You are viewing a single comment's thread from:

RE: Would you choose to upload your memories to gain immortality?

انسان ہمیشہ کی زندگی لوگوں کی یادوں میں رہ کے گزار سکتا ہے۔ کچھ ایسا کر کے جاؤ کہ دنیا میں اچھے لفظوں میں یاد کیے جاؤ۔ جتنے بھی بڑے بڑے بزرگان دین گزرے ہیں ان کے بہترین طرز عمل ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ اور ان کی پیروی کرنا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ دنیا میں بہترین اور نیک زندگی متقیوں کی اور ولیوں کی راہوں پہ چلنے والی زندگی ہمارے لیے اخرت کا راستہ کھول دیتی ہے۔ جو کہ ابدی ہے۔ اخرت میں جنت اور دوزخ یہ دو چیزیں انسان کے مقدر میں لکھی جائیں گی۔ وہ ایسا مقدر ہے جو کہ کبھی نہیں ختم ہوگا۔ اگر انسان خوشیوں سے بھرپور مصائب اور پریشانیوں سے دور زندگی گزارنے کی خواہش رکھتا ہے۔ تو وہ دنیا میں نیکی کا بیج بوئے تو اخرت میں جنت کی صورت میں اس کو اپنا کھیت ہرا ملے گا ۔کیونکہ یہ دنیا اخرت کی کھیتی ہے۔ ہم یہاں جو بوئیں گے وہی اخرت میں کاٹیں گے۔