Today my dairy game @ eshrat786
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلام علیکم کیسے ہیں سب بہن بھائ امید کرتی ہوں آپ سب خیریت سے ہونگے میں بھی الحمدللہ ٹھیک ہوں کچھ مصروفیت کی وجہ سے کل پوسٹ نہیں لگا سکی اسی لیے معذرت چھاتی ہو اج میں آپکو اپنی دن بھر کی مصروفیات کے بارے میں بتاوں گی
میں صبح سویرے اٹھی اللہ کے حضور حاضر ہوئ پھر نماز پڑھی نماز پڑھنے کے بعد میں نے قرآن شریف کھولا اور تلاوت شروع کردی تلاوت کرنے کے بعد میں نے ناشتہ بنایا ناشتے میں میں نے انڈے فرائ کیے اور پھر روٹیاں بنائ سب نے مل کر ناشتہ کیا
پھر میں نے روٹین کے حساب سے کام شروع کیا سب سے پہلے میں نے جھاڑو دیا ڈسٹنگ کی برتن دھوے کچن صاف کیا فرش دھویا کیوں کے تین چار دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے ہر چیز گندی اور گھمی پڑی ہے
بارش ہو رہی تھی کہ میرا دل چاے کا کرنے لگا میں نے چاے بنائ اور خوب موسم انجوائے کیا
پھر شام کے کھانے کا وقت ہوا تو میں نے پہلے سفید چنے ابالے مصالحہ بنایا سارا اور پھر چنے کا سالن بنایا جو کہ بہت ہی مزے دار تھا اور ساتھ ہی فوٹوگرافی بھی کی تاکہ آپ سب سے بھی شئیر کر سکوں
یہ تھی میری آج کی مصروفیت اور فوٹوگرافی امید ہے آپ سب کو پسند ائ ہو گی اگر پسند آے تو مجھے ووٹ اور کمنٹ ضرور کیجیے گا اسی کہ ساتھ اللہ حافظ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین
Delicious recipe
🙂
(:
AP nay bhot achi dairy lakhe hay good work 👍
Thanks ji
Very testy and healthy food
🙂