The March contest #2 by sduttaskitchen|School life Vs college life!، Pakistan
السلام علیکم ،
بہت ہی خوبصورت موضوع دیا ہے ہمیں لکھنے کے لیے۔بچپن کے دن انسان کی یادوں میں ہمیشہ تازہ رہتے ہیں اور وہ بچپن اس کا سکول میں ہی گزرا ہوتا ہے۔جیسے جیسے انسان جوان ہوتا ہے ویسے ہی اس کی سوچ کے منازل بڑھتی چلے جاتے ہیں۔اور نئے دوست بنانے کا دل چاہتا ہے جب وہ کالج میں داخل ہوتا ہے تو اس کی ذہنی صلاحیتیں اتنی پروان چڑھ چکی ہوتی ہیں کہ وہ اپنے اچھے اور برے کی پہچان کرنا سیکھ جاتا ہے۔بچپن میں انسان ہر طرح کے دوست بنا لیتا ہے جبکہ بڑے ہونے کے بعد انسان اپنے مزاج سے ہم اہنگ دوست بنانا پسند کرتا ہے۔
اپ کی پسندیدہ اسکول یا کالج لائف کون سی ہے کسی ایک کا انتخاب کریں؟
جیسا کہ میں ذکر کر چکی ہوں کہ اسکول کی زندگی میں انسان کا بچپن چل رہا ہوتا ہے اور اس وقت انسان کو اپنے اچھے برے کی پہچان نہیں ہوتی اس لیے وہ نہ سمجھی کا زمانہ ہوتا ہے۔
جبکہ کالج کی زندگی میں انسان کی عقل اتنی پروان چڑھ چکی ہوتی ہے کہ وہ اچھے برے کی تمیز کر سکے اور اپنے مزاج سے ملتے ہوئے دوست بنا سکے اس کے علاوہ وہاں کے ماحول میں ڈھلنا بھی انسان کو ا جاتا ہے۔اسکول کا زیادہ تر وقت دو بچے کا اسی کشمکش میں گزر جاتا ہے کہ صبح کے وقت میں نہ اٹھا جائے اور اسکول نہ جایا جائے۔
روتے دھوتے اسکول پہنچنے کے بعد وہاں کے استاد کی سختی اور بچوں کا ایک دوسرے کو مختلف مواقع پہ چھیڑ جھاڑ کر نہ اور تنگ کرنا بہت تکلیف تھی محسوس ہوتا ہے اور وہاں پہ کوئی اچھی یادیں نہیں پنپتی۔
جب کہ کالج کی زندگی میں انسان کا اپنا ذہن اتنا پختہ ہو چکا ہوتا ہے کہ وہ دوسروں کو اپنے اوپر تنز کرنے کا موقع نہیں دے سکتا بلکہ حالات اور لوگوں سے نقابلہ کرنا اور ان کا سامنا کرنا بھی اس کی فطرت میں شامل ہو چکا ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مجھے بھی اپنی کالج لائف بہت پسند ہے کیونکہ میں نے وہاں جا کے سیکھا کہ دوستوں کو اپنی طرف مائل کیسے کیا جا سکتا ہے۔
اوپر ذکر کردہ دو مراحل میں سے آپ کس ایک کو سب سے زیادہ یاد کرتے ہیں ؟شیئر کریں۔
میں اپنی کالج کی زندگی کو بہت زیادہ یاد کرتی ہوں۔خاص طور پر اسکول کے فوراً بعد کا وقت ۔اس لیئے کیونکہ اسکول کی سخت پابندیوں کے بعد کچھ آذادی کی زندگی گزارنے کا موقع ملا تھا ۔اور نیا ماحول اور دوست بنے تھے ۔یہ سب کچھ بت خوبصورت تھا۔میری دوستی اتنی اچھی لڑکیوں سے ہوئ تھی کہ آج بھی ہم پکے دوست ہیں ۔اور ایک دوسرے کے ساتھ ہر مرحلے پر موجود ہوتے ہیں۔۔
میں نے کالج میں نہ صرف دوستوں کے ساتھ اچھا وقت گزارا بلکہ اساتذہ کے ساتھ بھی بہت اچھی ہم آہنگی ہوگئ تھی۔ کچھ استاد تو اتنے دوست مزاج ملے کہ ان سے اپنے دل کی باتیں بھی باآسانی شیئر کرلیثی تھی۔اپنے مسائل کا حل بھی ان سے ہی نکالنے کو کہتی۔اگر میں یہ کہوں کہ انٹر میڈیٹ کالج میری زندگی کا سنہرا دور تھا تو غلط نہ ہوگا۔
