Week #74 BeginsLet's do it...Do It YourselfCraft, Making soft board, Pakistan
السلام علیکم ،
مجھے اس مقابلے میں شرکت کرنے کا بہت دنوں سے انتظار تھا۔ میں نے اپنی بیٹی کے لیے جو کہ ابھی صرف چھ سال کی ہے۔ پرانے کلپ بورڈ سے سافٹ بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔ اور اس کی مرحلہ وار تصویر بھی لی تھی۔اس مقصد کے لیے میں نے تمام پرانی چیزوں کو ہی دوبارہ استعمال کیا۔ تاکہ گھر میں رہتے ہوئے ہی بچی کی پسند کا کلپ بورڈ تیار ہو جائے۔ پیسے بھی ضائع نہیں ہوئے اور چیز بھی بن کے تیار ہو گئ۔
مرحلہ وار سافٹ بورڈ کی تیاری
1️⃣ سب سے پہلے میں نے ایک پرانا کلپ بورڈ لیا اور اس کے اوپر لگانے کے لیے اپنا پرانا دوپٹہ استعمال کیا۔
2️⃣ ۔دوپٹے کو تہہ کر کے موٹا کر لیا اور کلپ بورڈ کے سائز پر لے ائی اس کے بعد کلپ بورڈ کو دوپٹے کے اوپر رکھ دیا تاکہ اس کے اوپر دوپٹہ لپیٹ سکوں۔
3️⃣ دوپٹوں کو کھینچ کے کلپ بورڈ کے اوپر ٹائٹ لپیٹ دیا اور سوئی دھاگہ لے کر سائیڈ سے سلائی کرنا شروع کر دیا۔
4️⃣ جب سلائی مکمل ہو گئی تو بچی کو تھمب پن لگا کر تصاویر سافٹ بورڈ پر لگانا سکھائیں۔
5️⃣ جب میں نے تھمب پن لگا کے دیکھا تو دوپٹہ کہیں سے ڈھیلا ہو رہا تھا ۔اس کو دوبارہ ٹائٹ کیا اور سلائی کرتی چلی گئی۔ اس طرح چاروں طرف سلائی سے دوپٹے کو کس دیا۔ اور سافٹ بورڈ کو فنشنگ میں لے ائی۔
6️⃣ اب بوٹ تصاویر لگانے کے لیے بالکل تیار تھا بچی کو بھی تصاویر لگانے کے لیے دی اور اس کا سافٹ بورڈ تیار ہو گیا۔
میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری ریسائیکل کی گئی ایکٹیوٹی پسند ائی ہوگی شکریہ۔
@sohanurrahman,@rneyhafiz,@sidra
میں اپ تمام لوگوں کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔
Saludos gracias por compartir tu participación con nosotros. Te deseo mucho éxito.