Betterlife The Diary Game || 1 /10 / 2022 || Steemit-pak by hammad44
🇵🇰اسٹیم اٹ پاکستان کے تمام مسلمان بہن بھائیوں کو حماد خان کی طرف سے السلام علیکم کیسے ہیں آپ سب دوست امید کرتا ہوں خیر خیریت سے ہونگے اور بہت اچھے ہونگے میں بھی اللہ تعالیٰ کے کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کمیونٹی کے تمام ممبران کو ہمیشہ خوش رکھے اور مصیبتوں سے بچائے اور کبھی کسی کو کسی بڑے دوکھ یا تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے
🔹Start Diary !! 1-10-2022 !!🔹
صبح کی مصروفیات
- دوستو معمول کے مطابق میں آج بھی اپنا گزرا ہوا دن آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کروں گا میں آج صبح اٹھا تو کچھ دیر موبائل استعمال کرتا رہا اس کے بعد مجھے گھر والوں نے کہا کہ بچوں کو سکول لے کر جاؤ میں اس وقت دوا کھا رہا تھا اس دوا کا ذائقہ بہت خراب ہے مگر کیا کریں کھانی تو ہے تو پھر میں نے اپنے چھوٹے بھتیجوں کو ساتھ لیا اور انہیں ان کے سکول چھوڑ آیا واپس آیا تو مجھے بڑے بھائی کا فون آیا اس نے کہا کہ ٹریکٹر لے کر فلاح جگہ آ جاؤ تو میں نے ٹریکٹر کی چابی لی مگر ٹریکٹر سٹارٹ نہیں ہو رہا تھا میں نے پھر بڑے بھائی کو فون کیا تو اس نے بتایا کہ فلاح جگہ پر جو تار لگی ہوئی ہے اسی ہلاؤ تو تھوڑی دیر بعد ٹریکٹر سٹارٹ ہو گیا اور میں جہاں بھائی نے کہا تھا پہنچ گیا ان لوگوں نے گھاس کاٹ رکھا تھا وہ ٹریکٹر پر لوڈ کیا میں نے ٹریکٹر بڑے بھائی کو دے دیا اور پیدل گھر کی طرف روانہ ہو گیا
شہد کاٹنے جاناں
- راستے میں میرے رشتے داروں کے گھر آتے ہیں وہاں ایک کزن سے میں نے کہا تھا کہ مجھے کچھ شہد کی ضرورت ہے میں نے اس کے ساتھ دوا لینی ہے اس نے کہا کہ میرے گھر میں ایک درخت پر شہد لگا ہوا ہے پھر اسے کاٹ لیں گے جب میں اس کے گھر پہنچا تو ہم نے سوچا کیا اس میں شہد بنا ہوا ہے یا نہیں تو میرے کزن نے ایک لکڑی اٹھائی میں تو تھوڑا فاصلے پر کھڑا ہو گیا جب نے چیک کیا تو اس میں شہد نہیں تھا اتنے میں ایک مکھی اس کے اس کی طرف آئی تو وہ بھی بھاگتا ہوا کمرے کی طرف چلا گیا کیونکہ یہ ایک ایسی چیز جب بھی آپ شہد کی مکھیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہو اور اگر انہیں غصے آ جائے تو پھر وہ آپ کے پیچھے ہیں چاہیے آپ بھاگتے ہوئے جہاں بھی چلے جائیں
ناشتہ اور مرغوں کی دیکھ بھال
- اس کے بعد میں چلا گیا دہی لینے کے لیے کیونکہ مجھے چائے منع ہے تو میں اپنے لیئے دہی لے کر ایا اور میں نے ناشتہ کیا ناشتہ کرنے کے بعد میں ہر روز کی طرح مرغوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہو گیا کیونکہ میرا یہ معلوم بن چکا ہے پہلے مرغوں کو کھلایا پلایا لیتا ہوں پھر میں خود کھانا کھاتا ہوں مگر اج وہ بھوکے رہ گئے اور میں نے ناشتہ کر لیا تھا تو چھوٹے بچے کو میں نے آٹا کھلایا بڑے مرغوں کو باجرے کے دانے ڈالے ان کی دیکھ اچھے سے دیکھ بھال کی
دوکان پر مصروفیات
- اور پھر نے دوکان پر بھی جاناں تھا مگر میرے استاد محترم شکار کرنے کے لیے گئے ہوئے تھے اور میں نے سوچا کہ بڑے کزن کے ساتھ چلا جاؤں گا اور ہم بہت لیٹ ہو گئے گھر سے گیارہ بجے کے قریب نکلے دوکان پر پہنچے تھوڑی دیر دوکان میں چلا گیا اپنے دوستوں کی طرف گپ شپ اور پھر میں نے وہاں پر آلو کے پراٹھے منگوائے ہم سب دوستوں نے ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اس کے بعد میں چلا گیا اپنے ایک کمپیوٹر والے دوست کے پاس میں نے ڈی ایس ایل آر کیمرہ کے کارڈ سے تصویریں نکلوانی تھی تو میرے دوست نے مجھے وہ تصویریں موبائل فون میں ٹرانسفر کر دیں اور پھر میں واپس آ گیا
- میں دوکان پر بیٹھا تھا کہ میرا ایک پڑوسی ایا اس کی ونگل خراب تھی سم نہیں چلا رہی تھی تو میں نے اسے اوپن کیا اور ٹھیک کرنے بیٹھ گیا آخر کار میں نے وہ ونگل ٹھیک کر لی اور پھر میں نے اس پڑوسی سے کہا کہ اکٹھے چلتے ہیں میں نے ایک موبائل سیل کرنا تھا وہ سیل کیا اور ایک موبائل وہاں سے خریدا اور ہم وہاں سے نکل پڑے ہم نے کچھ فروٹ لیا پھر چلے گئے میرے ایک دوست کی دوکان پر میں نے وہاں موبائل اسے دے دیا اور جب ہم شہباز خیل شہر پہنچے تو میں وہاں اتر گیا اپنے دوست کے گھر کیونکہ مجھے کچھ کام تھا وہاں بیٹھ کر ہم نے جوس پینا انار کھائے اور کچھ دیر آرام کیا
فصلوں میں کیا گیا کام کاج
- وہاں پر میری باجرے کی فصل تھی جو کہ اب کٹ چکی تھی اور وہ بیج میں نے گھر لے کر انا تھا تو میں نے اپنے دوست کو ساتھ لیا اور ایک لوڈر والے کو فون کیا کہ فلاح جگہ پر پہنچ جاؤ تھوڑی دیر بعد ہم وہاں پہنچے سورج غروب ہونے کے قریب تھا اور ایک خوبصورت منظر تھا تو میں نے چند تصویریں بنائیں اور پھر لوڈر والا آدمی پہنچ گیا تو ہم نے باجرے کا بیج اس میں لوڈ کیا اور پھر میرا دوست مجھے گھر چھوڑ گیا تو میں نے وہ بیج اتارا اس کے بعد دوا کھائی تھوڑی دیر بعد میں نے کھانا کھایا اور پھر مجھے بہت نیند آ رہی تھی تو میں سو گیا
💞💞💞⭐Allah Hafiz⭐💞💞💞
⭐💞💞💞💞⭐
Best Regards ✍️🌼
Hammad khan 💞💓
I really like your photography.
Refreshing post as usual👍
Shukria ma'am 😊