Incredible India monthly contest of February#3 by @hafsasaadat90| Photography Lover.

السلام علیکم ،

@tanayاپ نے کانٹیسٹ کا موضوع بہت زبردست رکھا ہے۔. اج تک میں نے جتنے بھی مقابلوں میں حصہ لیا ہے ان میں یہ نیا اور انوکھا ٹاپک ملا ہے۔مجھے امید ہے کہ اپ پہلے کے بعد دوسرا، تیسرا ،اور پھر اگے بڑھتے ہی جائیں گے مقابلے پیش کرنے میں ۔اپ کے تمام مقابلے بہترین سے بہترین ہوتے چلے جائیں گے۔

تصویر کشی پر میرا دھیان

سچ بات تو یہ ہے کہ مجھے تصاویر کھینچنے اور کھنچوانے کا بالکل بھی شوق نہیں تھا ۔اور نہ ہی مجھے اچھی تصاویر کھینچنے اتی تھی۔ مگر جب سے میں نے اسٹیمیٹ جوائن کیا ہے مجھے نہ صرف تصاویر کیجنے کا شوق ہو گیا ہے ۔بلکہ اچھی تصاویر لینے کا بھی طریقہ اتا جا رہا ہے۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں اپنی گیلری میں خوبصورت تصاویر کا اضافہ کروں۔ہو سکتا ہے کہ وہ تصاویر میری نظر میں تو خوبصورت ہوں، مگر دوسروں کو وہ ناپسند ائیں۔ ان میں سے کچھ تصاویر میں اپ کے ساتھ بھی شیئر کرتی ہوں ۔ہو سکتا ہے کہ وہ اپ لوگوں کو بھی پسند ائیں۔اور اگر میری تصاویر میں اپ کو کسی بھی قسم کی کوئی کمی نظر ائے تو برائے مہربانی مجھے اپنی رائے سے اگاہ ضرور کیجئے گا۔

میری پیاری سوہا

Screenshot_20250220-233258_Gallery.jpg

ہمارے پاس جب بھی کوئی بلی ائے یا ہم اس کو کچھ دن اپنے پاس رکھیں تو ہم اس کا نام ضرور رکھتے ہیں۔ اسی طرح ہم نے اس کا نام سوہا رکھا تھا ۔حالانکہ یہ بلی ہمارے پاس بہت کم دن رہی ۔اور ہم اس کے ساتھ دل بھر کے کھیل بھی نہ سکے۔ مگر یہ بہت ہی خوبصورت بلی کا بچہ ہے اس کی بہترین یادیں تصویروں کی شکل میں ہمارے پاس موجود ہیں۔ اور میری ہر تصویرسٹیم اٹ کی ہی نظریے سے لی گئی ہوتی ہے۔مجھے اسٹیمیٹ پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کر کے بہت خوشی محسوس ہوتی ہے

میری بھانجی کی سالگرہ

Screenshot_20250220-233326_Gallery.jpg

کچھ دن پہلے میں اپنی بھانجی کی سالگرہ پر انوائٹ تھی۔ وہاں پر اس کے کیک کی خوبصورتی دیکھ کے میں اس کی تصویر لیے بغیر نہ رہ سکی۔ اور اب بھی میرے دل میں صرف ایک ہی خواہش تھی کہ ،میں اپنے اسٹیمیٹ کے ساتھیوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کروں۔ اج اپ کے مقابلے کو دیکھ کر مجھے اپنی اس تصویر کو شیئر کرنے کا خیال ایا۔

پارک کی یادیں

Screenshot_20250220-233050_Gallery.jpg

سردی کے موسم میں جب کہ ہر چیز جم رہی ہوتی ہے۔ ایسے میں گھر سے باہر نکلنا بہت مشکل محسوس ہوتا ہے ۔مگر جب دھوپ نکلی ہو تو سردی میں باہر جانے کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے۔ اسی طرح کا ایک دن ہم نے باہر گزارا جب دھوپ بڑی اچھی نکلی ہوئی تھی ۔اور ہم لوگ اپنی پوری فیملی کے ساتھ پکنک منانے کے لیے ریس کورس پارک گئے۔ وہاں پر رنگ برنگ کے پھول کھلے ہوئے تھے۔ انہی پھولوں کو دیکھ کر مجھے اپنے اسٹیمیٹ کے ساتھیوں کا دوبارہ خیال ایا۔ اور میں نے خود بخود پھولوں کی تصاویر لینے کی کوشش کی۔ میری خواہش ہوتی ہے کہ، زیادہ تر نیچر کی تصاویر لوں۔ اور اپ لوگوں کے ساتھ شیئر کروں۔ کیونکہ مجھے اپنی تصویر لینے کا شوق نہیں ہے ۔اور میں پردہ بھی کرتی ہوں اس لیے مجھے نیچر اور بچوں کی تصاویر لے کے خوشی محسوس ہوتی ہے۔

99pyU5Ga1kwqSXWA2evTexn6YzPHotJF8R85JZsErvtTWYdkyC4TkLdyVZXxEEgFzgZLWdKGtc97qTBQsRffqFrXFBETeeS3jjiNoDN5pg17wb8kDsxLFH1eoG75jgc95x.png
میں امید کرتی ہوں کہ اپ کو میری پوسٹ پسند ائی ہوگی اپنی رائے سے ضرور اگاہ کیجئے گا۔

میں اپنے اسٹیمیٹ کے کچھ ساتھیوں کو اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دیتی ہوں۔

@bijoy1,@m-princess,@iamguchidanart

Sort:  

Beautiful cat and flower

Loading...