The diary game, Pakistan, Go to site and search making of floor

in CCS4 days ago (edited)

السلام علیکم ،

اج میں بہت عرصے کے بعد ڈائری گیم میں حصہ لے رہی ہوں اور اپنی ڈائری اپ کے ساتھ شیئر کر رہی ہوں۔کل
کل صبح یعنی ہفتے کو 10 بجے میں اور میرے شوہر اپنے زیر تعمیر مکان کی نگرانی کے لیے گئے۔جب ہم وہاں پہنچے تو فرش ڈلنے کا کام شروع بھی نہیں ہوا تھا جبکہ ہمیں ٹھیکے دار نے کال کر کے کہا تھا کہ جلدی پہنچیں اور فرش کی تعمیر ہمارے سامنے ہی سٹارٹ ہوگی۔
سب سے پہلے فرضوں میں ایک چیز اہم ہوتی ہے کہ جو مٹی بھرائی کے لیے ڈالی گئی ہے اس کو مشین کے ذریعے سے دبایا جائے۔

20250925_162341.jpg

اس لیے کیونکہ مٹی نرم ہوتی ہے اور اگر اس کو اچھے طریقے سے دبایا نہ جائے تو فرش بیٹھ جاتا ہے جس کی وجہ سے بعد میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ بھاری مشین کے ذریعے جب مٹی کو دبایا جا رہا تھا تو مٹی اچھی خاصی اندر دب گئی۔اور مزید دبانے کے لیے مٹی کو پانی سے نرم کر دیا گیا۔

Screenshot_20250928-165716_Gallery.jpg

جب مٹی اچھی طرح سے دب گئی تو اس کے اوپر پتھروں کو چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کر کے بچھا دیا گیا۔

20250928_170231.jpg

پہلے انسانی ہاتھ کی مدد سے تمام ٹکڑوں کو لیول کیا گیا بعد میں ان پتھروں کے اوپر بھی بھاری مشین چلا کے انہیں دبایا گیا۔

20250928_170213.jpg

جب پتھروں کو اچھی طرح دبا دیا گیا تو ریت بجری سیمنٹ کو پانی سے گھول کے امیزہ بنایا گیا اور ایک شخص ہاتھ سے گھسیٹنے والی ٹرالی میں ڈال کے وہ امیزہ لکڑی کے ٹکڑوں کے اوپر ٹرالی چلاتا ہوا لایا اور پتھروں کے اوپر ڈال کے چلا گیا جب کہ پتھروں پہ مامور دو مستری اس امیزے کو ہاتھ کے ذریعے اسکریپر سے پھیلانے لگے اس طرح لیول فرش تیار ہو گیا۔

20250928_170703.jpg

یہ بہت لمبا اور محنت طلب کام تھا جس میں صبح سے لے کے رات تک کا وقت صرف ہوا پورا دن کی محنت رنگ لائی اور اخر کار رات کے وقت پورے گھر کا فرش مکمل ہو گیا۔ہم دونوں صبح کے گئے ہوئے جب رات کو تھکے ہارے گھر لوٹے تو میری بیٹی نے گھر میں بہت لذیذ براونیز تیار کیے ہوئے تھے۔گرم گرم براؤنیز کے ساتھ ونیلا ائس کریم کا مزہ ہی دوبارہ تھا۔

20250928_171853.jpg
ایسا لگا جیسے سارے دن بھر کی تھکاوٹ دور ہو گئی ہو۔دل خود بخود اپنے رب کے سامنے سجدہ کرنے کو چاہنے لگا جس نے ہمیں اتنی بڑی نعمتوں سے نوازا جن کے ہم شکر گزار ہی نہیں ہوتے۔

6VvuHGsoU2QBt9MXeXNdDuyd4Bmd63j7zJymDTWgdcJjnzwUb2w63H215FJXvs7CQje9anA4k3iJDCpEMjR7NmtTTwTWGRWyZZBQ1CwUFBqdjxdP5vB1mTPpGwyQDt.png
میں اس مقابلے میں اپنے کچھ ساتھیوں کو دعوت دیتی ہوں

@jannatakhter
@suleha
@cevie

Sort:  
 4 days ago 

Remember to use the #ccs tag when posting to the community.

I edit it thanks for guidance

Congratulations! Your post has been supported by our team

InShot_20250801_084743252.jpg

Curated by @radjasalman