CONCURSO: FEBRERO EN BLANCO Y NEGRO. Pakistan
السلام علیکم ،
اتفاق کی بات ہے کہ اج میرے پاس اس موضوع کے مطابق تصاویر موجود ہیں ورنہ زیادہ تر میں بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کے لیے پریشان ہی رہتی ہوں کیونکہ ہمارے زمانے میں تو بلیک اینڈ وائٹ کیمرے ہوتے تھے اور تصاویر کو بلیک اینڈ وائٹ کھینچا جا سکتا تھا مگر اج کل ہر موبائل کا کیمرہ رنگین تصویر ہی لیتا ہے لیکن میں جو تصاویر یہاں پر پیش کر رہی ہوں وہ دراصل خود ہی کالی اور سفید ہیں لہذا مجھے اس میں کیمرے کو چینج کرنے کی ضرورت نہیں پڑی۔
تصویر نمبر 1
اس تصویر میں جو بلی نظر ارہی ہے اس کے رنگ کی وجہ سے ہی میں اس کو ماسک مین کہا کرتی تھی۔ کیونکہ اس کے چہرے پر ماسک کی طرح اللہ کی طرف سے رنگ ہوا ہے ۔اور اس کا کالا رنگ اس کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہے۔لہذا اس کی تصویر کھینچتے ہوئے مجھے صرف اس کے رنگ نے متاثر کیا تھا۔
تصویر نمبر 2
میری بیٹی نے یہ تصویر اس وقت لی جب میں اپنی بیٹی کو اسکول سے لے کر ہاسپٹل چلی گئی۔ وہاں مجھے اپنے ٹیسٹ کروانے تھے اس لیے بچی کے اسکول کے ٹائم میں ہی اس کو لے کر جانا پڑا ۔چونکہ دن کا وقت تھا اس لیے ہر چیز میں روشنی اور سفیدی کا منظر نمایاں تھا ۔اتفاق کی بات ہے کہ ارد گرد موجود اشیاء بھی بلیک اور وائٹ کمبینیشن میں ہی تھی۔ اور یہ تصویر اس مقابلے کے لیے مجھے موضوع لگی۔
تصویر نمبر 3
اس تصویر میں نظر انے والے پرندے کا نام ہے۔black crowned Night heron
یہ پرندہ اداس اور اکیلا جھیل کے پائپ پر بیٹھا ہوا تھا۔ اتنے شور میں اس کا اداس اور خاموش بیٹھنا بالکل عجیب اور نمایاں محسوس ہو رہا تھا ۔لہذا میرا ہاتھ خود بخود اس کی تصویر کھینچنے پر لگ گیا ۔مجھے اس پرندے کا نام نہیں معلوم تھا ۔وہ میں نے ابھی گوگل سے سرچ کر کے دیکھا تو اس کا نام ہی کالا تاج والا پرندہ ہے۔
میں انوائٹ کرتی ہوں۔
https://x.com/STEEMITENT9255/status/1891569168794673164?t=CPIcYiN9mlrkfbr4319lwQ&s=19