Nuevo concurso: Querida yo: ¿Que tal te va.?, Pakistan

السلام علیکم ،

یہ ایک بہترین مقابلہ ہے اپنی ذات سے متعارف ہونے کے لیے انسان اکثر اوقات زندگی کی مصروفیات میں لگ کے اپنے اپ سے سوال جواب نہیں کر پاتا۔انسان اگر اپنا موازنہ کرتا رہے تو بہت ساری ایسی عادتیں اور ایسے کام چھوڑ دیتا ہے جو اس کو ناپسند ہوں۔

پیارے نفس، کس محدود یقین نے اپ کو اپنی پوری صلاحیت تک پہنچنے سے روکا ہے، اور اپ خود کو کیسے اس سے ازاد کریں گے؟

میں پردہ کرتی ہوں،اور میری اس ہی سوچ نے مجھے میری کافی ساری ایسی خواہشات کو پورا کرنے سے روک دیا کہ دنیا والے کیا کہیں گے کہ پردہ کرنے کے باوجود یہ لڑکی ایسی کام کرتی ہے مثلا۔
مجھے گاڑی کے بجائے موٹر سائیکل چلانے کا بہت شوق ہے۔اور

Screenshot_20250318-125506_Gallery.jpg

چونکہ موٹر سائیکل چلانے کے لیے دونوں سائیڈوں پہ لڑکوں کی طرح ٹانگیں رکھ کے بیٹھنا ہوتا ہے اور برقہ پہننے سے یہ کام مشکل ہو جاتا ہے لہذا موٹرسائیکل چلانا میرے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔مگر میں اپنے اپ کو اس پریشانی سے نجات دلانے کی پوری کوشش کر رہی ہوں کہ کسی طرح میں برقع پہننے کے باوجود موٹرسائیکل چلا سکوں۔اج تک میں صرف اسی خیال کی وجہ سے موٹر سائیکل نہیں چلا پائی ہوں کہ دنیا والے میرا مذاق اڑائیں گے یا میرے اوپر اوازیں کسیں کسیں گی۔مگر اج کل کے زمانے میں چونکہ اسکوٹی کا رواج عام ہو گیا ہے اس لیے میں اب اپنی اس خواہش کو عملی جامہ پہنا سکتی ہوں۔

20250318_125306.jpg

وہ ایسے کہ مرخا بہن کر اسکوٹی چلانے میں کوئی مسئلہ پیش نہیں ا سکتا کیونکہ اسکوٹی میں دونوں ٹانگیں اگے کی طرف رکھی جاتی ہیں اور بالکل اس طرح کا پوسچر بنتا ہے جیسے انسان کرسی پر بیٹھا ہو لہذا اب میں اس پریشانی سے پیچھا چھڑا سکتی ہوں۔

Screenshot_20250318-125216_Gallery.jpg

میرے پیارے ،اگر اپ کی زندگی ایک فلم ہوتی، تو یہ کس صنف کی ہوتی؟اور یہ کون اداکار یا اداکارہ ادا کرتی؟

یہ ایک بہت خوبصورت سوال ہے۔اس کا جواب میرے پاس یہی ہے کہ میرا مزاج جو کہ کافی جوشیلا اور ہلکا پھلکا ہے تو میری زندگی اگر ایک فلم ہوتی تو ایکشن سے بھر پور ہوتی۔کیونکہ میں ہمہ وقت اپنے آپ کو کسی نہ کسی پرجوش کام میں مصروف رکھتی ہوں۔اور یہ خواہش ہوتی ہے کہ کچھ ایسا کرکے دکھائیں جو یادگار رہے۔
میرا کردار اگر کسی شخص کو دیا جاتا تو وہ میرا پسندیدہ اداکار جیکی چین کو دیا جاتا۔مجھے اس چائنیز اداکار کی تمام موویز دیکھنے میں بہت دلچسپی محسوس ہوتی ہے اور میرا نہیں خیال کہ اج تک کوئی بھی ایسی اس کی مووی گزری ہو جو میں نے نہ دیکھی ہو مجھے ایسی ہی ایکشن سے بھرپور اور تھوڑی مزاحیہ سی زندگی پسند ہے جس میں دوسرے کا نقصان نہ ہو مگر میرا وجود ہمہ وقت کسی پرجوش کام اور ایکٹیوٹی میں مصروف ہو۔

Source

Screenshot_20250318-130420_Google.jpg

میرے پیارے ،اگر اپ وقت پر واپس سفر کر سکتے ہیں ،اور اپنے اپ کو شرمناک لمحے میں کچھ مشورہ دے سکتے ہیں تو،وہ کیا ہوگا؟

