The diary game || 10-10-2022 || #club75 || @khang572

in STEEMIT PAKISTAN2 years ago

GridArt_20221010_115631200.jpg

السلام وعلیکم محترم دوستو

اللّٰہ پاک کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے ۔بارہ ربیع الاول مسلمانوں کے لیے سب سے اہم اور خاص دن ھے بارہ ربیع الاول کو ھمارے پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کا مبارک دن ھے اور آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی شان بیان کرنا کسی انسان کے بس کی بات نہیں کیونکہ خود اللّٰہ پاک نے قرآن پاک میں ارشاد فرمایا کہ اے میرے پیارے محبوب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم میں نے آپ کا ذکر بلند کر دیا میرا محبوب بڑی شان والا ھے اور میں نے پوری کائنات کے لیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا ۔
بارہ ربیع الاول کے دن دنیا کے کسی بھی کونے میں کیوں نہ ہوں یہ دن بڑی شان و شوکت سے مناتے ہیں اور اپنے پیارے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کا اظہار کرتے ہیں اور خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کو یہ سعادت نصیب ھے ۔

IMG_20221009_145209.jpgIMG_20221009_145123.jpg

جلوس میں شرکت

بارہ ربیع الاول کے دن ھمارے گاؤں میں بہت محبت بہت عقیدت و احترام سے ایک ریلی نکالی جاتی ہے جو کہ صدیوں سے جاری ہے ہر آدمی گھر سے تیار ھو کر نکلتا ہے نئے کپڑے نئے جوتے اور گروپ کی شکل میں گھروں سے نکل کر آتے ہیں اور ایک مرکزی جگہ پر جمع ھوتے ھیں اور پھر وہاں سے جلوس کی شکل میں پورے شہر کا دورہ کرتے ہیں پھر تری خیل شہر سے نکل کر مین روڈ پر جاتے ہیں وہاں سے اڈے پر سٹاپ کرتے ہیں جہاں پر مختلف علماء تقاریر کرتے ہیں پھر یہی جلوس اڈے سے نکل کر دلیوالی کے جلوس میں شامل ھو جاتا ھے اور آگے اور آستانہ عالیہ خواجہ آباد شریف پر اختتام پذیر ھوتا ھے ۔

IMG_20221009_091209.jpgIMG_20221009_091202.jpg

E8fRY4dhuR5sTLZsFHQGy2Dnv1izoNa9kDDwNf6SWjwUiExkFAYxrd3Y7Hb9mePH36Rj4BeWF6UGP2BqgT9n7c284mt61FbLijSaLKipCY...RnN8aVzJdEu6y9TwEF8n1LAqEX6LcuWFNqnpYzuc4BufwDeXR3jbk9SFEGXRnPjb6dYHPJgNWvhMGZHpkEGX13NEbJjtPvf2Bnw6AkXsh3vWU5YfkNcbzGm4xN.png

جلوس کے آنے کا انتظار

ھم صبح ساڑھے سات بجے تیار ھو کر گھر سے نکل گئے جس وقت ھم تری خیل شہر پہنچے تو جلوس ابھی شہر کی گلیوں میں ہی سے گزر رہا تھا ھم وہاں سے جلدی جلدی تری خیل اڈہ پر پہنچ گئے جب ھم پہنچے تو ھم سے پہلے بہت سے لوگ وہاں جمع تھے ہر طرف خوشی کا سماں تھا کوئی جھنڈیاں لگا رہا ہے تو تو کوئی بینر آویزاں کر رہا ھے کوئی نعلینِ پاک کے سٹیکر بانٹ رہا ھے تو کوئی چاول اور حلوہ کا لنگر تقسیم کررہا ھے ھم بھی وہاں گھل مل گئے اور سب سے اونچی جگہ پر کھڑے ہو کر جلوس کو آتا دیکھنے لگے دل میں کیفیت کچھ ایسی تھی کہ زبان سے بیان کرنا ممکن نہیں اونچی جگہ پر کھڑے ہو کر جلوس کو نہر کے پل سے گزرتے دیکھا تو دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ اس جلوس کی تصویروں کو اپنے کیمرے میں محفوظ کیا جائے تو فوراً میں نے موبائل نکالا اور جلوس کی تصویریں بنانا شروع کر دیں جس طرف نظر جاتی تصویر بنا لیتا جب جلوس محفل والی جگہ پر پہنچا اور تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا تو پھر میں نے تصویریں بنائیں بچے بڑے نوجوان اور بوڑھے سب کو کیمرے کی آنکھ سے دیکھا اور کیمرے میں محفوظ کیا ۔

IMG20221009082543.jpgIMG_20221009_091254.jpg
IMG20221009082908.jpgIMG20221009082836.jpg
----
IMG20221009082539.jpgIMG20221009082600.jpg
----

E8fRY4dhuR5sTLZsFHQGy2Dnv1izoNa9kDDwNf6SWjwUiExkFAYxrd3Y7Hb9mePH36Rj4BeWF6UGP2BqgT9n7c284mt61FbLijSaLKipCY...RnN8aVzJdEu6y9TwEF8n1LAqEX6LcuWFNqnpYzuc4BufwDeXR3jbk9SFEGXRnPjb6dYHPJgNWvhMGZHpkEGX13NEbJjtPvf2Bnw6AkXsh3vWU5YfkNcbzGm4xN.png

