RE: Comment Contest Alert: Capture, Upload and Describe (CUD) #06
ہرا دھنیا
زیر تبصرہ تصویر ہرا دھنیا کی ہے۔میرے لان میں بنا ہوا چھوٹا سا فارم جو کہ سبزیوں کے لیے مختص ہے اس میں اگا ہوا یہ ہرا دھنیا ہمیں تازگی کا احساس دلاتا ہے۔اس کی رنگت نہ صرف نظروں کو خیرہ کرتی ہے بلکہ ہمارے کھانوں میں بھی ذائقہ اور خوبصورتی کا سبب بنتی ہے۔
مجھے بذات خود ہرا دھنیا بہت پسند ہے اور میں اس کو مختلف طریقوں سے استعمال کرتی ہوں۔جب کبھی بازار سے ہرا دھنیا خریدنے جائیں تو سبزی والا الگ سے بھی ہماری سبزی میں ہرا دھنیا ڈال کر دیتا ہے اس کے ساتھ ہری مرچوں کا بھی اضافہ کرتا ہے۔بعض سبزی والے ہرا دھنیا ڈالنے کے پیسے لیتے ہیں مگر زیادہ تر ہماری سبزی کے ساتھ ہرا دھنیا بطور تحفہ ہمیں دیتے ہیں۔
دیکھا جائے تو یہ سبزی بہت معمولی نوعیت کی ہے مگر اس کی خوشبو اس کی رنگت اور اس کا ذائقہ ہر چیز لاجواب ہے۔
یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے گھر میں بھی چھوٹا سا فارم بنایا ہوا ہے اور اس میں ہرا دھنیا اپنی الگ اہمیت کے ساتھ موجود ہے۔گھر کے تازہ پانی سے تیار ہوا یہ ہرا دھنیا نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہوتا ہے بلکہ اس کی رنگت اور خوشبو بازار کے ہرے دھنیا سے کہیں زیادہ ہے۔
میری خواہش ہے کہ میرے کچھ ساتھی بھی اس مقابلے میں حصہ لیں۔@dasudi,@abdurrehman,@hammad