New Contest: Fun Questions 😂 4th Edition.،Pakistan
السلام علیکم ،
واہ کیا بات ہے اتنا خوبصورت موضوع اس پہ کون نہیں لکھنا چاہے گا۔
مجھے تو پڑھ کے ہی بہت ہنسی ائی کتنے خوبصورت سوالات کیے گئے ہیں جن کے جوابات بھی انوکے سے ہی ذہن میں اتے ہیں۔
اپ کی نظر میں سب سے بری چھٹی کیا ہے؟
ایک ایسی چھٹی جس میں کوئی بھی انجوائمنٹ کا لمحہ نہ گزرا ہو اور گھر میں بور رہ کے گزاری جائے وہ چھٹی بیکار ہوتی ہے۔یا اگر کسی سے لڑائی ہو جائے تو ایسی چھٹی ستیاناس ہو جاتی ہے کیونکہ انسان کا ذہن لڑائی کی وجہ سے پراگندہ ہو جاتا ہے اور وہ عام نارمل زندگی کے معاملات میں بھی جڑجڑے پن کا شکار رہتا ہے۔
اپ کی اب تک کی بدترین تاریخ کون سی ہے؟
مجھ وہ دن یاد ہے جب مجھے ایک بدترین سچویشن کا سامنا کرنا پڑا۔
کیونکہ اس دن میں نے اپنی زندگی میں انے والی پہلی خوشی کو ہی ہاتھ سے کھو دیا تھا۔جی ہاں اپ بالکل صحیح سمجھے میں نے اپنی پہلی اولاد کو جب اس دنیا سے رخصت ہوتے دیکھا تو مجھے وہ دن بہت برا محسوس ہوا۔
9 نومبر
میری زندگی کا سب سے بدترین دن تھا کیونکہ اس دن مجھے اپنی پہلی اولاد نرینہ اللہ کی طرف سے ملی مگر اس کی زندگی صرف دو گھنٹے کی تھی اور اخر کار وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملا وہ دن میں مرتے دم تک نہیں بھولوں گی کیونکہ میری اولاد میری ہاتھوں میں ہی تھی اور بے جان تھی۔
کیا اپ کو کوئی مجرمانہ خوشی ہوئی ہے؟
جی ہاں بچپن میں انسان بہت سارے ایسے کام کر جاتا ہے جس کی اہمیت اور برائی کا اندازہ بعد میں جا کے ہوتا ہے۔
میں نے بھی اپنے بچپن میں بہت سارے مجرمانہ کام کیے ہیں جو کہ اب ناگوار محسوس ہوتے ہیں مگر وہ وقت ایسا تھا کہ وہ مجرمانہ کام کر کے خوشی محسوس ہوتی تھی مثلا
ہم اکثر دوپہر میں بہن بھائی اپنے گھر کی چھت کو پھلانگ کر دوسرے لوگوں کے گھر کی چھت پہ چلے جاتے اور وہاں سے ام توڑ کے لے کر اتے یہ ایک بری حرکت تھی مگر چونکہ ہمیں اس میں مزہ محسوس ہوتا تھا اس وجہ سے ہم وہ کام کر کے بڑی خوشی محسوس کرتے تھے۔
اگر اپ کسی بھی ایسٹیمیٹ کے صارف کا انتخاب کر سکتے ہیں تو اپ رات کا کھانا کس کے ساتھ کھانا پسند کریں گے؟
@suryati1 میری انڈونیشیا کی ایک خاص ساتھی ہیں جن سے میری اچھی خاصی سلام دعا ہے۔میری خواہش ہے کہ کسی دن میں ان کو اپنے گھر رات کے کھانے پہ بلاؤں اور ان کے ساتھ کھانے کو انجوائے کروں۔کیونکہ وہ اکثر و بیشتر اپنے گھریلو زندگی کی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن سے مجھے ان کی ساتھ دلی لگاؤ محسوس ہوتا ہے۔
اپ کا اب تک کا بہترین مذاق کیا تھا؟