دلیوالی جلوس میں شرکت

تری خیل اڈے پر جب تمام پروگرام اختتام پذیر ھوئے تو پھر وہاں سے دلیوالی جلوس میں شامل ھونے کا ارادہ کیا اور تمام لوگ پھر تری خیل اڈہ سے جلوس کی شکل میں دلیوالی کی طرف روانہ ہوئے جب دلیوالی شہر پہنچے تو وہاں کے لوگوں کی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ سے محبت دیکھ کر دل میں کیفیت کچھ عجیب سی ھوئی سمجھ میں نہیں آ رہا تھا کہ ان کی محبت دیکھ کر میں اپنی محبت کا اظہار ان اے کیسے کروں ہر طرف گلیوں کو خوبصورت بینر خوبصورت جھنڈے خوبصورت پھولوں سے سجایا ھوا تھا ہر چہرے پر مسکراہٹ تھی ایک دوسرے سے گلے مل رہے تھے ایک دوسرے کو عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک باد دی جا رہی تھی بہت لاجواب اور دلکش نظارے دیکھنے کو ملے میں یہ تمام مناظر آنکھوں سے دل سے اور اپنے موبائل فون کے کیمرے سے اندر محفوظ کرتا رہا کوشش یہی تھی کہ کوئی لمحہ میری آنکھوں سے اوجھل نہ ہو ہر نظارہ سمیٹ لوں
ہر طرف سے لبیک یا رسول اللّٰہ کی صدائیں بلند تھیں آقا پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے اظہارِ محبت کی مثال قائم کی جا رہی تھی میں نے ہر طرف کیمرہ گھمایا اور سب کچھ اپنے پاس سمیٹ لیا ۔

IMG20221009084103.jpgIMG20221009084742.jpg
IMG20221009084154_1.jpgIMG20221009084138.jpg
----
IMG20221009084135.jpgIMG20221009084133.jpg
----
IMG20221009084123.jpgIMG20221009084119.jpg
----

E8fRY4dhuR5sTLZsFHQGy2Dnv1izoNa9kDDwNf6SWjwUiExkFAYxrd3Y7Hb9mePH36Rj4BeWF6UGP2BqgT9n7c284mt61FbLijSaLKipCY...RnN8aVzJdEu6y9TwEF8n1LAqEX6LcuWFNqnpYzuc4BufwDeXR3jbk9SFEGXRnPjb6dYHPJgNWvhMGZHpkEGX13NEbJjtPvf2Bnw6AkXsh3vWU5YfkNcbzGm4xN.png

اونٹ اور ٹریکٹر پر جلوس

ھم ایک پاسماندہ علاقے میں رہتے ہیں اور یہاں کے لوگ زیادہ تر غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں یہاں وسائل کی کمی تعلیم کی کمی اور روزگار کی کمی یہ بہت بڑے یہاں کے مسائل ھیں لیکن آقا پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ سے اظہارِ محبت بہت دل آویز دیکھنے کو ملا جس آدمی کے پاس جو وسائل تھے اس غریب آدمی نے اسی کا استعمال کر کے اپنی محبت کا حصہ ڈالا کسی نے اونٹ گاڑی کو سجایا ھوا ھے تو کسی نے ٹریکٹر ٹرالی کو چار چاند لگا کر جلوس میں شامل کیا بے شک مالی طور یہ لوگ ھوں گے لیکن ان کی محبت اس بات کی گواہی دے رہی تھی کہ وہ لوگ دل کے بہت امیر ھے اور اس بات کی گواہی میرا رب قیامت کے دن ضرور دے گا یقین مانیں جتنی دیر میں یہ خوبصورت نظارے دیکھتا رہا میرا دل اور میری آنکھوں سے آنسوں جاری رہے کہ واقعی میرے نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم بڑی عظمت و شان والے ھیں اور الحمدللہ ھم بھی اس جلوس کا حصہ بنے اور پورے علاقے کے جلوس اسی جلوس میں شامل ھو گئے مین روڈ کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے دونوں اطراف سے بند کر دیا تھا الحمدللہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے متبادل راستہ چھوڑ دیا گیا تھا تاکہ کسی مسافر کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے جب جلوس ختم ھوا تو بچوں کو ساتھ لے کر گھر واپس آگیا
آج کی پوسٹ اردو زبان میں لکھی گئی ہے آئندہ پھر انگلش ہی استعمال کروں گا کوئی بھی بات ناگزیر گزری ھو تو معذرت خواہ ہوں دعاؤں میں یاد رکھنا اللّٰہ حافظ ۔

IMG20221009083707.jpgIMG20221009083658.jpg
IMG20221009083701.jpgIMG20221009083641.jpg
----
IMG20221009083618.jpgIMG20221009083614.jpg
----
IMG20221009083609.jpgIMG20221009083606.jpg
----

IMG-20220725-WA0019.jpg
Regard

@khang572

IMG-20220725-WA0020.jpg

Sort:  
 2 years ago 

Hi, Greetings to Steem Pakistan Member. Thanks for sharing your quality content with us

ChecksStatus
Plagiarism-Free
#steemexclusive
#club75
Bot-Free
#burnsteem25
 2 years ago 

آج کی پوسٹ اردو زبان میں لکھی گئی ہے آئندہ پھر انگلش ہی استعمال کروں گا کوئی بھی بات ناگزیر گزری ھو تو معذرت خواہ ہوں دعاؤں میں یاد رکھنا اللّٰہ حافظ ۔

آپ اپنی روزمرہ زندگی کی مصروفیات کسی بھی زبان میں لکھ سکتے ہیں بس خیال رہے کہ مواد آپ کا اپنا ہو۔ عید میلاد النبی آپ کو بھی مبارک ہو۔ خوبصورت ڈائری لکھنے کا شکریہ ۔

 2 years ago 

بہت شکریہ محترمہ