Contest Pop Corn Day, Pakistan ,

السلام علیکم ،

پاپ کارن ایک ایسا سنیک ہے جس کو ہر کوئی شوق سےکھاتا ہے۔ اس میں بچے، بڑے، بوڑھے، جوان سب شامل ہیں۔ بس اس کے لیے ایک چیز کی اہمیت ہوتی ہے ۔وہ یہ ہے کہ، انسان کے دانتوں میں درد نہ ہو اور اس کے دانت سلامت ہو۔😅
ہمارے ملک میں بھی پاپ کارن کو اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔ اور یہ مختلف ذائقوں میں بکتی ہے۔مگر جب یہ بنتا ہے تو اس کی خوشبو اتنی خوبصورت اور بھینی بھینی ہوتی ہے کہ ،بھوک اور خواہش نہ ہونے کے باوجود انسان خود بخود خریدنے پہ راضی ہو جاتا ہے۔ سردی کی شاموں میں پاپ کارن کو بیچنے والے گلی گلی پھرتے ہیں۔ اور اس کی بھینی بھنی خوشبو گھروں میں داخل ہوتی ہے تو، بچے خود بخودپاپ کارن والے کے گرد گھیرا لگا لیتے ہیں۔ اور وہ گرم گرم باپ کارن سب کو بنا کے دیتا جاتا ہے۔ اور بچے اپنے اپنے گھروں کو ہو جاتے ہیں۔
ویسے تو گارن مختلف طریقوں سے اسنیک کے طور پہ استعمال کیا جاتا ہے . اس کے دانے توڑ کے نمک میں بھوننے سے وہ نرم اور ذائقے دار ہو جاتے ہیں۔ وہ بھی وہ بچے بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ جب کہ بھٹے کو بھی نمک اور لکڑی کے اوپر بھونا جاتا ہے ،تو وہ کرسپی اور ذائقے دار بن کے تیار ہوتا ہے۔ پھر اس کے اوپر لیموں کے ذریعے مصالحہ لگا کے کھاتے ہیں۔ اس کا ذائقہ بالکل مختلف ہوتا ہے۔ اسی طرح بھٹے کو چھلکے سمیت لکڑی کی گرم راکھ میں دبا دیا جاتا ہے۔ اور چیک کر کے کہ اس کا دانہ نرم ہو گیا ہے تو اس کو نکالتے ہیں ۔اور پھر اس کے اوپر لیموں کے ذریعے مصالحے لگا کے کھایا جاتا ہے۔ اس کا ذائقہ بالکل مختلف ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی بھٹے کو مختلف طریقوں سے پکایا جاتا ہے ۔کچھ لوگ بھٹے کو ابال کر اس کے دانے توڑ لیتے ہیں اور پھر اس میں مختلف مصالحے ،سلاد ،چنے، مکس کر کے کپ میں ڈال کے فروخت کرتے ہیں۔ وہ بھی چاٹ کی شکل کا اسنیک تیار ہو جاتا ہے۔ اور سب لوگ اس کو بھی شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں۔
ہمارے ملک میں کارن کو بھٹا کہا جاتا ہے۔اور جب اس کے دانے توڑ دیے جاتے ہیں تو اس کو مکئی کے دانے کہا جاتا ہے۔

Source

Screenshot_20250123-233532_Google.jpg

7b4bio5hobgskW8qdPdvSqcwwJTvbiCMpGmRey1Rtd8H5qcTM2ibLaqyY2GG4KkgAiXJXXnZwdKqnXEmg1fX7mu1Ae3wDREv6hijBojPUcG5WS7bVB6NAoJHoTbKsGrcUQVj1xFe9X2V84r12Gh3wCXTeHUa.png

گھر میں میٹھے پاپ کارن بنانے کا طریقہ

ویسے تو پاپ کارن ایک ایسی اسنیک ہے ۔جو کہ بہت اسانی سے تیار ہو جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں صرف تھوڑا سا احتیاط برتنی ہوتی ہے۔ اس کے بعد یہ بنتے چلے جاتے ہیں ۔شروع شروع میں مجھ سے جل جاتے تھے۔ اور سخت رہ جاتے تھے۔ ان کی تیاری مکمل نہیں ہو پاتی۔ اور ختم ہو جاتے تھے۔ مگر اہستہ اہستہ میرا ہاتھ بھی سیٹ ہونے لگا۔ اور میں اب باسانی گھر میں بچوں کو پاپ کارن بنا کے دیتی ہوں۔ بازار سے خریدنے پر تھوڑے سے پاپ کارن کافی مہنگے ملتے ہیں۔ جبکہ گھر میں بنانے پر باآسانی بہت سارے پاپ کارن بنا لیے جاتے ہیں۔

