Concurso fotográfico T2 - E59 "Retratos en movimiento", Pakistan

السلام علیکم ،

اس مقابلے کا عنوان مجھے بہت پسند ایا واقعی حرکت میں ہی برکت ہے۔
حرکت سے بھرپور انسان زندگی کا پتہ دیتا ہے اور بچے ایسے ہوتے ہیں جو ہم وقت حرکت میں رہنا پسند کرتے ہیں۔جو بچے ایک جگہ ٹک کر بیٹھ جائیں وہ بچے نہیں بڑے لگتے ہیں۔بچوں کا تو کام ہی اچھل کود بھاگ دوڑ اور کھیل کود کرنا ہے۔جس جگہ بچے ہوں اور وہاں خاموشی ہو تو بہت حیرانی ہوتی ہے۔زندگی کا دوسرا نام بچے ہیں۔جس گھر میں بچے نہ ہوں وہ گھر خاموش اور اداس لگتا ہے۔ویسے تو ہر شخص کی اپنی اہمیت ہوتی ہے مگر بچوں کی موجودگی سے رونق اور خوشی کا احساس کم ہے۔
میں اکثر و بیشتر اپنے بچوں کو پارک لے کے جایا کرتی ہوں اور وہاں پر ان کی کھیل کود کرتے ہوئے تصاویر لیتی رہتی ہوں۔

20250214_081802.jpg

بھاگتے دوڑتے جھولوں پہ چڑھتے بچے گرتے ہوئے کپڑے جھاڑ کے اٹھتے ہوئے ہر لحاظ سے بچے ہمہ وقت حرکت میں رہتے ہیں۔

20250214_081847.jpg

کبھی کبھار تو بچوں کی حرکتیں اتنی خطرناک لگنے لگتی ہیں کہ ہم اگر موقع ملے تو ان کو ایسی حرکات کرنے سے روک بھی دیتے ہیں کیونکہ اس سے ان کی چوٹ لگنے کا خچہ ہوتا ہے۔

20250214_081748.jpg

اکثر و بیشتر حسین ماحول یا کسی مال میں جا کے بھی بچوں کی شرارتیں عروج پہ پہنچی ہوتی ہیں۔

20250214_081817.jpg

میں خود بھی کافی جوشیلی طبیعت کی مالک ہوں اس لیے مجھے شرارتی اور کھیل کود کرتے ہوئے بچے بہت پسند اتے ہیں۔میری خواہش ہوتی ہے کہ بچوں کے اندر کانفیڈنس ہو اور وہ خود اسانی سے ہر جگہ موو کر سکیں۔

20250214_081832.jpg

مجھے اس چیز کا اندازہ نہیں ہے کہ اس مقابلے کے لحاظ سے میری بھیجی گئی تصاویر اپ لوگوں کو پسند ائیں گی یا نہیں مگر مجھے اپنے بچوں میں شرارت، حرکت ،بھاگ دوڑ بہت پسند ہے۔

Zskj9C56UonWToSX8tGXNY8jeXKSedJ2aRhGRj6HDecqrfokgQwXLpB6mmwkqJHrDbg7Xh5jLYuStxixuxcvkgsiPYDjQhxbXoTPyyi2AsZvd5FyVfZo.gif

@suryati,@muhammadahmed,@sadaf,@sanakhan

اگر میں اپ لوگوں کو بھی اس مقابلے میں شرکت کی دعوت دوں تو کیا اپ لوگ اپنی خوبصورت تصاویر ہمارے ساتھ شیئر کرنا پسند کریں گے؟

دراصل یہ موضوع مجھے بہت دلچسپ محسوس ہو رہا ہے اس لیے میری خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مقابلے میں حصہ لیں اور ان کی خوبصورت تصاویر ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

Sort:  
Loading...

La infancia es una etapa muy hermosa y la autenticidad de sus rostros hace que cada fotografía sea un reflejo de emoción sincera.

Tus fotografías así lo demuestran nuevamente. Fotografiar a niños es muy difícil pues son muy inquietos. Excelentes capturas.

Suerte en el concurso. Saludos!

Thanks for appreciating my photos

 5 days ago 
Gracias por ser parte de la Comunidad Venezolanos Steem, la Casa Grande para todos los Sueños Posibles. Tu publicación ha sido Seleccionada para el Programa de Soporte a las Comunidades de las cuentas Booming. ¡Felicitaciones!

¡Juntos somos más!

Eres lo mejor de lo mejor. Recuerda cumplir con las condiciones de las etiquetas steemexclusive y club5050.