RE: ᴀʀᴛ & ᴀʀᴛɪꜱᴛꜱ - Flower Contest | Week 13
کہا جاتا ہے کہ سن فلاور سورج کے ساتھ گھومتا ہے۔اسی وجہ سے اس کو سورج مکھی کہا جاتا ہے۔یعنی سورج کے جیسے چہرے جیسا۔مگر درحقیقت یہ ایک ایسا پھول ہے جس کے بے انتہا فوائد ہمیں حاصل ہوتے ہیں۔یہ اپنی ذات کو ختم کر کے ہمیں اتنا بہترین اور فائدے مند تیل دیتا ہے کہ جس کو پکائیں تو بھی فائدہ اور کھائیں تو بھی فائدہ اور اگر لگائیں تو بھی فائدہ۔
سورج مکھی نے اپنی ذات کو ختم کرنے کی قسم کھائی ہے۔انسان سورج مکھی کے پھول سے ہر طرح فائدہ اٹھاتا ہے اس کے بیج ہازمے کو فائدہ دیتے ہیں۔یہ نرم و نازک سب پھول اپنی ہستی مٹا کر انسان کی خواہش کے اگے جھک جاتا ہے اور اس کی سرگوشیاں انسان کو سنائی نہیں دیتی۔صبح کی خاموشی میں جب چڑیوں کی چہچہاٹ ہو اس وقت سورج مکھی سورج کی اب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہوتا ہے۔
#artonsteemit,#photography,#art,#steemexclussive,#club50505,#pakistan,#burnsteem25