میں نے اپنے بیٹے کو اس کی پوزیشن انے پر سائیکل خرید کے دی اور اس کو سائیکل دلانے سے پہلے اتنا زیادہ پریشان کیا ہوا تھا کہ تمہارا رزلٹ مجھے پسند نہیں ایا لہذا کوئی بھی تحفہ نہیں بنتا اب میرا بچہ بہت زیادہ پریشان تھا کہ مجھے اپنی ماما کی طرف سے تحفے کی امید تھی اور وہ مجھے نہیں ملا تو وہ کافی اداس بیٹھا تھا مگر جب اس کو اس کی سائیکل لا کے دی تو وہ بہت حیران ہوا اور خوشی سے میرے گلے میں لٹک گیا اور مجھے دونوں گال پہ پیار کرنے لگا کہ ماما اپ سب سے بہترین ماما ہیں مجھے ابھی تک کا اپنا بہترین مذاق یہی محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنے بچے کو انہونی خوشی دے سکی۔
کیا اپ پیسوں کے لیے ایک شادی کرنے کے لیے تیار ہوں گے؟
یہ حقیقت ہے کہ ویسا ہی دنیا کی بہترین اور سب سے بڑی حقیقت ہے۔
مگر کسی شخص سے صرف پیسے کے لیے شادی کرنا نہ سمجھی اور بے وقوفی کہلاتی ہے۔کیونکہ انسان کی عزت سب سے پہلے نمبر پر اتی ہے بے شک پیسے کے بغیر زندگی گزارنا ناممکن ہے مگر عزت اور محبت جہاں نہ ہو وہاں پیسہ بھی بے معنی ہو جاتا ہے۔ایسے پیسے کا کیا کرنا جب انسان کو اس کی عزت ہی نہ مل سکے اور محبت سے خالی زندگی انسان کو اندر سے کھوکھلا اور کمزور کر دیتی ہے۔میری نظر میں خالی پیسے کے لیے شادی کرنا بے انتہا نامعقول قدم ہے۔
کیا اپ نے کبھی کچھ چوری کیا ہے؟
اپنے بچپن اور ناسمجھی کے دور میں میں نے واقعی کافی کو چوری کیا ہے جس کی مجھے سمجھ نہیں تھی اور اب میں وہ چیزیں سوچتی ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ میں کتنی بڑی غلطی کر چکی ہوں۔
ایک دفعہ عید کے موقع پر میں دکان پر عیدی کے پیسوں سے ائس کریم لینے کے لیے جا رہی تھی تو راستے میں مجھے کچھ سکے پڑے ہوئے ملے۔
ہماری امی نے ہمیں ہمیشہ رستے سے کوئی بھی چیز اٹھانے سے منع کیا تھا مگر میں نے اپنی امی کا کہنا نہ مانا اور اسی کے اٹھا لیے ائس کریم جب لینے کے لیے دکان پر پہنچی تو وہ ان سکوں سے بھی چیزیں خرید لیں۔جس کا خمیازہ مجھے یہ بھگتنا پڑا کہ میں نے کافی بڑی اماؤنٹ جو کہ مجھے عیدی کی مد میں ملی تھی گوا دی۔کیونکہ دنیا مکافات عمل ہے جیسے میں نے کسی اور کے پیسے زمین پہ سے اٹھا لیے تھے اسی طرح میرے پیسے بھی غائب ہو گئے اور میں کتنی بھی تلاش بس یار میں لگی رہی مگر مجھے وہ پیسے نہ مل سکے۔
کیا اپ نے ابھی تک اپنے سابقہ کو ختم کر لیا ہے؟
جی ہاں میں کافی حد تک اپنے سابقہ کو ختم کرنے میں کامیاب ہو چکی ہوں۔مجھے زندگی کا ایک لمبا عرصہ اپنی برائیوں اور خامیوں کو دور کرنے میں لگا مگر میں اس اس میں کافی حد تک کامیاب ہو چکی ہوں کیونکہ میں اکثر و بیشتر اپنا نواز نہ کرتی رہتی ہوں۔یہی وجہ ہے کہ میں اپنی خامیوں پر کافی حد تک قابو پا چکی ہوں مگر مکمل طور پر میں اپنی خامیاں ختم کر چکی ہوں کہ نہیں یہ تو دوسرے لوگ ہی صحیح سے بتا سکتے ہیں۔
اگر اپ بھوت ہوتے تو لوگوں کو کیسے ڈراتے؟
