You are viewing a single comment's thread from:

RE: Contest | 25-Word Comment - Monkey Business | Complaints

in STEEM FOR BETTERLIFE16 days ago

شکایت کرنا ایک ایسا عمل ہے جو کہ کسی کو بھی پسند نہیں ہوتا۔کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہر وقت کسی نہ کسی سے گلا شکوہ رہتا ہے جو کہ نہ خود خوش رہتے ہیں نہ ہی دوسروں سے شکوہ کر کے انہیں خوش رہنے کا موقع دیتے ہیں۔اگر شکایت کبھی کبھی ہو تو بری نہیں محسوس ہوتی لیکن اگر کوئی شخص ہر وقت ہی کسی نہ کسی بات کا گلا کرتا رہے تو وہ ناپسندیدہ تصور کیا جاتا ہے حتی کہ لوگ ایسے شخص سے قطرانے لگ جاتے ہیں جو کہ شکایت زیادہ کرتا ہے۔میری نظر میں ہر وقت یا مختلف مواقع پر شکایت کرنے والے لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں اپنی زندگی سے بھی گلا ہوتا ہے۔