پہلا مرحلہ

IMG-20250123-WA0015.jpg

7b4bio5hobgskW8qdPdvSqcwwJTvbiCMpGmRey1Rtd8H5qcTM2ibLaqyY2GG4KkgAiXJXXnZwdKqnXEmg1fX7mu1Ae3wDREv6hijBojPUcG5WS7bVB6NAoJHoTbKsGrcUQVj1xFe9X2V84r12Gh3wCXTeHUa.png

پتیلی میں دو کھانے کے چمچے کوکنگ ائل ڈال دیں اور اس کو گرم کرنے کے لیے چولہے پہ رکھ دیں۔

دوسرا مرحلہ

IMG-20250123-WA0018.jpg

7b4bio5hobgskW8qdPdvSqcwwJTvbiCMpGmRey1Rtd8H5qcTM2ibLaqyY2GG4KkgAiXJXXnZwdKqnXEmg1fX7mu1Ae3wDREv6hijBojPUcG5WS7bVB6NAoJHoTbKsGrcUQVj1xFe9X2V84r12Gh3wCXTeHUa.png

چولہے کی انچ تیز کر دیں اور پاپ کارن کو اچھے طریقے سے کوکنگ ائل میں گھما لیں۔ جب تمام پاپ کارن پہ ککنگ ائل لگ جائے اور گرم تیل کی وجہ سے پہلا کارن پھٹنے پر ڈھکن ڈھک دیں۔

تیسرا مرحلہ

IMG-20250123-WA0020.jpg

7b4bio5hobgskW8qdPdvSqcwwJTvbiCMpGmRey1Rtd8H5qcTM2ibLaqyY2GG4KkgAiXJXXnZwdKqnXEmg1fX7mu1Ae3wDREv6hijBojPUcG5WS7bVB6NAoJHoTbKsGrcUQVj1xFe9X2V84r12Gh3wCXTeHUa.png

ڈھکن ڈھکنا بہت ضروری ہے۔ کیونکہ پاپ کارن پکنے کے ساتھ ہی ہوا میں اچھلتا ہے۔ اس لیے اگر ہم ڈھکن نہیں رکھیں گے تو، وہ چو لہے کےارد گرد پھیل جائیں گے۔ اور گندے ہو جائیں گے ۔
اس کے بعد پتیلی کو ڈھکی ہوئی شکل میں ہی اچھی طرح کپڑے سے پکڑ کر ہلائیں اور پاپ کارن کو ڈھکن
بند میں ہی الٹ پلٹ کر دیں۔ تاکہ نیچے والے پاپ کارن جو پک چکے ہیں وہ اوپر ا جائیں اور بغیر پکے ہوئے پاپ کارن نیچے چلے جائیں۔

چوتھا مرحلہ

IMG-20250123-WA0022.jpg

7b4bio5hobgskW8qdPdvSqcwwJTvbiCMpGmRey1Rtd8H5qcTM2ibLaqyY2GG4KkgAiXJXXnZwdKqnXEmg1fX7mu1Ae3wDREv6hijBojPUcG5WS7bVB6NAoJHoTbKsGrcUQVj1xFe9X2V84r12Gh3wCXTeHUa.png

پھیکے پاپ کارن تیار ہو گئے ہیں۔ اب ان کو ایک پیالے میں نکال کے رکھ لیں۔

پانچواں مرحلہ

IMG-20250123-WA0025.jpg

IMG-20250123-WA0027.jpg

7b4bio5hobgskW8qdPdvSqcwwJTvbiCMpGmRey1Rtd8H5qcTM2ibLaqyY2GG4KkgAiXJXXnZwdKqnXEmg1fX7mu1Ae3wDREv6hijBojPUcG5WS7bVB6NAoJHoTbKsGrcUQVj1xFe9X2V84r12Gh3wCXTeHUa.png

جس پتیلی میں پاپ کارن تیار کیے تھے، اس میں ہی حسب ضرورت شکر ڈال کے ہلکی انچ پہ پگھلا لیں۔کیونکہ اس میں بچا ہوا ائل لگا ہوگا۔اگر کسی اور پتیلے یا برتن میں کیرمل تیار کرنا ہو تو، اس میں تھوڑا سا گھی، مکھن یا کوکنگ ائل ڈال کر کیرمل تیار کرنا ہوتا ہے۔ اور جب شکر پگھل جائے تو اس میں ایک چٹکی میٹھا سوڈا ڈال کر کیرمل تیار کر لیں اور گرم کیرمل میں ہی پاپ کارن ڈال کے چمچے کی مدد سے اچھے طریقے سے ہلا لیں۔