یہ ایک بہت ہی مزاحیہ سوال ہے۔کیونکہ مجھے لوگوں کو ڈرانا پسند نہیں ہے لہذا میں صرف اگلے کو خوش کرنے کے لیے تھوڑی بہت ہلکی پھلکی انجوامنٹ کیا کرتی ہوں۔کیونکہ ایک وقت تھا جب مجھے جنات اور بھوتوں سے بہت ڈر لگا کرتا تھا لہذا میں ایسا کام کبھی بھی نہیں کرنا چاہوں گی کہ کہ کسی دوسرے کو بھی بھوت بن کے ڈراؤں۔اگر میں بھوت ہوتی تب بھی ایک اچھے بھوت کا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی جو دوسروں کی مدد کیا کرتا ہو تاکہ ان کو ڈرایا کرتا ہو۔جس طرح الادین کے چراغ سے نکلا ہوا جن دوسروں کی مدد اور خواہشات کو پورے کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا اسی طرح کا جن یا بھوت بننا مجھے پسند ائے گا۔
ایک صارف کا انتخاب کریں اور ان سے ایک دلچسپ سوال پوچھیں۔
میرے منتخب کردہ صارف ہیں@suryati1۔
میں ان سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ۔
کیا اپ کو کبھی کسی مزہ کا خیز صورتحال کا سامنا کرنا پڑا؟
میں اس مقابلے میں شرکت کے لیے اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی دعوت دینا چاہتی ہوں۔
Hola @hafsasaadat90
Gracias por participar en el concurso, sin embargo, es necesario que realices la verificación en la comunidad. Te dejaré el enlace para que realices la verificación:
https://steemit.com/colombiaoriginal/@colombiaoriginal/5p9mhd-verificate-y-se-parcero-de-colombia-original
MasyaAllah.....
Saya sangat terharu sekali saudariku, saya juga sangat bahagia mengenalmu walaupun hanya lewat dunia Maya, tapi serasa sangat nyata kamu begitu dekat dalam hati saya, terimakasih sekali karena anda ingin mengundang saya untuk makan bersama anda ini benar-benar sangat menyenangkan dan luar biasa.
Anda juga bertanya apakah saya pernah menghadapi situasi lucu? Tentu saja pernah dan itu membuat saya tertawa geli, saya akan bercerita sedikit denganmu temanku .
Suatu ketika saat saya masih kecil dan masih bersekolah dasar, saat pulang sekolah saya selalu pergi mengembala sapi-sapi kami dan saya mempunyai seorang teman yang sangat unik,dia bisu tapi saya bisa berkomunikasi dengannya karena saya sudah sering bersamanya, jadi saat kami sedang mengembala dia mengatakan ingin buang air besar, lalu saya menunjukkan kearah parit yang besar untuknya dan kami mulai buang air bersama.
Dia memegang di rerumputan dan saat keluar pup rumput pegangannya putus, saya ingin menolong tapi di kepalanya tersangkut kotorannya sendiri, saya juga hampir kecebur air karena tertawa melihat kejadian itu, dan akhirnya dia berhasil keluar dari air parit lalu mandi di perairan irigasi, lalu dia pulang untuk ganti pakaian sementara saya yang menjaga sapi-sapi kami supaya tidak memakan padi orang di sawah.