آج کی ڈائری

in Urdu Community3 years ago

شروع کرتا ہوں اللّه کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔
سب تعریف اﷲ رب العزت کیلئے ہے جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔ رب العالمین اور قیامت کے دن کا مالک ہے وہی یکتا اور بے مثل ہے۔ سب سے بے نیاز اور سب اسی کے محتاج ہیں۔ ساری کائنات میں اﷲ سبحانہ و تعالیٰ کی بادشاہت و حاکمیت ہے۔ وہی حاجت روا اور سب سے اعلیٰ ہے
اسلام علیکم ۔مجھے امید ہے میرے تمام سٹیمٹ کے بھائی اور بہنیں خیریت سے ہوں گے اور آپنی زندگی ہنسی خوشی گزار رہے ہوں گے ۔ میری دعا ہے کہ آپ سب لوگ ہمیشہ خوش رہیں اللہ پاک آپ کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور بیماروں کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ اور تمام مشکلات آسان فرمائے۔

0004.jpg

صبح کا وقت
ہر روز کی طرح آج بروز اتوار جب میری آنکھ کھلی تو صبح کے2:46بج چکے تھے۔کیونکہ روزہ تھا اس لئے میں نے اٹھ کر پہلے اللہ پاک کا شکر ادا کیا اور فریش ہو کر سحری کی اور پھر وضو کیا اور نماز ادا کرنے کے لئے مسجد میں چلا گیا۔وہاں جا کر میں نے نماز باجماعت ادا کی اور اس کے بعد میں گھر واپس آ تھوڑی دیر میں بچون کیلئے ناشتہ تیار ہو گیا ۔بچوں نے ناشتہ کیا بچوں کی سکول سے چھٹی تھی اس لئے میں جلدی تیار ہو کر شاپ پر چلا گیا ۔
دوپہر کا وقت
میں 9 بجے دکان پر پہنچ گیا ۔وہان پر میں نے دکان کھولی کیونکہ عید نزدیک ہے تو اس وجہ سے کام زیادہ نہیں تھا میں نے کچھ رپورٹس اپلوڈ کین اور پھر دو شادی کارڈ کمپوزڈ کئےپھر ان کی پرنٹنگ کی اور پھر تھوڑی دیر آرام کیا ۔ وقت کا پتہ نہیں چلا ور ظہر کی نماز کا وقت ہو گیا ۔میں ظہر کی نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا ۔کیونکہ گرمی کافی زیادہ تھی اس لئے مین نے تھوڑی دیر آرام کیا اور گرمی بھی کافی زیادہ تھی ۔میں تھوڑی دیر آرام کرنے کے بعد میں دوبارہ کام مین مشغول ہو گیا ۔۔ظہر کی نماز کا ٹائم ہوا تو میں اٹھا اور ظہر کی نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا ۔مسجد میں میں نے نماز ادا کی اور واپس دکان پر آ گیا

0002.jpg

شام کا وقت
دوبارہ کام میں مصروف ہو گیا ۔ اتنے میں افطاری کا ٹائم ہو گیا ۔ مین نے جلدی سے دکان بند کی اور واپس گھر روانہ ہو گیا۔بازار سے کچھ فروٹس لئے ۔جب میں گھر پہنچا تو افطاری کا ٹائم ہو گیا ۔میں نے گھر والوں کے ساتھ مل کر افطاری کی اورپھر نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا ۔واپس آ کر میں نے کھانا کھایا اور تھوڑی دیر بعد عشاء کی نمازکا ٹائم ہو گیا ۔میں عشاء کی نماز ادا کرنے مسجد چلا گیا اور وہاں پر تراویح پڑھی پھر گھر واپس آ گیا اور پھر ڈائری لکھنا شروع کر دی جو آپ کے ساتھ شئیر کر رہا ہوں۔ میرا آج کا یہ دن اسی طرح اختتام پذیر ہوا۔اور یہ تھی میری آج کی ڈائری امید ہے آپ تمام دوستوں کو پسند آئے گی

0003.jpg

Sort:  

ماشاءاللہ بہت شاندار اور خوبصورت پوسٹ تیار کی ہے
کمال کی فوٹو گرافی

 3 years ago 

Ameen mashalllah jnab bhot peari tasverrain banai hy or achi diary likhe hy good work Brother

Thanks brother

 3 years ago 

hassan bhai, it is really nice photography and this post has been selected for booming reward on may 4, 2022, and stay active, visit other member post

Thanks sir