بہترین لمحات کا ذکر کریں جو آپ کو اسکول اور کالج کی زندگی کے بارے میں پرانی یادوں میں مبتلا کر دیتے ہں۔
میرے اسکول کی یادوں میں کچھ ایسا خاص نہیں ہے۔کیونکہیں گورنمنٹ اسکول سے تعلیم حاصل کرکے فارغ ہوئے ہوں۔اور وہاں بچوں کو اپنے سخت اساتذہ کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔اس ہی وجہ سے خوبصورت یادیں پروان نہیں چڑھ پاتیں۔مگر ان سب کے باوجود
میری اسکول کی بہترین یاد
مجھے اچھی طرح یاد ہے۔کہ میری ساتویں جماعت کی اردو کی کتاب میں گڑیا کی شادی کے نام سے ایک عنوان تھا۔اور ہماری استاد صاحبہ نے ہمیں اسکو اسکول میں انجام دینے کو کہا تھا۔
میری گڑیا تھی جبکہ دوسری بچی کا گڈا تھا۔ میں نے اس کھیل کے لیئے بہت دل لگا کر تیاری کی تھی اور ایک خوبصورت شادی انجام دی تھی۔مگر شادی سے پہلے ہی یہ بات طے کر لی گئ تھی کہ میں اپنی گڑیا کسی کو نہیں دوں گی۔ لہذا میں شادی ختم ہونے کے بعد اپنی گڑیا اپنے ساتھ ہی واپس لے آئ۔🙂
یہ ایک یادگار دن تھا اور مجھے آج بھی پوری جزئیات کے ساتھ یاد ہے۔
کالج کا خوبصورت وقت
کالج میں گذرا ہر دن ہی بہت یاد آتا ہے۔ وہ اس وجہ سے کہ وہاں سے ہی میری ساری خوبصورت یادیں وابستہ ہیں ۔مگر پھر بھی میں آپکو ایک دلچسپ واقعہ سناتی ہوں۔
ہمارے کالج میں اسکول بھی ساتھ ہی تھا۔ اور یہ ہی وجہ تھی کہ وہاں جھولے بھی موجود تھے۔ ہم پانچ دوستوں کا گروپ تھا۔ اور سب ہی ایک سے بڑھ کر ایک تھیں۔جب کبھی جھولا جھولتی تو ایک دوسرے پر پانی اچھالنا اور ایک دوسرے کو زوردار جھولا دینا تو ہم پر فرض تھا🙃۔ہر لڑکی کو خوب چوکنا ہو کر جھولا لینا ہوتا تھا کیونکہ دوسری لڑکیاں تنگ کرنے کو تیار ہوتی تھیں۔ وہ یادگار لمحے آج بھی جب میں اپنے بچوں کو سناتی ہوں تو میرا دل وہیں پہنچ جاتا ہے۔
میں اپنی دوستوں سے آج بھی بہت شوق سے ملتی ہوں۔ میرا میکہ کراچی میں ہے۔ جب بھی میں وہاں جاتی ہوں تو ہم سب دوستیں ضرور ملتی ہیں۔
میں امید کرتی ہوں کہ آپکو میری پوسٹ پسند آئ ہوگی۔شکریہ
@iffatilyas,@geegirl,@sadaf
میری خواہش ہے کہ اپ لوگ بھی اس مقابلے میں شرکت کرکے ہمیں شکریے کا موقع فراہم کریں ۔
আপনি আপনার জীবনে কলেজ জীবনটাকে অনেক বেশি উপভোগ করেছেন যতটুকু আপনার পোস্ট পরিদর্শন করে বুঝতে পারলাম তবে সত্যি কথা বলতে কলেজ জীবনটাকে উপভোগ করার মত ভাগ্য আমার হয়নি দুই বছর কলেজ করেছি কিন্তু বন্ধুদের সাথে তেমন একটা ভাব তৈরি হয়ে ওঠেনি তবে আমার কাছে স্কুল জীবনটা অনেক বেশি স্পেশাল প্রতিযোগিতায় আপনার সফলতা কামনা করছি ভাল থাকেন।
ان خوبصورت الفاظ میں دعا دینے کا شکریہ۔میں اپنی کالج لائف کو دوبارہ جینا پسند کروں گی۔