You are viewing a single comment's thread from:

RE: WAVE OF COMMENTS CONTEST||LET'S DIALOGUE ||EPISODE 28

in africansonsteem2 months ago

ہمارے لیے 2024 سے 2025 میں قدم رکھنا بالکل ایسا ہی تھا جیسے کہ عام دنوں میں ایک دن سے نکل کے اگلے دن میں قدم رکھتے ہیں میں نے 2025 کے لیے کچھ خاص پلیننگز نہیں کی ہوئی مگر جو میری خواہش ہے وہ ایک ہی ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں 2024 میں اس قابل بنایا کہ ہم اپنے گھر کے لیے کوشش شروع کر سکیں کیونکہ میرے ابو کی وراثت میں سے مجھے حصہ مل چکا ہے اور وہ اتنا ہے کہ ہم اگر کوشش کریں تو اپنا گھر بنا لیں لہذا اب اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ ہمارا ساتھ دے اور ہم 2025 میں اپنے گھر کے مالک بن جائیں ہماری بہت عرصے سے یہ دیرینہ خواہش ہے کہ ہم اپنے گھر کے مالک بنے کیونکہ ہم بہت عرصے سے کرائے کے گھر میں رہ کر تنگ ا چکے ہیں اب ہم اپنی پوری کوشش کرنا چاہ رہے ہیں کہ اپنے گھر کی بنیاد رکھیں اور وہاں پر پرسکون زندگی گزارنے کی کوشش کریں اپ سب سے بھی دعاؤں کی درخواست ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں کہ ہم بھی اپنے گھر کے مالک بن سکیں شکریہ۔