Week #79 Begins،Let's do it...Do It Yourself،Craft, Creativity, Drawing, origami, DIY, Recycling and more, Doughnut 🍩 recipe, Pakistan
السلام علیکم ،
اج کے اس مقابلے میں میں اپ کو ڈونٹ بنانا سکھاؤں گی۔گھر میں بنائے گئے ڈونٹ صحت بش بھی ہوتے ہیں اور مہنگے بھی نہیں پڑتے جبکہ بازار سے اگر ہم دو منٹ خریدنے کھڑے ہوں تو جتنے پیسوں میں ہم گھر میں 10 ڈونٹس بنا سکتے ہیں اتنے میں صرف ایک ہی ڈونٹ اتا ہے لہذا میں اپنے بچوں کو گھر میں ہی بنا کے کھلاتی ہوں.
بہت ہی مناسب خرچے میں بن جانے والے ڈونٹس گھر کے سب افراد کو پورے ہو جاتے ہیں۔اس کی اشیاء زیادہ تر گھر میں موجود ہوتی ہیں اور کوئی ایک ادھ چیز ہی بازار سے منگانی پڑتی ہے۔
میں نے ڈونٹ بنانے میں جو چیزیں استعمال کی وہ یہ ہیں۔
دو کپ میدہ
ایک چمچہ ییسٹ
ادھا کپ پسی ہوئی چینی
ایک انڈا
حسب ضرورت نیم گرم دودھ
تمام چیزوں کو یکجان کر کے نیم گرم دودھ سے گوندھ لیں یاد رہے اٹا نرم گوندھنا ہے۔
جب ڈونٹ کا اٹا گوند جائے تو اس کے اوپر ہلکا سا تیل لگا کے اس کو ڈھک کے رکھ دیں
اٹا گوندھنے کے بعد ایک پیڑا توڑ کے اس کو خشک اٹا لگا کے بیل لیں۔اور کٹر کے ذریعے کاٹ لیں۔
فرائی پین میں چولہے پر تیل گرم کریں اور ڈونٹ کو فرائی کر لیں۔
اب باری اتی ہے چاکلیٹ بنانے کی تو اس کے لیے جو چیزیں استعمال کرنی ہیں وہ درج ذیل ہیں۔
ایک کپ دودھ
چار چمچے کوکو پاؤڈر
شکر حسب ضرورت
ایک چمچ مکھن
تمام چیزوں کو ایک پتیلی میں ڈال کر پکنے کے لیے رکھ دیں اور جب تک دودھ خشک ہو جائے اور چاکلیٹ گاڑھی ہو جائے تب تک پکاتے رہیں۔جیسے ہی چاکلیٹ تیار ہو تو فورا نیچے اتار لیں اور گرم گرم چاکلیٹ میں ہی ڈونٹس کو دونوں سائیڈوں سے ڈبو کر نکال لیں اور پلیٹ یا ٹرے میں لگا لیں۔
اوپر سے جانے کے لیے بازار سے اسپرنکلز ملتے ہیں وہ بھی ڈال سکتے ہیں میں نے اس پہ بچوں کے کھانے والی بنٹیز کو چورا کر کے ڈالا۔
ادھے گھنٹے کی محنت میں مزیدار ڈونٹس تیار ہو چکے تھے اور اس کے اوپر میرا خرچہ 200 روپے کا ایا۔اگر میں بازار سے ڈونٹ خریدوں تو 50 روپے کا ایک ڈونٹ ملتا ہے جبکہ 200 روپے میں صرف چار ہی ڈونٹ اتے ہیں اپ کے سامنے ہے کہ میرے بنے ہوئے ڈونٹس تعداد میں کتنے زیادہ ہیں اور ذائقہ بالکل بازاری ڈونٹس کا تھا۔
مزیدار اور لذیذ ڈونٹ بن کے تیار ہو چکے تھے اب بچوں کا دل چاہ رہا تھا کہ وہ فورا کھانے کے لیے بیٹھ جائیں مگر چونکہ اج کل رمضان ہیں لہذا ہم افطار ہونے کا انتظار کرتے ہیں اور مغرب کے بعد اذان ہونے کی افطاری کے ساتھ ہی ہم نے یہ ڈونٹس کھائے۔
Tasty photos, I hope the children were happy for the surprise you prepared for them.
Thank you for participating in this contest, we appreciate your effort…..
Vote @pennsif.witness for growth across the Steemit platform through robust communication at all levels and targeted high yield developments with the resources available. Vote here