IMG-20250123-WA0028.jpg

7b4bio5hobgskW8qdPdvSqcwwJTvbiCMpGmRey1Rtd8H5qcTM2ibLaqyY2GG4KkgAiXJXXnZwdKqnXEmg1fX7mu1Ae3wDREv6hijBojPUcG5WS7bVB6NAoJHoTbKsGrcUQVj1xFe9X2V84r12Gh3wCXTeHUa.png

مزیدار میٹھے کیرمل والے پاکان تیار ہیں۔

IMG-20250123-WA0023.jpg

7b4bio5hobgskW8qdPdvSqcwwJTvbiCMpGmRey1Rtd8H5qcTM2ibLaqyY2GG4KkgAiXJXXnZwdKqnXEmg1fX7mu1Ae3wDREv6hijBojPUcG5WS7bVB6NAoJHoTbKsGrcUQVj1xFe9X2V84r12Gh3wCXTeHUa.png

یہ ایسی چیز ہے جس کو کھاتے ہوئے دل چاہتا ہے کہ، ہم کوئی مووی اچھے سے ڈرامے کو انجوائے کریں ۔لہذا میں اپ کے ساتھ ایسی مووی کا لنک شیئر کر رہی ہوں ۔جس کو دیکھتے ہوئے پاپ کارن کھا کے بہت مزہ اتا ہے۔

IMG-20250123-WA0037.jpg

7b4bio5hobgskW8qdPdvSqcwwJTvbiCMpGmRey1Rtd8H5qcTM2ibLaqyY2GG4KkgAiXJXXnZwdKqnXEmg1fX7mu1Ae3wDREv6hijBojPUcG5WS7bVB6NAoJHoTbKsGrcUQVj1xFe9X2V84r12Gh3wCXTeHUa.png

تارے زمین پہ

انڈیا میں بننے والی یہ مووی عامر خان نے بنائی ہے ۔یہ اتنی دلچسپ مووی ہے کہ انسان کو اس مووی کو دیکھ کے اپنا اپ سدھارنے کو دل چاہتا ہے ۔کیونکہ اس میں ایک ایسے بچے کے اوپر توجہ دلائی گئی ہے جو کہ غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک تھا۔ ہمارے درمیان بھی بہت سارے بچے ایسے ہوتے ہیں جو کہ معمول سے ہٹ کر کچھ انوکھی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ مگر ہمارا ذہن چونکہ عام نوعیت کا ہوتا ہے اس لیے ہم ان بچوں کو نہیں پہچان پاتے۔ اس مووی میں بھی ایسے ہی بچوں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ کہ ان کی تربیت اور تعلیم کا خیال کس طرح رکھا جائے۔
میں امید کرتی ہوں کہ اپ لوگ اس مووی کو دیکھ کے مایوس نہیں ہوں گے۔
@suryati@sanakhan@sadaf@khursheedanwar
برائے مہربانی اپ لوگ بھی اس مقابلے میں شرکت کریں اور اپنی بہترین رائس سے ہمیں مستفید کریں۔

7b4bio5hobgskW8qdPdvSqcwwJTvbiCMpGmRey1Rtd8H5qcTM2ibLaqyY2GG4KkgAiXJXXnZwdKqnXEmg1fX7mu1Ae3wDREv6hijBojPUcG5WS7bVB6NAoJHoTbKsGrcUQVj1xFe9X2V84r12Gh3wCXTeHUa.png

Sort:  
 14 days ago 

Hola amigo, en mi país le llamamos "cotufas"" acarameladas son muy sabrosas, oye estoy de acuerdo contigo ellas son fáciles de masticar por eso las comemos rápido jajaja por ello quedamos picados cuando se nos acaban. Te deseo mucha suerte

مجھے بھی دوسری زبانیں پڑھ کے اس کے نئے نئے نئے نام پتہ چل رہے ہیں۔ 😋

Saludos. Cada país tiene cultura diferente al igual que diferentes nombres a ciertas comidas, legumbres, entre otros. Para nosotros las cotufas son una opción muy buena para ver una película y para merendar, hacerlas en casa nos resulta muy económicas..

آجکل کی مہنگائی کے دور میں یہ ایک بڑی سہولت ہے کہ انسان کو چیزیں گھر میں بنانا آتی ہوں ۔