Contest Alert: My Family Pakistan ,fry fish

in STEEM FOR BETTERLIFE6 days ago

السلام علیکم ،

اج میں اپ کو مزیدار سی فرائی فش کی ریسپی سکھاؤں گی۔
سردی کا موسم ہے اور ایسے موسم میں مچھلی گرم گرم پیش کی جائے تو کیا ہی مزہ اتا ہے۔
مچھلی ایک ایسا گوشت ہوتا ہے جو کہ بہت تیزی سے پک جاتا ہے۔ اس کو نرم کرنا بہت اسان اور لمحوں میں نرم ہونے والا گوشت ہوتا ہے جلدی سے پک جاتا ہے۔ اور اسانی سے کھایا جاتا ہے۔ اگر کانٹوں والی مچھلی ہو تو تھوڑی محنت بھی کرنی پڑتی ہے ۔مگر بغیر کانٹوں کی مچھلی تو بہت ہی اسانی سے کھائی جاتی ہے۔

فرائی مچھلی کی تیاری

Screenshot_20250201-193508_Gallery.jpg

مچھلی بنانے کے لیے سب سے پہلے مصالحے کی تیاری کریں گے۔ اس میں ایک کپ سرکہ لے کر اس میں کٹی ہوئی مرچیں، نمک، لال مرچیں، پسا ہوا گرم مصالحہ،سویا ساس لہسن ادرک کا پیسٹ مکس کر لیں گے۔

20250201_195316.jpg

20250201_195440.jpg

اب ایک بڑی پلیٹ میں مچھلی کے پیسز بچھا لیں گے۔ اور ان کے اوپر مصالحہ اچھے طریقے سے لگا لیں گے۔ جب دونوں سائیڈ پر مصالحہ لگ جائے تو مچھلی کو ڈھک کر فرج میں رکھ دیں۔

20250114_213621.jpg

20250114_213600.jpg

اب ایک چھوٹے منہ والے ڈونگے میں بیسن لے کر نمک ڈالیں اور اس کو پانی سے گاڑھا گھول لیں۔

20250115_201512.jpg

20250115_201454.jpg

ایک گھنٹے کی میرینیشن کے بعد فرج سے مچھلی نکال کے مچھلی کے تمام پیسز کو الٹ پلٹ کر لیں۔ اور ہر پیس کو الگ الگ بیسن میں ڈپ کریں۔ دونوں سائیڈوں سے مصالحہ بیسن سے ڈھک دیں۔ اور مچھلی کو تھوڑے سے ائل میں ہلکی انچ پہ فرائی کر لیں۔

20250201_200408.jpg

پیاز اور گھیرا کاٹ کے سلاد کے ساتھ مچھلی کو پیش کریں گرم گرم فرائی مچھلی تیار ہے۔

Screenshot_20250201-193508_Gallery.jpg

اب اتے ہیں اپ کے سوالوں کی طرف۔

میری فیملی ریسپی کا نام کیا ہے اور یہ کس نے سب سے پہلے بنائی؟

میری فیملی ریسپی کا نام فرائی فش ہے ۔اور اس کو بنانا کیونکہ اتنا مشکل نہیں ہے ۔لہذا ائیے میں نے خود ہی اپنے گھر کے مصالحوں سے بنائی ہے ۔مچھلی کا اپنا ذائقہ بہت لذیذ ہوتا ہے۔ اس لیے اس کے اندر کچھ خاص مصالحوں کی ضرورت نہیں پڑتی اور اس کا ٹیسٹ نکل اتا ہے۔

اس کو بنانے میں کتنے اجزاء درکار ہوتے ہیں؟

میں نے اس میں جو مصالحے ڈالے ہیں وہ درج زیل ہیں۔

نمک
پسی ہوئی مرچیں
کٹی ہوئی مرچیں
پسا ہوا گرم مصالحہ
لہسن ادرک کا پیسٹ
سویا ساس
سرکہ
بیسن
کوکنگ ائل

اپ نے اس کو کیسے بنایا اور اس کے صحت پر کیا فوائد مرتب ہوتے ہیں؟

میں اس کی پوری ترکیب اوپر بیان کر چکی ہوں ۔کہ تمام مصالحوں کو سرکے میں مکس کر کے مچھلی پر لگا دیں ۔اور ایک گھنٹے کے لیے فرج میں ڈھک کے رکھ دیں ۔بعد میں بیسن کے پیسٹ میں ڈپ کر کے تھوڑے تھوڑے ائل میں ہلکی انچ پر فرائی کر لیں۔

سردی میں مچھلی کھانا بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ کیونکہ مچھلی کی تاثیر اللہ نے گرم رکھی ہے۔ اور سردی میں ہونے والے نزلہ ب،خار کھانسی کو مچھلی سے بہت جلدی ارام اتا ہے ۔کیونکہ مچھلی ٹھنڈ لگنے سے بیمار ہو جانے والے لوگوں کو فائدہ دیتی ہے۔ اور جسم کے اندر سردی کے اثر کو مٹا دیتی ہے۔

32FTXiZsHoAW6noHJDhrg3W8ZKHVFSsLYM859aTDCF8iErLt9dRqua53VFhNuQvagEHizDPbRVkfgPtA4yP9rPvbixUk6esfGRvY18Vytm38PduFL19e1TAgxnBGUSLmdHC1UuSBjpU7cJRT.gif

YpihifdXP4WMLzfweUP8MktFpbpxrn6T8xF37NDHbBKTAoicSa3pjKcoHsapXx4HCD95R5Y19MZF8pTUfJVPSdhxbuVPQ9nsaYvUvd84e54VdSPUkGnQ3B3xPmhXXRRDxhvnYN6bcCFwbGC3o4q1WEt4H1nahttJX3ujY67WAWop.png

کچھ خاص لوگوں کو میں یہاں انوائٹ کرنا چاہتی ہوں۔

@sadaf,@muhammadahmad,@faisal

Sort:  
 5 days ago 

Thank you very much for publishing your post in the Steem For Betterlife Community.

DescriptionInformation
Plagiarism Free
#steemexclusive
Bot Free
Support burnsteem25
Support Community or Charity
Power Down
Free AI Article

Your fried fish looks so enticing! I can imagine how it tastes with all the spices you seasoned it with. Once again thank you so much for sharing your recipes with us and success!!!

 3 days ago 

Thanks