میری عمر اس وقت اٹھ سال کے قریب ہوگی۔جب میں نے ایک بہت ہی شرمناک عمل سر انجام دیا تھا اور وہ عمل اتنا میرے دماغ کو برا لگا تھا کہ بعد میں میں اس پر شرمندگی سے کسی سے نظریں ملانے کی قابل ہی نہیں رہی تھی۔میرا دل چاہتا ہے کہ وقت کا پیا گو میں اور میں واپس اسی وقت میں چلی جاؤں جب میں نے اپنی دوست کے منہ پر مکا مار دیا تھا اور اس وجہ سے اس کا دانت ٹوٹ گیا تھا۔میرا دل چاہتا ہے کہ وقت واپس پیچھے پلٹ جائے اور میں اپنے اپ کو روکوں کہ اپنے غصے پر قابو پانا چاہیے کیونکہ جس وجہ سے میں نے اپنی دوست کے منہ پہ مکہ مارا تھا وہ وجہ کچھ اتنی خاص بڑی نہیں تھی کہ جس پر اپنی دوست کا منہ ہی توڑ دیا جائے۔وجہ صرف اتنی سی تھی کہ میری دوسری دوست میرے ساتھ بینچ پہ بیٹھنا چاہ رہی تھی جبکہ جس دوست کے منہ پہ میں نے مکا مارا تھا وہ میری دوسری دوست کے ساتھ لڑائی کر کے اس کو ہٹا رہی تھی میں نے صرف ان دونوں کو الگ کرنے کی خاطر ایک دوست کے منہ پہ مقام مار دیا جس کی وجہ سے اس معصوم بچی کا دانت ٹوٹ گیا اور وہ کافی دن تک اداس اور ناراض رہی۔
اج بھی جب مجھے وہ وقت یاد اتا ہے تو میرا دل چاہتا ہے کہ میں اپنی غلطی کو سدھاروں اور اپنی دوست سے معافی مانگوں کہ مجھے اس طرح نہیں کرنا چاہیے تھا۔
جیسا کہ میں اپ کے سامنے ذکر کر چکی ہوں کہ میرا مزاج کافی پرجوش ہے مگر مجھے لڑائی جیسا ماحول پسند نہیں لیکن اگر میں کبھی لڑتی بھی ہوں تو ماحول کو درست کرنے کے لیے لڑتی ہوں۔کسی کو نقصان پہنچانا میری غرض میں شامل نہیں ہوتا۔

میرے پیارے میں اپنی شخصیت کے کن پہلوؤں کو تبدیل لیا مضبوط کرنا چاہتی ہوں؟

میں نے اپ سے ذکر کیا کہ میں پردہ کرتی ہوں لہذا میری بڑی خواہش ہے کہ میں اپنے پردے کو مزید بہترین بناؤں اور اس سلسلے میں میری ہمیشہ یہی ایک چاہت ہوتی ہے کہ جہاں مردوں کا اٹھنا بیٹھنا ہے وہاں میرا گزرنا ہو۔یا کم سے کم ہی مردوں سے بات چیت کا سلسلہ ہو کیونکہ یہ میری اپنی سوچ ہے کہ جب ایک عورتوں میں ہی اپنی بات اور کام پورے کر سکتی ہے تو اس کو مردوں کے درمیان گھسنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

Screenshot_20250318-131422_Gallery.jpg

اپنے پردے کو بہترین بنانا ملی اولین خواہش ہے اور ہمیشہ ہی سے میں بہترین پردہ کرنے اور مردوں کے ساتھ میل جول نہ رکھنے کی خواہش میری دل میں پنپ رہی ہے اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالی میری یہ خواہش کو پورا ضرور فرمائے امین۔

Screenshot_20250318-131325_Gallery.jpg

یہی وجہ ہے کہ میں اپ کو اپنی شکل والی تصاویر شیئر نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے اپنے اپ کو چھپانا اور منظر پہ نہ لانا پسند ہے۔

جہاں تک ممکن ہو سکا میں اپنی ذات سے متعارف ہوئی اور میں نے اپنی ذات کے وہ پہلو کھولے جو اج تک چھپے ہوئے تھے۔مجھے اس مقابلے میں حصہ لے کے بہت مزہ ایا کیونکہ بہت ہی کم اپنے اپ سے متعارف ہونے کا وقت ملتا ہے۔

cyxkEVqiiLy2ofdgrJNxeZC3WCHPBwR7MjUDzY4kBNr81LhdjHq4fNJ4RxuiZGCakbbGPu9MCMAgxxpfAk5tYeW4vNNG65oLc5y5UEQBkvf4hcZYEeUibWhi4ttVM5mfvWr.png

میں اپنے اسٹیمیٹ کے کچھ خاصاتیوں کو اس مقابلے میں شرکت کے لیے بلاؤں گی کہ وہ بھی ائیں اور اپنی خوبصورت خیالات کا اظہار اس مقابلے میں کریں۔

@shiftitamanna,@miftaulrehman,@sanakhan

Sort:  
Loading...