CCS Contest : Share Your Daily Activities and Win | The Diary Game, Pakistan
السلام علیکم ،
آج ہمارے گھر میں مہمان آرہے ہیں اس لیئے صبح سے ہی مصروفیت شروع ہو چکی ہے۔ سب سے پہلے میٹھا بنا کے فرج میں رکھا اس کے بعد کھانا پکانے کھڑی ہو گئی چاولوں کے لیے یخنی تیار کی اور دو سالن تیار کر لیے اتنی دیر میں بچے بھی سو کر اٹھ چکے تھے ان کے لیے ناشتہ بنایا اور ان کو ناشتہ دے نہیں کے بعد گھر کی صفائی میں لگ گئی۔
جب گھر کی صفائی کمپلیٹ ہوئی اور بچوں کا ناشتہ ختم ہو چکا تھا تو بچوں نے میرے ساتھ مل کے کچن میں کام کروانا شروع کر دیا برتن نکالے اور ان کا سیٹنگ کا انتظام شروع کیا۔
اتنی دیر میں چھوٹی بیٹی نہیں اپنی پریشانیاں پھیلانا شروع کر دی کہ ماما میرے ساتھ کھیلنے کے لیے ا جائیں مگر میرے پاس بالکل بھی وقت نہیں تھا کہ میں اس کے ساتھ کھیلتی۔میری کوشش ہوتی ہے کہ بچے باہر کے لوگوں میں گھلنے ملنے کے بجائے اپنے گھر والوں سے ہی مل کے کھیلیں اور انجوائے کریں۔باہر کے ماحول کا ہمیں کچھ اندازہ نہیں ہوتا کہ بچے باہر سے کیا کچھ سیکھ کر ائیں گے اسی وجہ سے میں اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارتی ہوں تاکہ میرے بچوں کو باہر جانے کی تشنگی محسوس نہ ہو۔
میں نے اپنی بیٹی کو پینٹنگ کے کام پہ لگا دیا وہ پینٹنگ کرنے کے لیے بیٹھ گئی جبکہ میں مہمانوں کے لیے کھانے پکانے اور گھر کی سیٹنگ میں لگی ہوئی تھی۔
مہمانوں کو شام میں انا تھا لہذا اس وقت تک میرے پاس اتنا وقت تھا کہ میں اپنی ان لائن قران پاک کی کلاسز لیتی رہوں۔میں اپنے کاموں سے فارغ ہو کر جب کپڑے بدل کے ائی تو دیکھا کہ فروٹ چاٹ بنانے کے لیے سب مصروف ہیں۔
ہمارے گھر میں سب مل جل کے کام کیا کرتے ہیں لہذا اس طرح جلدی کام ختم ہو جاتا ہے۔
شام کو مہمانوں کی امد ہوئی اور بہت خوشی سے سب کو ویلکم کہا حالانکہ عید گزرے ہوئے کافی دن ہو چکے ہیں مگر چونکہ مہمان کراچی سے ائے ہی عید کے بعد ہیں تو انہوں نے بچوں کو عیدی دی۔
رات تک کام کر کے میں تھک چکی تھی اور برتنوں کا ڈھیر جمع ہو چکا تھا مہمان جا چکے تھے اب برتن دھونے کا مرحلہ شروع ہوا تو میری بیٹی نے کام کرنا شروع کیا اور برتنوں کا ڈھیر دھوتی چلی گئی۔
ایک خوبصورت مصروفیت بھرا دن اپنے اختتام کو پہنچا۔
میں امید کرتی ہوں کہ میری ڈائری اپ کو بھی پسند ائی ہوگی شکریہ اب اس خوبصورت مقابلے میں میں اپنے کچھ ساتھیوں کو بھی بلانا چاہتی ہوں۔
Muchas gracias por la invitación.
En casa no se para de trabajar, este es lugar donde se tiene que hacer más cosas.
Es importante que los hijos no salgan de casa, sin la compañía de los padres, usted hace bien en dedicarle un momento para jugar juntos.
Saludos.
Congratulations, your post is upvoted by CCS curation trail from CCS - A community by witness visionaer3003.
Vote for visionaer3003 as witness.