Betterlife - The Diary Game @hafizmunir786 ( 16-04-2021) | Detail about Kidney

in Urdu Community4 years ago

Asalam o Alikum Steemit Family,
How are you hopefully you are doing good.
Alhamdulillah, Suma Alhamdulillah Allah gives us another special day of this limited life.
Today is Friday Jummah Mubarik to all my dears.
Our morning starts from the name of Creator of All thing the one of only Allah Ta alla
And after taking my prayers and then go to the working place I have opened the shop and site here and recite the Holy Quran after reciting I capture some pic and video message (Upload on my youtube channel) with my mobile infinix hot 8 (4 GB ram and 64GB Rom) given below.

WhatsApp Image 2021-04-17 at 8.36.42 AM.jpeg
https://www.youtube.com/watch?v=NYsQnKc19NM
https://www.youtube.com/watch?v=6jTVvkXTXxw

Today I am telling you about Kidney?

گُردے ہمارے جسم کا ایک اہم حصہ ہیں جو فلٹر کا کام کرتے اور مختلف قسم کے زہریلے مادوں کو جسم سے خارج کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ گردوں کی حفاظت میں لاپرواہی کا انجام مختلف جان لیوا امراض کی صورت میں ہوتا ہے جبکہ بسا اوقات باقی تمام زندگی طبیب کی ہدایت کے مطابق ڈائلیسز (Dialysis) کروانا پڑتا ہے جو بہت تکلیف دہ ہوتا ہے۔

گردوں کے افعالگردوں کے افعال

جسم میں موجود ناکارہ اور فاضل مادوں خاص طور پر یوریا اور یورک ایسڈ کا اخراج ٭بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا ٭استعمال شدہ ادویات میں موجود مضرِ صحت اجزا کا اخراج ٭جسم میں پانی کی مقدار کو کنٹرول کرنا ٭جسم میں نمکیات کی مقدار زیادہ ہوجائے تو انہیں خارج کرکے مقدار کو اِعْتِدال پر لانا وغیرہ۔

گردوں سے متعلق اہم معلوماتگردوں سے متعلق اہم معلومات

گردے پیٹ کی پچھلی دیوار کےقریب ریڑھ کی ہڈی کے اطراف میں ہوتے ہیں۔ ہر گردے کی لمبائی تقریباً11سینٹی میٹر، چوڑائی6سینٹی میٹر، موٹائی 3سینٹی میٹر جبکہ وزن تقریباً 100گرام ہوتا ہے۔ گردوں میں نیفرون نامی لاکھوں چھوٹی چھوٹی خم دارنالیاں ہوتی ہیں جن کے ذریعے جسم کے فاضل مادے بذریعہ پیشاب جسم سے خارج ہوجاتے ہیں۔ ان نالیوں میں ایک گھنٹے میں تقریباً 200 لیٹر خون کی گردش ہوتی ہے۔
انجیر گُردہ اور مَثانہ (یعنی پیشاب کی تھیلی) کی سوزِش کیلئے مفید ہے۔(گھریلوعلاج، ص112) ٭گردے کی خرابی کا پتا چلانے کے لئےURINE D Rنامی ٹیسٹ کروالیں جو چند سو روپے میں ہوجاتا ہے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے گردے یا پتے میں پتھری کی موجودگی کا بھی پتا چل سکتا ہے ٭گردے کی خرابی کی علامات عموماً جلد ظاہر نہیں ہوتیں اور جب ظاہر ہوتی ہیں تو اس وقت تک کافی دیر ہوچکی ہوتی ہے ٭ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کو اگر کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ گردوں کی خرابی کا سبب بن سکتے ہیں ٭صاف پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں لیکن اپنے طبیب کے مشورے سے، کیونکہ گردے کے بعض امراض ایسے ہیں جن میں زیادہ پانی پینا نقصان کا سبب بن سکتا ہے ٭چائے نوشی کی کثرت گردوں کے لئے نقصان دہ ہے ٭گردوں کی تکلیف عموماً سردی اور شدید گرمی کے موسم میں ہوتی ہے۔ موسمِ سرما میں پانی کم پیا جاتا ہے جبکہ سخت گرمیوں میں پسینے کے زیادہ اخراج کے باعث جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے بھی گردے متأثر ہوسکتے ہیں۔
گردوں کے امراض گردوں کے مختلف امراض میں گردوں میں انفیکشن(UTI)، گردوں میں پیپ پڑجانا، پانی کی تھیلی بن جانا اور پتھری وغیرہ شامل ہیں۔

گردوں میں پتھری

ایک تجزیے کے مطابق دنیا میں ہر11 میں سے ایک شخص کو اپنی زندگی میں گردوں کی پتھری کا سامنا ہوتاہے جبکہ ایک بار پتھری ہونے کے بعد دوبارہ بننے کے 50فیصد امکانات ہوتے ہیں۔ پتھری جب اپنی جگہ سے حرکت کرتی ہے تو مریض کو شدید تکلیف ہوتی ہے۔ پتھری کی وجہ سے بلڈ پریشر کا مسئلہ بھی ہوسکتا ہے۔

گردے میں پتھری کے اسبابگردے میں پتھری کے اسباب

پانی کم پینا یا گندہ پانی پینا ٭متوازن غذا (Balanced Diet) کا استعمال نہ کرنا ٭گوشت خوری کی کثرت، پالک اور ساگ کا زیادہ استعمال نیز پان، گٹکا اور چھالیہ وغیرہ بھی اس کا سبب ہیں۔

پتھری کا حجمپتھری کا حجم

عام طور پر پتھری ریت کے ایک چھوٹے ذرے سے لے کر گولف کی گیند (1.68انچ) جتنی ہوسکتی ہے۔

