکر
پوائنٹر
کا استعمال کیا ہے۔
میں نے جس تصویر سے متاثر ہو کر یہ گلدان اور گلدستہ بنایا ہے وہ اپ کے سامنے پیش کر رہی ہوں۔جو کہ میرے پاس اپنا کوئی گلدان گلدستے والا نہیں تھا اس وجہ سے میں نے انٹرنیٹ سے تصویر لی مگر میں نے مکمل طور پہ ویسی تصویر نہیں بنائی کیونکہ میں نے گلدستہ بنانے کی ڈرائنگ کو سرچ کیا تھا۔اور کوئی بھی مجھے اتنی جازب نظر نہیں لگی کہ میں بالکل ویسی بناتی۔ایک سوچ میرے ذہن میں اس ڈرائنگ کو دیکھ کر جو ابھری تھی وہ اپ کو اس میں نظر ا جائے گی مگر مکمل طور پر ایک جیسی ڈرائنگ نہیں نظر ائے گی۔

20250415_233745.jpg
Source

20250415_182142.jpg

سب سے پہلے پینسل اور اسکیل کی مدد سے کاغذ کے اوپر پیمائش کی اور پھر گلدان کا اوپری حصہ بنا کر درمیان سے گلے کا گھماؤ بنا کے نیچے سے گلدان مکمل کیا۔

20250415_231936.jpg

اب گلدان کے اندر مختلف سائز کے پھول بنائے اور ساتھ ہی گلدان کی اؤٹ لائن بھی جامنی رنگ سے بنائی۔

20250415_232202.jpg

اب باری تھی پھولوں کو مختلف مار کر اور پوائنٹر سے اؤٹ لائن دینے کی۔کچھ پھول گلابی رنگ کی اؤٹ لائن سے بنائے اور کچھ لال رنگ سی ڈنڈیوں کو ہرا رنگ دیا۔

20250415_232326.jpg

جب تمام پھولوں کی اؤٹ لائن بن گئی تو گلدان کو بھی مختلف ڈیزائنوں سے منقش کیا۔

20250415_232602.jpg

اخر میں پھولوں اور گلدان میں مکمل رنگ کر کے تیاری کے مراحل کمپلیٹ کیے۔

20250415_181827.jpg

رنگ برنگے پھولوں سے بھرائیے گلدان اپ کے سامنے ہے۔

20250415_181900.jpg

3zpz8WQe4SNGWd7TzozjPgq3rggennavDx3XPY35pEAVnqFFT4RWifTdzs5jUfT7A4TmH9Qu8o3tK7dNZfxVHJCNj2YaZaiL5tfh3aaSMAccLQ6TCpgWx79id12iUtvLHXSgQWHe6Rjei8QUuu3s (1).gif

پھولوں بھرے اس مقابلے میں میں اپنے کچھ پیارے ساتھیوں کو بھی دعوت دوں گی۔

@keri,@godwin,@devid,@pinkring