پتھری کی علامات پتھری کی علامات

پیشاب میں جلن اور رکاوٹ، بخار اور سردی لگنا، پیشاب کا گاڑھا ہوجانا وغیرہ۔

پتھری کے 2 گھریلو علاج پتھری کے 2گھریلو علاج

(1)کچے پپیتے پر سفید یا کالا نمک لگا لیجئے اور تھوڑی سی پسی ہوئی کالی مرچ چھڑک لیجئے، دن میں تین مرتبہ (تقریباً دس دس گرام) خوب اچھی طرح چبا کر کھا لیجئے۔ چبانا دشوار ہو تو پیس کر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ گردے (اور پتّے) کی پتھری نکل جائے گی۔ زیادہ مقدار میں نہ کھائیے کیونکہ یہ ثقیل (یعنی وزنی) ہونے کے سبب دیر سے ہضم ہوتا ہے (اگرچہ دوسری چیزوں کو جلد ہضم کرنے میں مدددیتا ہے)۔
(2)ہم وَزن مُولی اور آلو بھون کر حسبِ ضَرورت سَونف، نمک اور کالی مِرچ شامل کر کے استِعمال کرنا گُردے کے دَرْد اور پَتھری کیلئے مفید ہے۔

کوئی دوا کارگر نہ ہو توکوئی دوا کارگر نہ ہو تو

گردوں کی بیماری کے سبب پیشاب تھوڑا تھوڑا آتا ہو یا پیشاب میں جلن اور چُبھن ہوتی ہو اور کوئی دوا کارگر نہ ہوتی ہو تو بارش کے پانی پر باوضو ہر بار بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ سُوْرَۃ اَلَمْ نَشْرَحْ گیارہ بار پڑھ کر دَم کردیجئے اور دن میں چار بار (صبح ناشتے سے قبل، ظہر کے وقت، عصر کے بعد اور سوتے وقت) تین تین گھونٹ وہ پانی پئیں۔ ہر بار پینے سے پہلے سات بار دُرودِ ابراہیم پڑھ لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ تعالٰی گردے کی بیماری اور پیشاب کی جلن وغیرہ دور ہوجائے گی۔

گُردوں کے درد کے دو گھریلوعلاجگُردوں کے درد کے دو گھریلوعلاج

(1)خربوزے کے تھوڑے سے بیج چِھیل کر روزانہ کھا لیجئے اور اوپر پانی پی لیجئے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ گُردے کے درد میں راحت ملے گی۔
(2)مُولی اور اس کے پَتّے، ککڑی، کھیرا، تربوز، خربوزہ کثرت سے کھانا بھی اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ گردے کے درد سے نَجات کا باعِث ہوگا۔
گردوں کے درد کا روحانی علاج
ایک بار دُرود شریف پڑھ کر ہر بار بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کے ساتھ سُوْرَۃ اَلَمْ نَشْرَحْ7بار پھر آخر میں ایک بار دُرود شریف پڑھ کردم کردیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ گردے کا درد ختم ہوجائے گا۔
گردے ناکارہ ہونے کی علامات
پیشاب کا بننا بند یا بہت کم ہوجانا، شدید کمزوری، جسم پر سوجن، ہائی بلڈ پریشر۔
اگر گُردے ناکارہ ہوجائیں
اگر کسی کے گُردے فیل ہوں اور وہ طویل مدّت تک انجیر استعمال کرے تو بِفَضْلِہٖ تَعَالٰی اُس کو صحّت مل سکتی ہے۔

نوٹ

اس مضمون میں درج کوئی علاج یا نسخہ گردوں کے ڈاکٹر (Urologist) سے مشورے کے بغیر استعمال نہ فرمائیں۔

اے ہمارے پیارے اللہ پاک!ہمیں گردوں سمیت جسم کے دیگر تمام اعضاء کے امراض سے محفوظ فرما اور تیری عبادت میں بسر ہونے والی طویل زندگی عطا فرما۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

Sort:  

ماشاءاللہ بھائی آپ نے بہت پیارے نسخے بیان کیے ہیں لیکن میری عوام سے اپیل ہے کہ کوئی بھی نسخہ استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے رابطہ کر لیں

 4 years ago 

G bilkul Bhai Jan Sai kaha AP nay

 4 years ago 

Ameen bhai bhot shukrya ya tamam malomat ham tak pochany ka ham ap kay bhot mashkor hain Allah ap ko khush rakhy

 4 years ago 

Jazak Allah Bhai Jan

Apki post bhut achi hai aur apny gurdon k bary main bhut achi maloomat di hain

 4 years ago 

Jazak Allah

 4 years ago 

ماشاءاللہ آپ نے بہت اچھی تحریر لکھی ہے اس میں گردوں کے بارے آپ نے لکھا ہے آج کے موجودہ دور میں ہمارے ملک میں بہت زیادہ اموات گردوں کے فیل ہونے سے ہو رہی ہیں

 4 years ago 

G bilkul ap nay theek kaha jnab

 4 years ago 

Bahut achy bhai jaan ap kafi mhnat ker rahy ho

 4 years ago 

jazak Allah

 4 years ago 

#hafizmunir786 Bhai bahut achi information share ki aap nay. Jazak allah

 4 years ago 

Thank for your comment.

Wow it's amazing to see all about kidney

 4 years ago 

Thank you for your comment, I hope in the future you will supporting me same like as,

 3 years ago 

Bhae ap but achi post lgaty hyn ap but hi achy insan hyn. Or apko sch men kidney k Bart men maloom hy

 3 years ago 

Jazak Allah Bhai Jan

Maa shaa Allah